محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے اس سال عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ماشاء اللہ بہت ہی مفید رسالہ ہے۔ اللہ پاک آپ کو صحت والی زندگی عطا فرمائے اور تاقیامت انسانیت کی اسی طرح آپ مدد کرتے رہیں ‘اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل و عیال کو سدا خوش ‘ سکون اور صحت سے نوازے۔ آمین!۔میں نے آپ کا درس بھی سننا شروع کیا ہے اور میموری کارڈ لیکر صبح شام درس سنتی ہوں اور ہر جمعرات درس پر آتی ہوں۔ میں وضو کےبعد تین گھونٹ پانی پیتی ہوں‘میرے گھٹنے میں درد تھا وہ ختم ہوگیا ہے پھر میری کمر میں درد تھا ڈاکٹر نے بتایا کہ مہروں میں گیپ ہے‘ دوائی اور ایکسر سائز کریں ‘ٹھیک ہو جائے گا۔ میں نے وضو کےبعد تین گھونٹ پانی یقین سے پیئے تو آرام آگیا۔ میں ہر ایک کو یہی بتاتی ہوں اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے اور درس پر جب آتی ہوں تو تسبیح خانہ کا پانی یقین سے پیتی ہوں میں بیمار تھی‘ ڈاکٹر نے مجھے انڈا کھانے سے منع کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کے لیے زہر ہے‘ ساری زندگی نہ کھائیں۔ میں درس پر آئی اور تسبیح خانہ کا پانی پیا اور اللہ تعالیٰ نے شفا دی‘ میں اب روز انڈ کھاتی ہوں مجھ کچھ نہیں ہوتا۔ یہ تسبیح خانہ کے پانی کا کمال ہے اور میرا یقین کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شفا دی ہے۔ میں ہر ایک کو عبقری رسالہ دیتی ہوں اور ساتھ یہ ایک دو باتیں بھی کہتی ہوں کہ وضو کے تین گھونٹ کی بہت فضیلت ہے۔سفر کے دوران میں یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کا ورد کرتی ہوں۔ایک دفعہ ٹریفک پولیس نے ہماری گاڑی روک دی اور چالان کرنے لگا اس کو بہت صفائیاں پیش کیں لیکن وہ نہ مانا میں نے یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھنا شروع کیا تو تھوڑی دیر بعد کہنے لگا آپ جائو حالانکہ غلطی ہماری ہی تھی ہم نے اشارہ توڑا تھا۔ میں جس بھی رکشہ پر آئوں یا جائوں اس کو یہ بتاتی ہوں تو وہ بہت دعائیں دیتا ہے۔ درس سن کر آتی ہوں تو آکر سارا درس محلے والیوں کو سناتی ہوں اور آپ کے بتائے ہوئے ٹوٹکے وغیرہ بھی بتاتی ہوں جن سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔میرے بیٹے کو چار ماہ پہلے ٹی بی ہوگئی تھی تو میں بہت پریشان تھی میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ سورئہ مومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر پانی پلائیں تو مریض ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میں نے اس کو آیات کا پانی پلایا تو اللہ تعالیٰ کے حکم اور آپ کے بتائے ہوئے راستہ نے میرے بیٹے کو شفا دی۔ مجھے جو بھی ملتا ہے میں اس کو آپ کا بتاتی ہوں میں رات کو روزانہ درس سن کر سوتی ہوں‘ ویسے مجھے نیند نہیں آتی۔ درس نہ سنوں تو عجیب بے چینی ہوتی ہے۔ میری زندگی میں آپ کی وجہ سے بہاریں آگئی ہیں۔ جینے کا سلیقہ آگیا ہے۔ نمازاور دعا مانگنے کا طریقہ آگیا ہے۔ حضرت صاحب اللہ آپ پر سدا رحمت کی بارشیں کرے۔حضرت جی! میری بھانجی کا بیٹا چار سال کا ہے وہ ٹھیک طرح سے بول نہیں سکتا تھا اور بیمار بھی تھا اس کو میں پچھلے ماہ روحانی دم پر لائی اس یقین سے کہ وہ باتیں بھی کرے گا اور صحت یاب بھی ہوگا۔ دو ہفتے بعد میں نے بھانجی سے پوچھا تو اس کی خوشی کی انتہا نہیں تھی کہنے لگی کہ خالہ میرے بیٹے کو بہت شفا ملی ہے اس تیل اور پانی سے میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا ہے پانی اس نے پلایا اور تیل گلے میں لگایا اور چینی کھانے میں کھلائی بات ہے یقین کی آپ کے در سے کوئی خالی نہیں جاتا فیض پاتا ہے اور سدا پائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں