Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ بھی مقدر سنوارلیں! شیخ الوظائف کے ہمراہ رمضان گزارنے والوں کی سچی داستانیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

تسبیح خانہ میں رمضان گزارا اور ترقی ہوگئی!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ پر ہزاروں، کروڑوں رحمتیں کرے اور آپ نے جو سلسلہ اللہ کے بندوں کی خدمت کا اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے ذریعے لوگوں کوجوڑنے کی تمام کوششوں کو اللہ پاک قبول فرمائے اور اس کا اجر آپ کی نسلوں تک پہنچائے۔ گزشتہ رمضان المبارک تسبیح خانہ لاہور میںگزارا اور یہاں رہ کر مجھے اندازہ ہوا ہے کہ اللہ پاک کی عبادت اگر سچے دل سے خلوص نیت سے کی جائے تو اس میں کتنا مزہ ہے۔ صحیح معنوں میں عبادت کا شوق اور ذوق دونوں چیزیں مجھے تسبیح خانہ کے طفیل حاصل ہوئیں۔ اللہ پاک تسبیح خانہ کو تاقیامت آباد رکھے آمین۔حکیم صاحب یہاں رہ کر مجھے عبادت کا سلیقہ ملا۔ خدمت کا بھی موقع ملا۔ آپ کے خادمین نے بھی بہت ساتھ دیا۔ بہت خیال رکھا‘ اللہ پاک تسبیح خانہ کے ہر خادم کی ہر جائز نیک تمنا پوری کرے۔ آمین! میں جب بھی لاہور آتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں تسبیح خانہ ضرور جائوں۔ میں پھر بھی آئوں گا اور آتا رہوں گا انشاء اللہ اور میری ہر بار یہ کوشش ہوتی ہے کہ مجھے خدمت کا موقع مل جائے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے خدمت کا موقع مل بھی جاتا ہے چاہے کچھ گھنٹوں کے لیے ہی کیوں نہ ملے۔میں ایک نیم سرکاری ادارے میں ملازم ہوں اور ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں سے میری ترقی سیاسی بنا پر رکی ہوئی تھی جو کہ عبقری تسبیح خانہ میں آنے اور یہاں آکر دعا مانگنے کے طفیل اور رمضان میں جو آپ نے نوجوانوں کے لیے خصوصی دعا کروائی اس کی وجہ سے میری اس سال کی ترقی ہوگئی میں آپ کو اور عبقری تسبیح خانہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور میری یہ دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کے اور عبقری تسبیح خانہ کے درجات بلند کرے آمین۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 878 reviews.