محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! چند ذاتی تجربات اور جو لوگوں کو بتائے یا مریضوں کو بتائے گئے اعمال اور ادویات ان کا ذکر کرتا ہوں ۔ (1)میرے جاننے والے دو آدمیوں کے شناختی کارڈگم ہوگئےُ پولیس کو گمشدگی کی درخواست دی۔ میں نے ان آدمیوں سے کہا کہ میں آپ کو ایک عمل بتاتا ہوں آپ وہ کریں انشاء اللہ آپ کے شناختی کارڈز مل جائینگے۔ میں نے انہیں افحسبتم اور اذان کا عمل اور یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ والا عمل بتایا۔ چند دن بعد دونوں سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے شناختی کارڈز مل گئے ہیں۔
یہ پڑھا! بیوی عزت کرتی ہے اور بچے بات مانتے ہیں
ایک جاننے والے ہیں وہ اپنی بیوی اور بچوں کے رویہ سے انتہائی پریشان تھے‘ بیوی نے کبھی ان کو عزت نہ دی تھی‘ جس کی وجہ سے تو وہ ڈیپریشن میں چلے گئے تھے‘ اس کے علاوہ جب بیوی چلاتی تو بچوں نے بھی دیکھا دیکھی ان کو کبھی احترام نہ دیا۔ وہ اپنا مسئلہ بیان کرتا ہوا رو پڑا‘ میں نے اس کو بھی افحسبتم اور اذان کا عمل اور یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکا عمل بتایا۔ چند دن کے بعد اس نے بتایا کہ اب ماشاء اللہ سے بیوی ‘بچے تمام گھر والے اس کی عزت کرتے ہیں۔
15 دن میں پنشن کے معاملات ٹھیک :(3)ایک شخص کو ریٹائرمنٹ کے بعد کاغذات بنوانے میں بے حد دشواریاں تھیں ۔ پنشن لگوانے کے لیے جگہ جگہ دفتروں کے دھکے کھارہے تھے۔ وہ بہت پریشان تھا تین چار ماہ سے فاقہ کشی کا شکار تھا تو میں نے اس کو افحسبتم اور اذان والا عمل بتایا اس نےعمل کیا تو پندرہ دن کے اندر اندر اس کے پنشن کے معاملات حل ہوگئے۔افحسبتم اور اذان کا عمل: سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر دونوں کندھوں پر دم کریں۔دن میں چند بار کریں۔
رمضان کیلئے لاجواب قہوہ
آج کل دودھ کھلا ہو یا خشک ناقابل بھروسہ اور نقصان دہ ہے ۔میری عوام سے اپیل ہے کہ دودھ چاہے ڈبے والا ہو یا پائوڈر والا کتنا ہی مہنگا ہو مشکوک ہے۔آپ کا دل چائے پینے کو کرتے تو آج ہم آپ کو ایک لاجواب قہوہ بتاتے ہیں‘ ایسا کریں کہ جب دل چاہے قہوہ بنائیں‘ بہت ذائقہ دار اور لاجواب قہوہ ہے۔ اپنے لیےبنائیں‘ مہمانوں کیلئے پیش کریں۔ترکیب یہ ہے: دارچینی، لونگ، ادرک، سونف، پودینہ چند دانے کلونجی ڈالیں اس کو خوب جوش دے کر پن چھان کر پی لیا کریں۔ شوگر، جوڑوں کے درد، قبض کے لیے بہترین نسخہ ہے ‘ خاص طور پر رمضان المبارک میں افطاری کے بعد چند گھونٹ ہی آپ کو فرحت کاانوکھا جہاں دیں گے۔چند دن کے استعمال چہرے کی رنگت نکھر آئے گی۔
یہ منجن گھر میں تیار کریں اور بہترین دانت پائیں
گھر میں منجن تیار کریں ۔ نمک 250 گرام، لونگ 50 عدد، سونٹھ پسی 50 گرام، کالی مرچ 50گرام، مٹھا سوڈا 250گرام، کیکر کے خشک پتے یا چھلکا کیکر سفوف 50گرام الگ الگ پیس لیں کپڑ چھان کرلیں‘ کھل کی ہوئی پھٹکری 50گرام بھی ملالیں ماس خورہ اور دانت درد میںمل کر دس منٹ رکھیں آدھا گھنٹے میں دانت دردختم۔
کان سے پیپ یا خون کا آنا بالکل ختم
کان سے پیپ یا خون آنا‘چاہے بیس سالہ پرانا مرض ہو‘ٹھیک ہوجائے گا۔ اس کے لیے تیل سرسوں یا زیتون آدھا کلو لیں اس میں برگ سرس 100عدد، برگ سبزکیکر 30گرام، برگ پھلاوہ 30گرام، پھلاوہ اور کیکر کے پھول 50گرام، رتن جوت 5گرام‘ اس تیل میں ڈال کر انتہائی ہلکی آنچ پر رکھیں۔ جب تمام اشیاء جل جائیں تو ٹھنڈا کرکے 4 تہہ والا سوتی کپڑے سے پن لیں۔ یہ تیل سال بھر بھی خراب نہ ہوگا۔ مریض کے کان میں پانچ سات قطرے ڈالیں اس کو بیس منٹ لٹائیں صبح و شام۔ دو دن کے بعد ایک دن ناغہ کرلیں۔ کچھ دن ایسا کریں شفاء ہوگی۔(حکیم عباس علی چوہدری، واہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں