محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!دین سے دوری اور گھر کا ماحول ایسا تھا کہ میرا ایک شخص سے فون پر رابطہ قائم ہوگیا‘ وہ مجھے پسند کرتا تھا مگر میں نے کبھی گھر کی دہلیز پار نہ کی تھی وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا مجھے اچانک سے یہ معلوم ہوگیا وہ غیرمذہب تھا میں بہت پریشان ہوگئی مجھے سمجھ نہ آ ئےمیں اس مصیبت سے کیسے نکلوں ۔میں نے جب اس کے ساتھ رابطہ کم کیا اور اسے محسوس ہوا کہ میں اس سے جان چھڑوا رہی ہوں تو اس نےمیرے اوپر جادو کروانا شروع کردیا کیونکہ اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔میں نے اپنی سہیلی سے ذکر کیا‘ پہلے تو اس نے مجھے خوب ڈانٹا کہ تم نے کیوں کسی غیرمحرم شخص سے فون پر بات کی۔ پھر اس نے مجھے عبقری کا بتایا‘ درس سنوائے اور یاقہار کا عمل بتایا‘ میں نے صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیحات اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنا شروع کیں‘ میرے دل سے ساری غلاظت‘ وساوس نکل گئے‘ میں نے نماز پڑھنا شروع کردی‘ سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے درود شریف پڑھنا شروع کردیا اللہ سے رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی‘ ایک رات سوئی تو نصیب جاگ اٹھے‘ سرور دو عالم حضور نبی کریم ﷺ کا دیدار نصیب ہوئی‘ حضور ﷺ نے قلم سے میرے ہاتھ پر کامیابی لکھا‘ میرے دل کو سکون مل گیا‘ میرے خواب سچے ہونا شروع ہوگئےہیں جو دیکھتی ہو وہی ہوتا ہے‘ وہ بہت خطرناک شخص تھا‘ نامعلوم اسے کیا ہوا اس نے خود ہی رابطہ ختم کردیا‘ ورنہ پہلے تو وہ دھمکیوں پر اتر آیا تھا۔ (ش۔م، خیبرپختونخوا)
۔۔۔۔۔۔۔۔
(پیدائشی دوست سے فیض)
(۱)محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری ایک سہیلی کی بیٹی کی شادی کو چھ سال ہوگئے تھے اولاد سے محروم تھی میں نے اسے موتی مسجد نفل پڑھنے کو کہا تو اللہ نے اس پر کرم کردیا ۔
(۲)میری ایک سہیلی کی بیٹی کا رشتہ نہیں ہورہا تھا۔ اسے بھی موتی مسجد نفل پڑھنے کو کہا اس کا رشتہ ہوگیا اس کے علاوہ یاقہار بھی پڑھنے کو بتایا ہے۔ شادی ہوگئی ہے اور اللہ نے اس پر بھی کرم کردیا ہے۔ تسبیح خانے میں دعائیں قبول ہوتی ہیں تسبیح خانے میں سکون ہی سکون ہے۔
(نام نہیں ہے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں