Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

فاقے‘ بیروزگاری اور قرض کا مارا ہوا آج خوشحال کیسے؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں‘ چند سال پیچھے جاؤں تو میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا‘ گھر میں فاقے‘ بیروزگاری اور قرض کا مارا ہوا تھا۔ در در کی خاک چھانی مگر حاصل کچھ نہ ہوا‘ کسی نے تسبیح خانہ کا بتایا‘ لاہور آنے کا کرایہ نہیں تھا‘ کسی سے کچھ پیسے ادھار لیے‘ اللہ نے سبب بنایا اور میں لاہور تسبیح خانہ میں آگیا‘ اتفاق سے اسی اتوار کو اسم اعظم کا روحانی دم بھی تھا‘ میں نے تسبیح خانہ میں چند دن ٹھہرنے کا پروگرام بنایا‘ اتوار والے دن دم کروایا‘ عجب روحانی تقویت حاصل ہوئی‘ جسم میں اکثر درد رہتا تھا‘ دم کروانے کے بعد وہ درد بالکل ختم ہوگیا۔ عبقری رسالہ میں ایک وظیفہ پڑھا حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ یَاوَارِثُ یَانَصِیْرُ500 مرتبہ صبح و شام اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف‘ میں نے پڑھنا شروع کردیا۔ تسبیح خانہ سے واپس گھر آیا مگر یہ وظیفہ نہ چھوڑا۔ اللہ کریم نے غیب سے ایسے مد د کی کہ میں حیران رہ گیا‘ میرے گھر چل کر ایک پرانا ساتھی آیا‘ اس نے مجھے کچھ رقم دی اور کچھ مال ادھار دیا کہ اس رقم سے کاروبار شروع کرو اور اس مال کو بیچ کر مزید مال ڈال لو اور جب تمہارے پاس ہو مجھے میرے مال کے پیسے دے دینا۔ میں حیران پریشان کھڑا اس کی باتیں سن رہا تھا اور دل ہی دل میں اپنا وظیفہ پڑھ رہا تھا۔ اللہ کریم نے اس مال اور پیسوں میں اتنی برکت دی کہ اب میں اپنا کاروبار چلا رہا ہوں‘ گھر کا خرچہ بہترین چل رہا ہے‘ پرسکون زندگی جی رہا ہوں جبکہ پہلے میرے بچے میرے سامنے روتے رہتے تھے کہ ہم نے فلاں چیز کھانی ہے جبکہ میری جیب بالکل خالی ہوتی تھی اور میں دل ہی دل میں مانگ رہا ہوتا تھا کہ یااللہ کوئی سبب پیدا فرمادے اور اللہ نے تسبیح خانہ کا سبب پیدا فرمایا‘ وظیفہ ملا‘ پڑھا اور اللہ تعالیٰ نے میری ساری پریشانیاں دور فرمادیں۔ (عبدالجبار، سرگودھا)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 839 reviews.