Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اپنا گھر پانے کی خاص ساعت‘دعا مانگی آج اپنا گھرہے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں عافیت کے ساتھ رکھے ۔ آمین۔
آپ نے 16درس کا کہا تھا الحمداللہ اس کے ساتھ اور کتنے درس سن لیے حساب نہیں رہا، دل کرتا ہے ہر وقت درس سنتی رہوں۔ ساتھ یہ بھی بتاتی چلوںہمارے محلے میں بچیوں کو قرآنی تعلیم دینے کیلئے سکول ہے‘میں وہاںبچوں کو پڑھاتی ہوں وہاں پر بھی بچوں کو درس کی ہر اہم بات جتنا میرا کمزور ذہن یاد کرپاتا ہے بتاتی ہوں اور انمول خزانہ ہر بڑی بچی کو یاد کروایا ہے الحمداللہ۔ آپ کی دی ہوئی تسبیحات ہیں وہ سب اللہ کا شکر ہے ہو جاتی ہیں۔ سورئہ طارق تین بار ، رَبِّ اِنِّی مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ 313بار سورئہ کوثر 129بار روزانہ کوشش ہوتی ہے۔سورئہ مزمل گیارہ بار عشاء کے بعد ساتھ یَامُغْنِیُ 1111بار اوّل آخر درود پاک، سورئہ یٰسین‘ سورئہ رحمن فجر کے بعد، دو انمول خزانہ نمبر1 ہر نماز کے بعد صبح شام کو تین تسبیحات کسی ایک وقت میں‘ اللہ کا شکر ہے تہجد کی نماز بھی اکثر نصیب ہوتی ہے۔ چاشت کی اور اوابین تو روزانہ پڑھتی ہوں اور الحمدللہ آپ کے بیان سے دوسروں کے لیے خیر خواہی کا جذبہ سیکھ لیا ہے۔ دوسروں کے لیے رو رو کر اللہ سے مانگنے کو عادت ہوگئی ہے۔ اپنے دینی سکول کے بیت الخلاء کی صفائی کے لیے خود کومقرر کرلیا ہے۔ان کاموں سے بہت سکون ملتا ہے۔ اللہ نے میرے مسئلے بڑے آسان کردیئے ہیں۔ ایک شخص سے سخت پریشان تھی‘ بڑا سخت دل انسان تھا‘ سکول اور مسجد کے بیچ میں کھڑے ہوکر مجھے دھمکیاں دیتا تھا‘ میں حیران ہوں کہ اب مجھے بلاکر مجھ سے معافی مانگتا ہے کہ میں نے بہت غلط کیا تمہارے ساتھ اللہ نے میری آنکھیں کھول دی۔ 
میں نے کہا کوئی بات نہیں اللہ سے معافی مانگو اپنے لیے بھی اور میرے لیے بھی اللہ بڑا کریم ہے حضرت صاحب میرے پاس خواتین میں ایک ماسی آتی ہے قاعدہ پڑھنے اکثر اپنی پریشانیاں بتاکر روتی ہے۔ ایک دن میں اس کو پریشانی پر بہت روئی جمع کو آخر تین ساعت تھی دعائیں کی اس کے لیے اور اسی رات میرے لیے اللہ نے گھر کا فیصلہ کردیا سارا کچھ اللہ نے بہت آسانی کے ساتھ میسر کیا اب میں اللہ کے دیئے ہوئے نئے گھر میں ہوں اللہ کا شکر ہے بہت سہولت دی ہے اللہ نے یہاں پر میری سوچ سے بھی بڑھ کر آپ کے لیے آپ کی نسلوں کے لیے ہر نماز میں دل سے دعائیں نکلتی ہیں آپ نے اللہ کے آگے رونا، مانگنا، گرگرانا سکھا دیا۔ جزاکم اللہ خیراً۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 781 reviews.