Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زبان کی لکنت ختم روحانی اور گھریلو ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

میں کالج میں پڑھتی ہوں۔ لکنت کی وجہ سے ازحد پریشانی ہے۔ کلاس میں لڑکے لڑکیاں مذاق اڑاتے اور پیٹھ پیچھے توتلا کہتے ہیں۔ اکثر فقرہ پورا ہونے سے پہلے ہی ہنستے ہیں جس سے میں گھبرا کر چپ ہو جاتی ہوں۔ میرے دادا اور چچا بھی لکنت کے شکار تھے۔ کیا یہ تکلیف مجھےوراثت میں ملی ہے؟ احساس کمتری کی شکار ہوں۔ بال بھی تیزی سے سفید ہو رہے ہیں۔ آپ امید کی آخری کرن ہیں۔ (م۔ع، لاہور)
مشورہ:بعض دفعہ زبان کے نیچے تارسا ہوتا ہے جسے تانتوا کہتے ہیں۔ وہ زبان سے جڑارہ جائے تو بچے بولنے میں ہکلاتے ہیں، اسے کاٹ دیا جائے تو مسئلہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ پیدائش طور پر بھی خرابی ہوتی ہے جس میں زبان کے پٹھے کمزوری کے باعث کام نہیں کرتے۔جو لوگ ہکلاتے ہیں وہ گھبراہٹ میں جلدی جلدی بولنے کی کوشش کرتے ہیں اس سے بھی زبان اٹک جاتی ہے۔ایک دعارَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ o وَ یَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْoوَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْo یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ(طٰہٰ) بزرگوں نے اس دعا کی بہت تعریف کی ہے۔ خصوصا لکنت کے لیے اسے بار بار پڑھنے کی تاکید فرماتے ہیں۔ چار گرام مرچ سیاہ، چار گرام عقر قرحا باریک پیس کر دو بڑے کھانے کے چمچے شہد میں ملا کر رکھیے جب بھی دن میں موقع ملے زبان کے نیچے اور اوپر انگلی سے مل لیں۔ عقر قرحا تیز ہوتا ہے، منہ سے رال بہے گی۔ دن میں پانچ چھ دفعہ لگائیے۔ تنہائی میں زور زور سے کتاب پڑھیے یا تقریر کریں۔

موٹاپا کے لیے
میں بہت موٹا ہوں کالج میں سارے لڑکے چھیڑتے ہیں اس کا کوئی علاج ہوتو بتائیے۔ تمام زندگی دعائیں دوں گا۔ (شعیب، چونیاں)
اپنی غذا سے چکنی چیزیں، چاول، چینی وغیرہ نکال دیں۔ تازے پھل، کچی سبزیوں کا سلاد کھائیے۔ برگر وغیرہ نہ لیں، اس سے ہاضمہ خراب ہوتا ہے۔ صبح گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر شہد ملا کر پئیں۔ آہستہ آہستہ وزن کم ہوگا۔ کلونجی کے چٹکی بھردانے نہار منہ کھائیے۔ دوائیوں سے وزن کم تو ہو جاتا ہے مگر دوبارہ تیزی سے سے بڑھ بھی جاتا ہے۔ صبح شام آدھ گھنٹہ چہل قدمی کریں۔ انجیر کھانے سے بھی جسم دبلا ہوتا ہے اور ہاضمہ درست رہتا ہے۔ پانچ دانہ انجیر کھانے کے بعد کھائیے۔ تین ماہ بعد خط لکھئے۔ بہت فرق پڑجائے گا۔
رنگت ماند پڑ گئی ہے
ایم ایس سی کی طالبہ ہوں۔ بہت سارے ماسک استعمال کیے، مگر کوئی فائدہ نہیں۔ کیل مہاسے بہت نکلتے ہیں۔ میرا مسئلہ حل کردیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ منہدی کے پتے بھی پی کر دیکھے مگر فرق نہیں پڑا۔ مجھے کوئی مشورہ دیں بہت پریشان ہو کہ خط لکھ رہی ہوں۔ فیشل کرانے کے چند گھنٹوں بعد ہی چہرے پر دانے نکل آتے ہیں۔ (انیسہ، بہاولپور)
عبقری کی خون صفاء دوائی منگوائیے۔ چار پانچ ڈبی لگاتار استعمال کریں یا پھر انار کی کلیاں پیس کر رکھ لیں۔ کیل نکلے تو آپ اس پر پسی ہوئی انار کی کلیاں لگائیے۔ ذرا سا پانی لگا کر پسی ہوئی کلیاں لیپ کریں۔ دارچینی پسی ہوئی ایک چمچ اور شہد دو چمچے میں ملا کر رکھ لیں، سوتے وقت لگائیے۔ دن میں بھی لگا سکتی ہیں۔ نیم کے خشک پتے پیس کر اسے بھی سفوف کی طرح لگاسکتی ہیں۔ یہ سب چیزیں بے ضرر ہیں۔
بھوئوں کے بال کم ہورہے ہیں
دو تین ماہ سے میری بھوئوں کے بال کم ہوتے جارہے ہیں۔ چھدری ہوگئی ہیں، اب تو بالکل عجیب لگتی ہیں۔ بھوئوں کے بال کیسے گھنے ہوسکتے ہیں اس کے بارے میں بتائیے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ (اعجاز احمد، مری)
ہر تیسرے دن انڈے کی تھوڑی سی زردی لے کر بھوئوں پر لگائیے۔ ایک گھنٹے بعد دھوکر اس پر زیتون کا تیل لگائیے۔ یا پرانے تقریباً ایک سال پرانے اچار کا تیل لگائیں بال گرنا روک جائیں گے۔

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 821 reviews.