Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری حویلی گیا‘ اعمال کیے اور گھر میں رزق کی چہل پہل ہوگئی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

گھر میں رزق کی چہل پہل اور نمازی بن گیا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں احمدپورشرقیہ کی قریبی بستی میں رہائش پذیر ہوں‘ پہلے ہم بہاولپور رہتے تھے مگر پانچ سال پہلے میری شادی ادھر ہوئی اور پھر کاروبار بھی احمدپور شرقیہ میں شروع کیا تو رہائش کا انتظام بھی سسرالی گھر کےقریب ہی کرلیا۔ شادی کے بعد بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا‘ قرض لیکر کاروبار شروع کیا جو نہ چل سکا‘گھر میں فاقے شروع ہوگئے‘ قریب ہی سسرال کا گھر تھا اکثر سالن روٹی ادھر سے آجاتی اور ہم دونوں کھالیتے‘میری ہمسائی نے میری بیوی کو ’’عبقری حویلی‘‘ کے متعلق بتایا جو کہ میرے گھر سے صرف آٹھ کلومیٹر دور تھی‘ میری بیوی نے مجھ سے بات کی اور اگلے دن ہم دونوں اپنے مسائل کے حل کیلئے عبقری حویلی روانہ ہوگئے۔ میں یہ بتاتا چلوں کہ مجھے یاد نہیں میں نے کبھی زندگی میں نمازجمعہ بھی ادا کی ہوگی‘ مگر پھر بھی عبقری حویلی پہنچا‘ وہاں جاکر بتائے گئے اعمال کیے‘ میری بیوی پڑھی لکھی ہے اس نے نوافل وغیرہ ادا کیے جبکہ میں دوسرے اعمال کرتا رہا‘ واپس آتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کیلئے گیارہ کیل والا عمل کیا۔ اللہ کے ہاں دعا کی اور واپس آگئے‘ نجانے وہاں کیا بات تھی بہت سکون تھا‘ دل مطمئن تھا‘ اس سے پہلے بھی مختلف جگہوں پر گئے مگر وہاں بے سکونی تھی اور وہ لوگ پیسے مانگتے تھے مگر عبقری حویلی میں ہمیں بہترین لنگر دیا تھا‘ واپسی پر دم شدہ پانی اور نمک ملا‘ گیارہ کیل کا عمل کیا اور کسی قسم کی رقم کا ہدیہ‘ نذرانہ‘ شکرانہ کا تقاضا نہ ہوا۔میں ہر اتوار کو عبقری حویلی جانا شروع ہوا‘ اب الحمدللہ وہاں ہلکی پھلکی خدمت بھی کرتا ہوں‘ ذکر بھی کرتا ہوں‘ سب سے بڑھ کر مجھے نماز مل گئی‘ ذکر مل گیا‘ اللہ سے مانگنا آگیا اور ہاں گھر میں رزق کی چہل پہل ہوگئی۔ پہلے کرائے کے مکان میں تھا اب چھ ماہ کے اندر اندر اپنا تین مرلے کا پلاٹ بھی لے چکا ہوں ان شاء اللہ بہت جلد تعمیرکرکے ادھر شفٹ ہوجاؤں گا۔ محترم حکیم صاحب میرا نام اور محلے یا علاقہ کا نام شائع ہرگز نہ کیجئے گا۔ (پوشیدہ)
بیمار شوہر صحت مند ہوگیا: میرے شوہر گزشتہ8سال سے بیمار تھے‘ کاروبار تباہ کرچکے تھے‘ اب تو یہ حال تھا کہ گھر میں ہیں تو ٹھیک جیسے ہی گھر سے باہر نکلے طبیعت خراب‘ہمارے چچا کے بیٹے نے عبقری حویلی کے متعلق تفصیل سے بتایا‘ میں نے اپنے بیٹے کو تیار کیا اورشوہر کو لے کر عبقری حویلی گئے‘ ہم تقریباً تین مہینے ہرجمعرات کووہاں جاتے رہے‘مغرب سے پہلے واپس آجاتے‘ اللہ کا شکر ہے وہاں کرنے والے اعمال کی وجہ سے میرے شوہر بالکل ٹھیک ہوگئے اور آٹھ سال پرانی بیماری اور جادو ختم ہوگیا۔ (ج، دنیاپور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 793 reviews.