Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گوشہ درود وسلام جاکر اعما ل کیے! کاروبار کیلئے غیب سے نظام بن گیا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

الحمدللہ بیٹی اب امید سے ہے!:میری بیٹی کی شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں اس کی اولاد نہیں ہورہی تھی۔آئے دن اس کے سسرا ل والےاسے گھر سے تانے دیکر نکال دیتے تھے کہ تم بانجھ اور منحوس ہو چلی جائوہمارے گھر سے۔۔ ہم نے بیٹی کے علاج پر لاکھوںروپے لگا دیئے لیکن اولاد نہ ہوئی۔یہاں کراچی میں کسی نے گوشہ درود و سلام کا بتایا میں بیٹی کو لے کر مہینے میں ایک دو بار وہاں جا کر اعمال و دعا میں شرکت کرتی رہی۔اللہ پاک کے کرم سے بیٹی کو اُمید لگ گئی ہے،دعا کریں اللہ خوبصورت بیٹا عطا فرمائے آمین! (فرخندہ‘ نیوکراچی)
حلوہ روٹی محلے میں بانٹی:میرے میاں کویت میں ایک کمپنی میں جاب کرتے ہیں ان کو چار ماہ سے کمپنی تنخواہ نہیں دے رہی تھی ۔تنخواہ نہ ملنے پر ہمارے گھر میں فاقے شروع ہوگئے تھے۔قرض لے لے کر گھر کا نظام چل رہا تھا۔میں نے اپنے دونوں بیٹوں کو گوشہ درود وسلام بھیجا کہ بیٹا وہاں جا کر دعا کرو اور اللہ سے مانگو۔بیٹے تین دن لگاتار وہاں جاتے رہے چوتھےدن شام کومیاں کا فون آگیا کہ چار ماہ کی اکٹھی تنخواہ مل گئی ہے۔میں نے شکرانہ کے طور پر حلوہ روٹی پکا کر محلے میں بانٹا۔(ام فرحان‘ بفرزون کراچی)
کاروبار کیلئے پیسےکی ضرورت تھی‘انتظام ہوگیا:میری 5 لاکھ کی کمیٹی نہیں نکل رہی تھی۔مجھے کاروبار کیلئے پیسوں کی سخت ضرورت تھی۔ میںنے 11 دن بلاناغہ گوشہ درودو سلام میں حاضری دی اورسجدے میں سر رکھ کررب کریم کے آگے خوب رویا۔وہاں ہونے والے اعمال کیے۔اللہ پاک نےکرم کیا میری کمیٹی اس ماہ نکل آئی ۔کمیٹی تو نکل آئی‘لیکن مجھے روحانیت مل گئی‘ نماز مل گئی‘ ذکر مل گیا‘ مصلیٰ مل گیا۔ وہاں انوکھانور ہے‘ نورانیت ہے روحانیت ہے‘ خاص طور پر جب گوشہ درود و سلام سے نورانی عمل والا پیالہ ملا اور اس پیالہ میں پانی پینا شروع کیا ہے‘ میری طبیعت بالکل فریش ہوگئی ہے‘ گھر میں اہلیہ بیمار رہتی تھی وہ بالکل ٹھیک ہوگئی ہے۔ اللہ نے دنیا کے مسائل بھی حل فرمادئیے اور ان شاء اللہ آخرت بھی سنور جائے گی۔ (حافظ تیمور‘ حیدرآباد)

میری اہلیہ پر کچھ غبیث جنات مسلط تھے۔اکثر اس کو دوڑے پڑتے تھے۔کراچی کا کوئی عامل نہیں چھوڑا لیکن صرف پیسے گئے جن نہیںگیا۔کسی نے گوشہ درود وسلام کا بتایا ہم نے وہاں حاضری دینا شروع کی۔اب الحمدللہ دو ماہ سے سکون ہے نہ دوڑے پڑتے ہیں اور نہ ہی خواب میں وہ خبیث جنات آکر ستاتے ہیں۔

میں نے اپنی بیٹی کی 3 سال پہلے چچا کے بیٹے کے ساتھ منگنی کی لیکن وہ شادی کیلئے تیار نہیں ہو رہے تھے۔آج کل کرتے کرتے 3 سال ہوگئے۔ایک بہن نے گوشہ درود وسلام جانے کا مشورہ دیا ۔بیٹی کو ساتھ لے کر وہاں گئی اور اللہ سے دعا کی کہ مولا میری بیٹی کا گھر بسا دے۔پچھلے ہفتہ لڑکے کے گھر والے آئے اور شادی کی تاریخ فکس کر گئے ہیں۔الحمدللہ رمضان کے بعد بیٹی کی شادی اور رخصتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 868 reviews.