Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رمضان کی آمد اور میرا پسندیدہ نفع بخش مصالحہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ ہمارا بہت ہی پیارا اور محسن رسالہ ہے ترقی کی راہ پر گامزن ہے بہت دعائیں ہیں ۔ آج ہلدی کے بارے میں اس لیے لکھ رہی ہوں کیونکہ رمضان شریف کی آمد آمد ہے۔ خواتین پکوانوں میں اچھے مصالحے ہی ڈالنا پسند کرتی ہیں۔ میں نےڈیڑھ کلو ثابت ہلدی منگوائی‘ اس کو کھلے پانی میںدھوکر کھلے پانی میں پانچ دن بھگوئے رکھا پھر ایک دن ابال کر پھر رکھا تاکہ صحیح نرم ہو جائے میں نے سوچا کہ کافی لمبا کام ہے کیونکہ اس کو میں ہمیشہ نرم کرنے کے بعد سل بٹہ پر پیستی ہوں پھر دھوپ میں سکھاتی ہوں کیونکہ پھر جلدی خشک ہو جاتی ہے تو گراینڈر میں پیس لیتی ہوں۔ ذہن میں آیا کہ کیوں نہ قیمہ کی مشین میں سے اس کو گزار کر قیمہ کی طرح نکال لوں‘ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ قیمہ کی مشین میںڈال کر جب ساری ہلدی قیمہ بن کر نکل آئی سٹیل کی ٹرے میں خشک ہونے کیلئے رکھ دیا تیز دھوپ ہوتو بہت جلد دوسرے دن تک بہت اچھی خشک ہو جاتی ہے پھر اس کو چاہیں تو ذرا سا گرائنڈر میں پیس کر استعمال کریں تاکہ لنگری پتھروالی میں ڈنڈے سے رگڑ کر استعمال کریں۔ رمضان المبارک اور ہلدی کے فوائد: خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دمہ سوزش اندرونی زخم اور چوٹ کھانسی زکام انفلوینزا، ناک کا ورم، خارش‘ کھجلی آنکھوں میں دکھن ہو‘ گلے کا انفیکشن ہو پیٹ کے کیڑوں کیلئے بہت کارآمد چیز ہے ہلدی کا سفوف لسی یا سادہ پانی میں آنتوں کا مسئلہ ہوتو بہت بہترین ہے ہلدی آنتوں میں بیکٹیریا کی نشوونما کی روکتی ہے۔ کچی ہلدی کوایک شہد کے چمچ میں مکس کرکے کھانا خون کی کمی دور کرتا ہے۔یرقان میں چٹکی بھر سفوف ہلدی گرم پانی کے ایک گلاس کے ساتھ پینا دو یا تین بار شافی علاج ہے۔ ہلدی کا پیسٹ ترخارش میں لگانا بہت مفید ہے۔معدہ کےالسر یا تیزابیت والے مریضوں کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ (مسز سید اعجاز بشیر بخاری، تلہ گنگ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 854 reviews.