Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی و دماغی کمزوری کیلئے / نارمل ڈیلیوری کیلئے دس قطرے / جادو کا آزمودہ علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

مارچ کے جوابات
1۔دماغی جسمانی کمزوری اور بالوں کی سفیدی روکنے کیلئے آپ یہ نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی:بادام‘ پستہ‘ کالے چنے بھنےہوئے‘ خشخاش‘ کالی مرچ‘ چھوٹی الائچی‘ سونف ‘ مصری۔ تمام چیزیں ہم وزن لے کرگرائنڈ کرلیں اور سب چیزوں کے وزن کے برابر اس میں شہد مکس کرکے صبح و شام ایک ایک چمچ چائے والا استعمال کریں۔یہ نسخہ نظر کی کمزوری اور دماغی کمزوری کی شاندار ہے۔اس کے علاوہ آپ اٹھتے‘ بیٹھتے‘ چلتے پھرتے ہروقت درودشریف پڑھتے رہا کریں۔ (کامران شہزاد‘ گوجرانوالہ)
2۔نارمل ڈیلیوری آپ اپنی اہلیہ کو روزانہ رات کو ایک گلاس دودھ میں دس قطرے خالص روغن بادام کے ڈال کر پلائیں۔ اس کے علاوہ سورۂ انشقاق کی آیت نمبر چار اور پانچ مسلسل سارا دن کھلا پڑھیں۔ ان شاء اللہ نارمل ڈیلیوری ہوگی۔ یہ روحانی اور طبی ٹوٹکہ بہت کمال ہے‘ بے شمارکی اس عمل سے نارمل ڈیلیوری ہوئی ہے اور سہولت کے ساتھ ہوئی ہے۔ بعض کو تو ڈاکٹر نےآپریشن کاکہہ دیا تھا اور انتظامات بھی مکمل تھے مگر اس آیت اور اس ٹوٹکے سے نارمل ڈیلیوری ہوئی۔ (ن،لاہور)
3۔آپ نے سخت ترین جادو کا بتایا‘ آپ اور آپ کے تمام گھر والے سارا دن کھلادوانمول خزانہ نمبر دو پڑھیں‘ اور ہر نماز کے بعد دو انمول خزانہ نمبر ایک پڑھنے کی عادت ڈال لیں۔ دو انمول خزانہ نمبر دو کے ایک سوا لاکھ‘ تین سوالاکھ‘ پانچ سوالاکھ‘ سات سوالاکھ مکمل کریں اور گھر کا ہرفرد اپنا الگ کرے۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام مسائل کا حل یہی وظیفہ ہے۔ (دوانمول خزانہ عبقری کی ہرایجنسی اور دفترماہنامہ عبقری لاہور سے بھی مل جاتا ہےا ور عبقری ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔پرنٹ نکال لیں یا منگوالیں)(شازیہ‘ اٹک)
4۔رب کریم نے جس حال میں رکھا اس کا شکر ادا کریں‘ رنگت نکھارنے کیلئے موسمی پھل اور سبزیاں کھائیں‘ عبقری دواخانہ کی خون صفاء اور چہرہ شفاء چند ڈبیاں لکھی گئی ترکیب کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ کی رنگت نکھرنا شروع ہوجائے گی۔(اصغر علی‘ کوئٹہ)

 

اپریل کے سوالات
بیٹی کا باپ ہوں! انتہائی پریشان ہوں:محترم قارئین! میں آپ کی خدمت میں ایک مسئلہ (پریشانی) لیکر حاضر ہوا ہوں‘ میں شوگرمل میں جاب کرتا ہوں‘ عبقری رسالہ کا قاری ہوں‘ میری بیٹی کی عمر تقریباً تین سال ہے‘ وہ بول نہیں سکتی۔ اوں‘ آں کی آوازیں نکالتی ہے کبھی کبھی واضح الفاظ میں ’’مما‘‘ یا ’’پاپا‘‘ یا ’’بابا‘‘ کہتی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں بولتی‘ میں نے بہترین چائلڈاسپیشلسٹ کو چیک کروایا انہوں نے کہا کہ سب ٹھیک ہے‘ کچھ بچے لیٹ بولتے ہیں‘میں بہت پریشان ہوں‘ بیٹی کا معاملہ ہے‘قارئین! سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ کوئی ایسا نسخہ یا وظیفہ عنایت فرمائیں جس سے میری بیٹی بولنے لگ جائے‘ جتنا بھی مجھ سے ہوسکا‘ میں کروںگابس میری بیٹی بولنے لگ جائے‘ دکھی دل کیساتھ آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔(ثمراقبال‘بھکر)
2۔قارئین! میں بچپن سے بہت ڈرپوک ہوں‘ ہر چیز سے ڈرتی ہوں‘ عمر17 سال ہے اور اب تو میرے اندر خوداعتمادی بالکل بھی نہیں ہے‘ میں ہر کسی سے بات کرتے ہوئے ڈرتی ہوں‘ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ آپ کا نام کیا ہے تو میرے دل کی دھڑکن تیزہوجاتی ہے‘ بول نہیں پاتی۔ میرے لیے کوئی عمل بتائیے۔ (پ، برنالہ آزادکشمیر)
3۔قارئین السلام علیکم! میرا بیٹا جس کی عمر سات سال ہے‘ پانچ سال تک وہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھا لیکن دو سال پہلے اسے چکن پاکس نکلے جس کی وجہ سے اس کی سماعت متاثر ہوئی‘ اسے ایک کان سے بہت کم سنائی دیتا ہے اوردوسرے کان سے بالکل بھی سنائی نہیں دیتا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں اس کا حل آلہ سماعت ہے‘ میں حد سے زیادہ پریشان ہوں۔ (ش، ساہیوال)
4۔مئی میں رمضان المبارک آرہا ہے‘ مگر میرا مسئلہ یہ ہے کہ دوران روزہ میری ریح بہت زیادہ خارج ہوتی ہے‘ وضو قائم رکھنا مشکل ہوجاتا ہے‘ قارئین سے گزارش ہے کہ کوئی ایساآسان نسخہ بتائیے جسے کھا کر میرا سارا دن پیٹ بالکل ٹھیک رہے۔ (عمرکمبوہ‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 811 reviews.