Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گائنی کا پرابلم اور لاجواب آزمودہ وظیفہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

میری اہلیہ کی دوست امریکہ میں رہائش پذیر ہے ان کی بیٹی کا گائنی پرابلم تھا جسے میر ی اہلیہ نے شیخ الوظائف کا درس میں بتایا ہوا افحسبتم اور اذان کا عمل بتایا۔ صرف چند دن پڑھا اس کے گائنی کے تمام مسائل ختم ہوگئےبلکہ اسی امریکہ والی دوست نےمیری اہلیہ کو بتایاکہ امریکہ میں ان کے جاننے والی خاتون کی بیٹی کو بے ہوشی کے دورے پڑتے تھے‘ ڈاکٹرز نے بتلایا کہ یہ لاعلاج ہے اب بقیہ زندگی یوں ہی گزرے گی۔ میں نے انہیںیہی افحسبتم اور اذان والا عمل بتلایا۔ بچی کے والدین نے باقاعدگی سے پڑھ کر بچی پر دم کرنا معمول بنایا چند دنوں بعد بچی کو افاقہ ہوگیا اوردو تین دن دورہ نہ پڑا‘ بچی کا والد کسی کام کے سلسلہ میں کہیں چلا گیا اور دم نہ کراسکا۔ بچی پر دوبارہ دورے پڑنے لگے تب بچی کے والدین کو احساس ہوا کہ دم میں ناغہ کی وجہ سے بچی کو تکلیف ہوئی پھر میاں بیوی دونوں نے یکسوئی سے بیٹی کو دم کیا۔ الحمداللہ اب بیٹی مکمل طور پر صحت یاب ہے ‘ انہوں نے مزید بتلایا کہ کچھ عرصہ بعد ایک فنکشن میں اس بچی کی والدہ نے مل کر شکریہ ادا کیا اور بتلایا کہ تمہارے بتلائے ہوئے وظیفہ سے اب بیٹی مکمل طور پر تندرست ہوگئی ہے۔میری اہلیہ کی دوست کو گائنی پرابلم تھا ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کروانے کی ہدایت کی۔اہلیہ نے اصرار کیا کہ ہم نے آپریشن نہیں کروانا بلکہ انہیںاَلْمَلِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُ اور افحسبتم اور اذان والا عمل بتایا۔ چند دن پڑھنے سے الحمد للہ بغیر آپریشن کے مکمل شفاء نصیب ہوئی۔(افحسبتم اور اذان کا عمل: سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات، سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دائیں اور بائیں کندھے پر دم کریں )
گھریلو مصروفیات :بجلی کی لوڈشیڈنگ عموماً رہتی ہے جس روز اہلیہ کا واشنگ مشین لگانے کا اراد ہو دو نوافل صلوٰۃ الحاجت، یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ ، یَاعِبَادَ اللہِ اَعْیِنُوْنِیْ پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے باتیں کرتے ہوئے مدد طلب کرتی ہے۔ اللہ کی برکت سے اس روز بجلی بہت کم جاتی ہوتی ہے ۔ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا کرشمہ:میرے ڈرائیور کی کزن کا رشتہ کہیں طے نہ ہورہا تھا خود بچی اور اس کے اہل خانہ نہایت پریشان تھے کیونکہ اس کی چھوٹی بہنیں شادی شدہ اور صاحب اولاد ہوچکی تھیں۔ ڈرائیور نے اس پریشانی کا تذکرہ کیا تو شیخ الوظائف کا بتلایا ہوا حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ والا وظیفہ پڑھنے کی ترتیب بتلائی گئی۔بچی اور اس کے اہل خانہ نے نہایت توجہ سے پڑھا دو تین ماہ کے اندر شریف فیملی سے باعزت رشتہ آیا اور شادی ہوکر بچی باعزت اپنے سسرال گھر میں جاچکی ہے ادارہ عبقری کے مخلصین کو دعائیں مل رہی ہیں۔ (مطلوب احمد باجوہ‘ بہاولپور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 856 reviews.