Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ظالم بادشاہ سے وزیر کیسے بچا؟ انوکھی داستان

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک ملک کا باشاہ بہت ظالم تھا۔ہر وقت عجیب و غریب فرمائشیں کرتا رہتا تھا۔اس کی عوام اور خاص طور پر اس کا وزیر اس سے بہت تنگ تھا ۔وزیر ایک نیک دل اور عقلمند انسان تھا جس کی وجہ سے ملک کے حالات کافی بہتر تھے۔ایک دن باشاہ کو ایک عجیب و غریب خواہش سوجھی۔اس نے اپنے وزیر کو حکم دیا کہ مجھے ایک ایسا محل بنا کر دو جس کی تعمیر اوپر سے نیچے کی طرف کی جائے اور اگر وزیر دس دن کے اندر یہ کام شروع نہ کر سکے تو اس کا سر قلم کر دیا جائے۔وزیر بیچارا بہت پریشان ہوا کہ اب کیا کرے۔بہر حال جب وہ اپنے گھر پہنچا تو اس نے اپنی بیوی کو سارا قصہ سنایا۔بیوی نے مشورہ دیا کہ تم اللہ کے حضور مدد طلب کرو۔وزیر کو مشورہ بہت پسند آیا اس نے فوراًوضو کیا اور دو نفل پڑھےاور اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔دعا کرتے کرتے اس کو نیند آگئی‘ خواب میں کیا دیکھتا ہے کہ وہ جنگل میں جا رہا ہے کہ اس کو کوئی چمکتی ہوئی چیز ملتی ہے جسے لے کر وہ بادشاہ کو دے دیتا ہے اور بادشاہ بہت خوش ہوتا ہے۔وزیر کو جب جاگ آئی تو اس نے اپنی بیوی کو سارا خواب سنایا تو بیوی نے فورا کہا کہ جنگل کی طرف جاؤ وہاں سے تمہیں مدد ملے گی۔وزیر نے اگلے دن اپنا رخت سفر باندھا اور سفر کو نکل پڑا۔وہ تھوڑا بہت آرام کرتا اور پھر چل پڑتا ۔چلتے چلتے اس کو پانچ دن ہو گئے تو اس نے سوچا کہ چلو اب واپس چلتے ہیں اس مسئلے کا کوئی حل نہیں۔جب وہ واپس مڑنے لگا تو اچانک اس کی نظر ایک خرگوش پر پڑی جو بیچارا شکنجے میں پھنسا ہوا تھا۔نیک دل وزیر نے فوراً شکنجے سے خرگوش کو آزاد کرایااور پھر واپس مڑنے ہی لگا تھا کہ اس کو ایک آواز آئی‘ اے نیک دل انسان تمہارا بہت شکریہ۔ وزیر حیرت سے مڑا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک چھوٹا سا بونا کھڑا ہے جو بول رہا ہے۔وزیر کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اس کو ایک جادو گر نے خرگوش بنایا ہوا تھا ۔اور شکنجہ کھولتے ہی جادو گر کا اثر زائل ہو گیا۔وزیر نے اسے اپنی مشکل بتائی تو بونے نے اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا۔چلتے چلتے وہ وزیر کو ایک غار کے پاس لے آیا اور اسے اندر جانے کو بولا۔وزیر اندر گیا تو دیکھا کہ اندر ایک بزرگ عبادت کر رہے ہیں۔اس نے انہیں سلام کیا اور اپنی مشکل بتائی۔بزرگ مسکرائے اور کہا بیٹا کوئی مسئلہ نہیں اور ساتھ ہی وزیر کو ایک طوطا دیا کہ اس کو اپنے
ساتھ لے جاؤ یہ تمہاری مدد کرے گا۔وزیر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور واپس اپنے گھر چل دیا۔اپنے گھر جا کر اس نے اپنی بیوی کو سارا ماجرا سنایا تو وہ بھی بہت خوش ہوئی۔اگلے دن وہ بادشاہ کے محل گیا اور بادشاہ کو کہا آپ میرے ساتھ چلیں اور دیکھیں میں کیسے اوپر سے نیچے کی طرف محل تعمیر کرتا ہوں۔وزیر بادشاہ کو ایک کھلی جگہ لے آیا جہاں بادشاہ نے نیا محل بنانے کو کہا تھا۔اس جگہ مزدور اور مستری موجود تھے اور تعمیراتی سامان بھی پڑا ہوا تھا ۔وزیر نے طوطے کو ہوا میں چھوڑا اور کہا چلو میاں مٹھو اب اپنا کام دکھاؤ۔طوطا اڑتا ہوا کافی اونچائی پر چلا گیا اور آوازیں لگانی شروع کر دیں کہ’’ اینٹیں پکڑاؤ اینٹیں پکڑاؤ ‘‘بادشاہ یہ سن کر غصہ میں آگیا اور وزیر کو کہا بھلا اتنی زیادہ اونچائی پر کوئی اینٹ کیسے پہنچائے گا۔وزیر یہ سن کر بولا حضور والا اگر اتنی اونچائی پر اینٹیں نہیں پہنچائی جا سکتی تو اوپر سے نیچے تعمیر کیسے کی جا سکتی ہے۔ بادشاہ نے وہاں کھڑے ہوکر کافی دیر سوچا اور اس نے وزیر کے سمجھانے کے انداز کو بہت پسند کیا۔ بادشاہ وزیر کی عقلمندی دیکھ کر بہت خوش ہوا اور اس نے اپنی غلط کاموں کی معافی مانگی اور وہ بھی ایک نیک دل اور اچھا انسان بن گیا۔نوٹ: پیارے بچو! جب بھی کوئی مشکل آن پڑے سب سے پہلے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں‘ اس کی حمد و ثناء کریں اور پھر اس سے مدد مانگیں دیکھیں پھر آپ کے مسئلہ کا حل آپ کو کیسے غیبی طریقے سےملے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 803 reviews.