Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ سونے کی انگوٹھی کیسے ملی؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ویسے تو میں اپنے گھریلو مسائل کیلئے خط لکھتی رہتی ہوں آپ کے ارسال کردہ وظائف بھی پڑھتی ہوں۔ عبقری میں چار ماہ سے باقاعدہ پڑھ رہی ہوں اور آپ کا جمعرات والا درس آن لائن ضرور سنتی ہوں۔ عبقری پڑھ کر مجھے بھی روز مرہ زندگی میں درپیش آنے والے واقعات لکھنے کا شوق ہوا ہے۔ابھی حال ہی میں میری سونے کی انگوٹھی گم ہوگئی میرے ماموں زاد کی شادی تھی وہاں گئی تو وہاں گم ہوئی۔ میں بہت پریشان ہوئی لیکن اللہ پاک پر بھروسہ تھا کہ انشاء اللہ ضرور ملے گی۔ عبقری رسالہ میں گمشدہ سونے کی زنجیر مل گئی کے نام سے ایک قاری کا مضمون پڑھا جس میں دو رکعت نفل حاجت کے پڑھ کر اللہ پاک کی حمد و ثنا کریں اور یَاجَامِعُ یَا مُعِیْدُ کثرت سے پڑھیں میں نے یہ پڑھا اس کے علاوہ میں نے سورئہ یٰسین کا ختم شریف اور ایک دن بارش کے دوران سورئہ التکویر 100مرتبہ پڑھی۔ (شمارہ 22 میں تھا کہ یہ سورۃ بارش کے دوران 100 مرتبہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہوگی)۔ اللہ پاک کے حکم سے مجھے میری انگوٹھی تقریباً ایک ماہ کے اندر اندر ملی اس عرصہ میں مایوس بالکل نہیں تھی مجھے یقین تھا کہ مجھے میری انگوٹھی ضرور ملے گی۔ آپ کو بتاتی چلوں کے مجھے انگوٹھی کیسے ملی‘ میری خالہ کراچی سے اپنے آبائی گھر آئی ہوئی تھیں۔ میں‘ میری باجی اور میری ممانی ان سے ملنے ان کے گھر گئے‘ جب ہم واپس آنے لگے تو میری نظر اچانک ممانی کی انگلی پر پڑی ان کی انگلی میں میری سونے والی انگوٹھی تھی میں نے ان سے انگوٹھی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ شادی والے گھر سے گری ہوئی ملی ہے میں نے ان سے کہا کہ میری کھو گئی تھی پھر انہوں نے مجھے میری انگوٹھی دے دی میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنے لگی۔ حکیم صاحب آپ کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ آپ نے ہم جیسے غریبوں کے لیے عبقری جیسا تحفہ دیا جس سے بلامبالغہ لاکھوں مسلمان فیضیاب ہورہے ہیں اور آپ کو دعائیں دیتے ہیں۔میرے دل سے بھی آپ کے لیے اور آپ کی باقی ٹیم کے لیے ہر وقت دعائیں نکلتی ہیں کیونکہ میں نے بھی عبقری سے بہت کچھ پایا ہے ۔ آپ میرے اور میرے گھر والوں کے لیے دعا کیجئے گا کہ اللہ پاک ہم سب کو آپس میں پیار و محبت سے رہنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 780 reviews.