میری عمر تیس سال ہے چند ماہ سے دل زیادہ دھڑکنے لگا ہے۔ خصوصاً صبح کو دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر کی دوا کھارہی ہوں لیکن کوئی خاص فائدہ نہیں۔ آپ کے پاس کوئی ٹوٹکہ ہو تو بتائیے۔ (بیگم عاشق حسین، کراچی)
مشورہ: طب میں ایسی دوائیاں ہیں جو دل کو قوت بخشتی ہیں۔ ٹوٹکہ تو یہ ہے کہ اکیس دانے کشمکش کے لیں، اسے نصف پیالی عرق گلاب میں رات کو بھگو دیں۔ صبح کانٹے سے اٹھا کر ایک ایک دانہ کھا لیں اور عرق پی لیں۔ پہلے زمانے میں لحاف سینے والی لمبی موٹی سوئی سے کشمش کا ایک ایک دانہ اٹھا کر کھانے کو کہاجاتاتھا۔ چنددنوںمیں دل کی دھڑکن اعتدال پر آجاتی تھی۔ آملے یا سیب کا مربہ نہار منہ کھانے سے دل مضبوط ہوتا تھا۔ یہ ٹوٹکے برسہابرس سے آزمائے جا رہے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں