Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں فریج اور دیگر اشیاء کی حفاظت اور استعمال

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

فریج کی حفاظت کے آزمودہ ٹپس
ہماری غذائوں کی کوالٹی اور حفاظت کا دارومدار بہترین فریج کے علاوہ اس بات پر ہوتا ہے کہ ہم انہیں کیسے اسٹور کرتے ہیں۔ ذیل میں ہم کچھ ٹپس دے رہے ہیں تاکہ رمضان میں فریج اور اپنی اشیاء کی دیکھ بھال مناسب طریقے سے محفوظ رکھ سکیں۔
٭غذائوں کو مضبوط ڈھکن والے کنٹینرز میں رکھیں یا انہیں خشک ہونے سے بچانے اور تازہ رکھنے کے لیے پلاسٹک کی تھیلیوں میں رکھیں۔
٭جلدی فریز کرنے کے لیے فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء کم مقدار میں رکھنا بہتر ہے۔
٭کھانے پینے کی گرم اشیاء کو فریج یا فریزر میں رکھنے سے پہلے باہر کے ماحول کے مطابق ٹھنڈا کرلیں یعنی عام کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق ٹھنڈا کرکے فریج میں کھانا رکھیں۔
٭فریج کے اندر چیزوں کو اس طرح ترتیب دیں کہ شیلفوں کے درمیان ٹھنڈی ہوا کا آسانی سے گزر ہوسکے۔ شیلفوں میں پلاسٹک کی شیٹسنہ رکھی جائیں تو بہتر ہے کیونکہ اس طرح کولنگ متاثر ہوتی ہے۔
٭گوشت، سبزیوں اور پھلوں کو دھونے کے بعد فریج میں رکھنے سے پہلے خشک کرلیں۔ چھلنی پر ان اشیاء کو رکھ کر اضافی پانی علیحدہ کیا جاسکتا ہے۔
٭جو چیزیں پہلے اسٹور کی گئی ہوں انہیں پہلے اور جو نسبتاً بعد میں رکھی گئی ہوں انہیں اسی ترتیب سے بعد میں استعمال کریں۔
٭کبھی کوئی ایسی چیز استعمال میں نہ لائیں جو دیکھنے یا سونگھنے پر عجیب سی لگے یا جس غذا سے جھاگ اٹھتے ہوئے دکھائی دیں۔ انہیں ضائع کردینا بہتر ہے۔
٭فریز کئے گئے گوشت کو ڈی فراسٹ کرنے کے بعد دوبارہ فریز نہ کریں تاوقتیکہ یہ پگھل چکا ہو۔ اس لئے جب فریزر صاف کرنا مقصود ہوتو اپنی اسٹور کی ہوئی غذائوں کو کسی دوسرے کے فریزر میں بطور امانت فریز کروادیں۔
٭تھرموسٹیٹ میکس پوزیشن پر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کمپریسر کو مسلسل کام کرنا پڑے گا جس سے آپ کے فریج کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔ ایسا صرف انتہائی ضرورت کے وقت کریں۔
فریج کی بیرونی صفائی
فریج کی باہر سے صفائی کے لیے نرم کپڑا اور نیم گرم پانی استعمال ہوگا اور فوراً ہی خشک سوتی کپڑے سے پونچھ ڈالئے۔ آج کل سیاہ اور سرخ رنگوں کے فریج مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ان پر پانی کے دھبے پڑے ہوں تو بہت برا تاثر دیتے ہیں۔ بہتر ہے کہ انہیں ہاتھ کے ساتھ سوتی کپڑے سے صاف کیا جاتا رہے۔
فریج کی اندرونی صفائی
فریج کی صفائی کے لیے تمام کھانے پینے کی اشیاء باہر نکال کر ڈش واشنگ ڈٹرجنٹ اور نرم کپڑے کے ساتھ نیم گرم پانی استعمال کریں۔
کنڈنسر کی صفائی
فریج کے کنڈنسر کو ہر چھ ہفتے بعد برش یاویکیوم کلینر یا بلوئر سے صاف کرلیں۔ اس سے فریج کی کولنگ کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے مگر صفائی سے پہلے اسے OFFکردینا چاہئے۔
لوڈشیڈنگ ہونے پر کیا کیا جائے؟
فوری طور پر آپ بھی فریج کا سوئچ آف کردیں۔ اس دوران یہاں کوئی نئی یا گرم چیز نہ رکھیں اور اگر ممکن ہوتو بار بار دروازہ بھی نہ کھولیں۔ اس طرح کم از کم گھنٹے بھر کے لیے کولنگ برقرار رہ سکتی ہے۔ جب لائٹ آجائے تو بھی پانچ سے سات منٹ انتظار کرلیں۔ اس کے بعد سوئچ آن کریں۔ اس طرح کمپریسر پر غیر ضروری دبائو نہیں پڑتا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 786 reviews.