Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موت کی خوشگوار یادیں اور آنکھوں دیکھے حسین مناظر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

دادا کی وفات کےکچھ عرصے بعد انکے بیٹے (میرے تایا) فوت ہوئے۔ وہ بہت ہی نیک انسان تھے وہ بہت بڑے ڈاکٹر تو نہیں تھے لیکن ڈاکٹری جانتے تھے۔ علاقے کے غریب لوگوں کی بہت خدمت کرتے آدھی رات کو بھی کسی کو ضرورت پڑتی تو یہ خود اکے گھر جاتے۔ مرنے سے تھوڑی دیر پہلے بیوی بچوں سے باتیں کیں اور پھر کہا کہ مجھے تو نیند آرہی ہے تکیے پر سر رکھا بیٹوں نے دیکھا تو وہ فوت ہوچکے تھے۔ میرے ابو نے غسل دیا۔ غسل دینے کے دوران ہمارے امام صاحب اور سب نے انکے چہرے کو دیکھا تو وہ مسکرا رہے تھے۔ ابو نے ان کے پر ہاتھ رکھا کہ شاید یہ زندہ ہیں لیکن وہ تو فوت ہوچکے تھے پھر بھی مسکراہٹ ان کے چہرے پر تھی۔ یہ بھی جمعہ کی شب کو ہی فوت ہوئے تھے ان کے بعد دادی بھی جمعہ کی شب کو ہی فوت ہوئیں۔ دوسرے چچا فوت ہوئے وہ بھی ایسے ہی تھے مرنے سے پہلے عشاء کی نماز پڑھ کر آئے پوت سے باتیں کیں پھر کہا کہ مجھے نیند
آرہی ہے دیکھا تو وہ فوت ہوچکے تھے۔ 5جنوری 2013 کو میری پھوپھی فوت ہوئیں جن کے پاس انجیر تھا انہوں نے ہم سب کو دکھایا بھی تھا۔ وہ بھی بہت عبادت گزار تھیں۔ 75سال کی عمر میں بھی پردے کی سخت پابند تھیں۔ مرنے سے ایک دن پہلے طبیعت خراب ہوئی سب سے کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔ فجر سے پہلے اٹھنے کی عادی تھیں حسب معمول اٹھنے سے پہلے جراب پہن رہی تھی ایک پائوں میں پہنا دوسرے پائوں میں آدھا پہن لیا کہ اچانک فوت ہوگئی بعد میں جس جس نے بھی خواب میں دیکھا بہت ہی اچھی حالت میں دیکھا۔
حکیم صاحب! شاید لوگ انجیر والی بات پر یقین نہ کریں لیکن ہمارے علاقے کے سارے لوگ اس کے گواہ ہیں۔ ہمیں تو صرف ایک انجیر نشانی کے طور پر ملا تھا لیکن ہمارے پڑوس میں ایک شخص کے گھر میں چار یا پانچ انجیر موجود ہیں۔ میرے بھائیوں اور کزنز نے ان کی منت کی کہ ایک دانہ ہمیں دے دو تو ہمارےپردادا کی نشانی ہے لیکن انہوں نے نہیں دیا۔ میرے پردادا کا واقعہ تو شاید بہت پرانا ہوچکا ہے لیکن میرے ایک کزن کی وفات نے ان کاواقعہ پھر سے زندہ کردیا۔ میرے کزن کا بہت شدید قسم کا ایکسیڈنٹ ہوا۔بس نے ان کو ٹکر ماری ان کے سر پر اتنی شدید چوٹ آئی کہ دماغ اندر سے بالکل الگ الگ ہوگیا۔ منگل کے دن ایکسیڈنٹ ہوا بدھ کے روز ڈاکٹروں نے انکو مردہ قرار دیا اور سب مشین ہٹادی۔ ان کا سانس رک گیا تھا لیکن دل کی دھڑکن بالکل نارمل تھی۔ سب کزن اور بھائیوں نے ہسپتال میں ہنگامہ کردیا کہ یہ تو زندہ ہیں مشینیں کیوں ہٹادی گئیں ہیں۔ ڈاکٹر نے پھر سے مشین لگا دی بڑے بڑے ڈاکٹروں کو بلایا گیا سب حیران تھے رائے سب کی یہی تھی کہ یہ فوت ہوچکے ہیں اان کا دماغ مرچکا ہے سانس بند ہوچکی ہے دل کے ڈاکٹر حیران تھے کیونکہ دھڑکن جاری تھی جمعرات کی صبح سب مشین ہٹادی گئیں کیونکہ جو ڈاکٹرز باہر سے بلائے گئے تھے سب نے انکی موت کی تصدیق کردی ۔ ابو نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ
یہ کیا ماجرا ہے آپ انکو مردہ کیوں کہہ رہے ہیں تو ڈاکٹر نے کہا کہ انکا دل بہت مضبوط ہے۔ 
میڈیکل سائنس حیران ہے انکی حالت پر۔ ڈاکٹر نے کہا کہ یہ اس نوعیت کا پہلا کیس ہے انہوں نے پوچھا یہ کوئی عمل کرتے تھے تب ابو نے بتایا کہ یہ چوبیس گھنٹے تسبیح کرتے تھے ایکسیڈنٹ کے وقت تسبیح انکے ہاتھ میں تھی جو پھر گر گئی تھی۔ میرے ابو نے ہی انکو غسل دیا۔ غسل کے وقت بھی انکا دل برابر دھڑک رہا تھا جیسے واقعی تسبیح کررہا ہوا اور انکا بدن انتہائی نرم اور ملائم تھا۔ انگلیاں بھی ویسی ہی نرم تھی اور آسانی سے کھولی اور بند کی جاسکتی تھیں حالانکہ انکا بہت زیادہ خون نکلا تھا ناک اور کان سے، ناک پر تو اس وقت بھی پٹی بندھی ہوئی تھی کیونکہ ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ اگر یہ ہٹائی تو پھر بہت زیادہ بلیڈنگ ہوگی انکو غسل دینے کے بعد تابوت میں بند کرکے گھر لایا گیا گھر میں تو قیامت تھی۔ انکی بہن نے تابوت کے شیشے پر ہاتھ مارا تو وہ ٹوٹ کر قدیم بھائی کے چہرے پر گر گیا اور انکی کنپٹی کٹ گئی اور اس سے خون نکلنا شروع ہوگیا حالانکہ مردے کہ بدن سے خون نہیں نکلتا۔ انکی موت پر اتنی شدید بارش شروع ہوگئی تھی لیکن جب تدفین کا وقت ہوا تو بارش ایکدم رک گئی اور انکی تدفین بہت آسانی اور سہولت سے ہوئی حالانکہ اس سے پہلے شدید آندھی اور بارش تھی۔میں نے بعض کتب میں پڑھاکہ نیک لوگوں کی تین علامتیں ہوتی ہیں ۔ مرنے سے پہلے لوگوں سے اخلاق زیادہ اچھا ہو جاتا ہے، جمعہ کی شب نصیب ہوتی ہے اور ان پر آسمان روتا ہے۔ اگر میں غلطی پر ہوں تو خدا معاف کرے کیونکہ میں بھول گئی ہوں ۔ بہرحال کزن شہید تو تھے ہی اور شہید زندہ ہوتے ہیں۔ جوانی کی موت ویسے ہی شہادت ہوتی ہے اور وہ تو صرف 35سال کے تھے۔ انہوں نے عبقری کا وظیفہ بھی شروع کر رکھا تھا (یاحلیم، یاعلیم، یاعلی، یاعظیم‘‘ والا انہوں نے ہمارے گھر عبقری دیکھا تو وہ بھی پھر لیتے تھے۔ حکیم صاحب یہ ہمارے خاندانی مشاہدات ہیں جو میں نے بیان کئے بالکل سچے اور حقیقی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 874 reviews.