Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہمارے پاس اسم اعظم ہے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

پیرعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے اس باب میں استعانت یعنی مددکو بیان کیا ہے۔ استعانت کیا ہے ؟ وہ یہ ہے کہ ہر پل،ہر سانس ،ہر لمحہ اورہر لحظہ ہمیں مدد کی ضرورت ہے۔ حفاظت مددہےاور مدد کے بغیر حفاظت نہیں ہو سکتی۔ کفایت!یعنی ضرورتوں کاپورا ہو جانا مدد ہے۔ کفالت! دن اچھا گزرے، رات اچھی گزرے ،سہولت سے گزرے، سکھ میں گزرے، مدد ہے۔ حفاظت بھی مدد ہے،کفایت بھی مدد ہےاور کفالت بھی مدد ہے۔ حادثات و بلیات سے بچے رہنا، دشمن کے شر سے بچے رہنا، جادوجنات کی شرارت اور اسکے نقصانات سے بچے رہنا یہ بھی مددہے۔ ہر پل اور ہر سانس مدد کے بغیر ہمارا گزارا نہیں۔اور کس کی مدد؟ اللہ جل شانہٗ کی مددکیونکہ اللہ جل شانہٗ کی مدد کے بغیر ہمارا گزارا نہیں۔ بندےکا اللہ کے سوا کوئی مدد گار نہیں۔لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَامِنَ اللہِ اِلَّا اِلَیْہِ یہ صرف اور صرف اللہ کی مدد ہے۔اے اللہ! تو ہے اور تیرے سوامیرا کوئی ساتھی ہے ہی نہیں، میرا کوئی مدد گار ہے ہی نہیں۔
اسم اعظم:خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ نے جبکہ ایک دفعہ خدام اور مریدین ان کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ان سے فرمایا تمہیں اسم اعظم بتائوں؟تو سارے خوش ہو گئے کہ ہم نے سنا ہے کہ ہمارے حضرت کے پاس اسم اعظم ہےاور اسم اعظم اس اسم کو کہتے ہیں جس کو پڑھ کے اسی وقت جو مانگو جس طرح مانگو، جتنا مانگو، جو من میں آئے اس وقت قبول ہو جائے اس کو اسم اعظم کہتے ہیں۔ تو سب نے پوچھا حضرت اسمِ اعظم عنایت فرمائیں ۔ تو شیخ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ دل کو ماسوااللہ سےخالی کر دو، مکمل طور پر خالی کر دو۔ اللہ کی ذات کے علاوہ سب سے دل کو خالی کر دو۔ پھر اس دل کواللہ کی طرف متوجہ کر کے جو مانگو گے، مل جائے گا اور پھر فرمایا کہ دل کو اللہ کے غیر سے خالی کر کے تو دو نفل پڑھ ایسے دو نفل کائنات کے وہ فیصلے کرا دیں گے جو تو چاہتا ہے۔خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ نے مزید فرمایا کہ دل میں اللہ کا غیر ہے تو چاہے سو نفل پڑھ لے کوئی فائدہ نہ ہوگا، کوئی نفع نہ ہو گا۔ کیوں؟ اللہ سے بڑا غیرت والا کوئی نہیں ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 835 reviews.