Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

گھر کا مسئلہ حل ہوا کہ سب حیران ہیں!: ہمارے چچا میرے والد کو مکان کا حصہ نہ دے رہے تھے‘ کافی عرصہ سے شدید پریشانی میں مبتلا تھے‘ خاندان والوں نے بہت کوشش کی مگر چچا ضد پر اڑے تھے‘ بہن نے عبقری میں ’’آزمودہ وظائف‘‘  کتابچہ کے بارے میں پڑھا اور ایک ہزار کتابچہ بانٹ دیا‘ گھر والوں نے بھی اس میں موجود درود پاک کا وظیفہ پڑھا اور ہمارا کام بن گیا۔ میرے چچا نے خود ہی سب کو بلایا‘ معذرت کی اور دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔(شانزے‘ فیصل آباد)
عمرے کیلئے غیب سے نظام: عبقری دواخانہ سے ایک کتابچہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘لیا‘ اس میں ایک وظیفہ سورۂ قریش کا ملا‘ میں نے عمرے کی نیت کرکے سارا دن کھلا سورۂ قریش پڑھنا شروع کردی‘ حیران کن طور پر میرے گھر اور کاروباری حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے اور چند ہفتوں کے اندر اندر ایسی ترتیب چلی کہ عمرہ کا انتظام ہوا اور میں اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کرنے چلا گیا۔ واپسی پر میں نے ایک ہزار کتابچے لیکر مختلف جگہوں پر تقسیم کیے۔(کاشف‘ اوکاڑہ)
روحانی سکون اور ترقی: ایک مرتبہ میں بس سے نیچے اترا تو اترتے ہی ایک صاحب نے میرے ہاتھ میں کتابچہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ تھما دیا‘ میں نے پڑھے بغیر جیب میں رکھ لیا‘ گھر جاکر پڑھابہت شاندار کتابچہ تھا‘ چھوٹے چھوٹے اعمال تھے‘ اس میں مسواک کے فضائل اور فوائد پڑھے‘ تو میں نے جیب میں مسواک رکھنا شروع کردی‘ مسواک رکھنے کی دیر تھی پہلے میں دن میں دو یا تین نمازیں ہی پڑھ پاتا تھا‘ فجر تو نجانے کب کی پڑھی تھی‘ مگر مسواک رکھنے کے بعد میرا دل خودبخود نماز پڑھنے کو کرے‘ نماز بھی ایسی کہ خشوع خضوع کے ساتھ پڑھتا‘ اب سارا دن ذکر کرتا ہوں‘ برائیوں سے نفرت ہوگئی‘ اس مسواک کے عمل میں واقعی کوئی کرامت ہے‘ کوئی شک نہیں نبی کریم ﷺ کی ہر سنت میں کروڑوں فوائد چھپے ہیں بس ہمارے کرنے میں کمی ہے۔ (ج، کراچی)
بیٹی کو نئی زندگی ملی: بیٹی کو اکثر بیٹھے بیٹھے جھٹکے لگتے تھے‘ بہت زیادہ علاج معالجے کروائے مگر حالت ویسی ہی رہتی‘ دفتر عبقری سے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ لیکر حسب توفیق بیٹی کی نیت کرکے تقسیم کروایا‘ تین ماہ کے اندر اندر میری بیٹی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (عبدالماجد‘ گجرات)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 846 reviews.