Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پتّے کا آپریشن ‘تاریخ فائنل!مگر90 روپے میں شفاء مل گئی!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ عزوجل آپ اور آپ کی نسلوں کو تاقیامت شاد و آباد رکھے اور آپ ہمیشہ ہم جیسے دکھی لوگوں کی مدد کرتے رہیں۔ (آمین)
میرے شوہر کو عرصہ چھ سات سال پہلے پتّہ میں درد ہوا درد بہت شدید تھا ڈاکٹروں کے آپریشن کا مشورہ دیا۔ اتنی زیادہ تکلیف تھی کہ میو ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی میں لے کر گئے انہوں نے داخل کرلیا اور آپریشن کا کہا ہم سب بہت پریشان میرے بچے چھوٹے ہیں اور ابھی پڑھتے ہیں وہ میرے شوہرواحد کفیل ہیں۔ جب کوئی پریشانی آتی ہے تو سب سے پہلے اپنے ہی ساتھ چھوڑتے ہیں ۔ ہمارا کریانہ سٹور تھا وہاں پر ایک شخص آیا اور اس نے عبقری رسالے کے بارے میں بتایا اور کہا اس میں ایک دوائی ہے پتہ پتھری شفاء آپ وہ استعمال کریں ۔انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ شفاء عطا کرے گا۔ اس شخص نے ہمیں وہ رسالہ دیا اور ہم نے وہ دوائی منگوائی بلکہ خود جاکر آپ کے عبقری دواخانہ مزنگ چونگی لاہور سے لائے‘ ہم لاہور میں ہی رہتے ہیں۔ میرے شوہر نے وہ دوائی اس کے طریقہ استعمال جو اس پر لکھا تھا اس کے مطابق کھائی اللہ تعالیٰ نے ان کو شفاء عطا کی اب تقریباً وہ دو تین ماہ بعد احتیاطی طور پر وہ دوائی ایک مرتبہ پھر استعمال کر لیتے ہیں اللہ تعالیٰ کا بڑا کرم ہے کہ ان کو اب کبھی پتہ کی ایسی درد نہیں ہوئی اب ماشاء اللہ وہ ہر چیز کھا لیتے ہیںپہلے ہر چیز کا پرہیز کرتے تھے۔ چاول نہیں کھانے، گوبھی نہیں کھانی، پالک، میتھی نہیں کھاتے تھے بڑا گوشت نہیں کھاتے تھے‘ ہم نے آپ کے دواخانہ سے روحانی پھکی بھی منگوائی اور اس کے بھی بڑے فوائد پائے۔ روحانی پھکی کے بے شمار فوائد ہیں‘ ہم ان کو پھکی کی طرح کھاتے ہیں‘ کھانے کے بعد جب کسی کے معدہ میں درد ہو گلے میں درد ہویہی پھکی استعمال کرتے ہیں لیکن میں اپنے شوہر کو روحانی پھکی کا قہوہ بناکر دیتی ہوں ایک کپ پانی گرم کرکے اس میں روحانی پھکی چنے کے دانے کے برابر ڈال دیتی ہوں اور چینی یا شہد ملا دیتی ہوں اور وہ رات کو سوتے وقت یہ قہوہ ضرور پیتے ہیں۔ گیس معدہ کا درد، پتہ کا درد، بدہضمی، قبض اور بہت سے پیٹ کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ میرے گھر میں کسی کو بھی کوئی مسئلہ ہو میں انہیں روحانی پھکی کا مشورہ دیتی ہوں اور کہتی ہو کہ اس پر اسم اعظم کا دم ہے‘ اللہ کے ناموں میں بڑی شفاء ہے ‘میرا شروع سے ہی عقیدہ تھا اللہ کے ناموں پر اور قرآن پاک کی ہر آیت میں اللہ تعالیٰ نے شفاء رکھی ہے‘ مجھے کوئی بھی مشکل آتی میں فوراً قرآن پاک کی سورۃ سے رابطہ کرتی‘ قرآن پاک کی سورتوں میں اللہ تعالیٰ نے شفاء رکھی ہے۔ گھر سے باہر نکلتے وقت کی دعا بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِپڑھنا ‘آیۃ الکرسی پڑھنا، سفر کی دعا پڑھنا یہ میرا معمول ہے اور گھر سے نکلتے وقت بچوں اور شوہر کو بھی ہدایت کرتی ہوں کہ یہ پڑھ لو اللہ تعالیٰ بہتر کرے گا۔
کوئی چیز گم ہوجائے تو:کوئی چیز گم ہو جائے تو بِسْمِ اللہِ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھتی ہوں چیز فوراً آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا بڑا کرم ہے کہ اس نے مجھے عبقری کے ساتھ جوڑ دیا ‘اب تقریباً ہر ماہ رسالہ ہمارے گھر آتا ہے اور میں بے چینی سے رسالے کا انتظار کرتی ہوں۔ رسالہ پڑھ کر بڑا سکون ملتا ہے اور اس میں سے بہت سے وظائف میں کرتی رہتی ہوں۔ صبح فجر کی نماز پڑھ کر یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُکی تسبیح کرتی ہوں۔حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کی 313 بار تسبیح کرتی ہوں۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ کی تسبیح کرتی ہوں، 129 مرتبہ سورئہ کوثر پڑھتی ہوں اور شام کو بھی پڑھ کراسم اعظم کی دم شدہ برکت والی تھیلی پر دم کرتی ہوں‘ اللہ تعالیٰ نے بہت آسانی پیدا کی ہے انشاء اللہ وہ اور بھی آسانیاں پیدا کرے گا۔ آپ دعا کریں کہ اللہ عزوجل مجھے اور میرے گھر والوں کواستقامت اور قرآن پاک پڑھنے کی توفیق عطا کرے‘ میں اپنے بچوں کو بھی نماز قرآن پاک پڑھنے کی ہدایت کرتی رہتی ہوں‘آپ ان کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اور مجھے صحیح طور پر نماز کا پابند کرے اور اپنے دربار میں حاضر ہونے کی توفیق عطا کرے اور میرے گھر کو دین کا گہوارہ بنائے اللہ تعالیٰ آپ کے تسبیح خانہ کو آباد رکھے ‘ آپ کے دواخانہ کو یونہی شفاء کا ذریعہ بنائے رکھے۔ حکیم صاحب کو ہمارے سروں پر سلامت رکھے اوران کی نسلوں کو شاد و آباد رکھے ۔آمین۔ (افشین، مندر بھگت رام)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 816 reviews.