میں سعودی عرب میں رہتی ہوں۔ میری عمر 18 سال ہے۔ عبقری بڑے شوق سے پڑھتی ہوں۔ میری نظر کمزور ہے۔ آنکھوں کے گرد حلقے بھی پڑ رہے ہیں۔ کیا میں سونے سے پہلے دودھ پی سکتی ہوں۔ دودھ کے بارے میں ضرور لکھیے۔ (م،جدہ)
مشورہ:بیٹی! آپ کی عمر ابھی بیس سال بھی نہیں تو آنکھوںکے گرد حلقے کیوں پڑ رہے ہیں۔صبح منہ دھوکر آپ دودھ میں تھوڑی سی روئی بھگو کر آنکھوں کے نیچے آہستہ آہستہ ملیں، اس سے خاصا فرق پڑے گا۔ گائے کا دودھ جلد ہضم ہوتا ہے، دماغ کو طاقت دیتا ہے اور آنکھوں کی بینائی تیز کرتا ہے۔ اسی طرح یہ قد بھی بڑھاتا ہے۔ انسانی صحت برقرار رکھنے کے لیےروزانہ غذا میں دودھ شامل کرنا چاہیے۔ آپ کو چاہیے کہ روزانہ دو گلاس دودھ پئیں۔ہمارے پیارے رسولﷺ کو دودھ بے حد پسند تھا۔ جب بھی دودھ پیتے تو فرماتے اے اللہ اس میں برکت ڈال اور ہمیں زیادہ دے۔ اونٹنی، بکری، گائے کے دودھ کو پسند فرماتے۔ گائے کے دودھ میں شفا ہے، کیونکہ گائے ہر قسم کے پودے کھاتی ہے۔ د ودھ میں ایک چمچ شہد ملا کر پیا جائے تو جسم کو بھرپور توانائی ملتی ہے۔ یہ ایک قسم کا غذائیت بخش اور مقوی شربت بن جاتا ہے۔ چٹکی بھر پسی ہوئی دار چینی ملائی جائے تو طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں