حدیث مبارکہ میں ہے’’ جس نے صبح اٹھتے ہی عجوہ کھجور کے سات دانے کھائے اس دن اسے جادو اور زہر بھی نقصان نہ دے سکیںگے‘‘نہار منہ کھجوریں کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ حدیث مبارک ہے کہ ’’اگر سات دن تک عجوہ کھجور کے سات دانے روزانہ کھائے جائیں تو اس سے کوڑھ میں فائدہ ہوتا ہے۔‘‘
قارئین میرا آزمودہ نسخہ بھی نوٹ فرمالیں!
کھجور پرانی قبض میں مفید ہے۔ قارئین میرا یہ نسخہ نوٹ فرمالیں جو کہ کمی خون، یرقان کی بیماری میں بہت مفید ہے نسخہ: پہلے روز تین کھجور‘ تین گری بادام‘ تین سبز الائچی رات کو بھگودیں‘ صبح کو گری بادام اور الائچی کا چھلکا اتار کر اس میں دودھ ایک پائو ملاکر رگڑ کر پی لیں‘ یہ تین دن کریں‘ پھر تمام اجزاء پانچ عدد کردیں‘ تین دن تک کھائیں پھر تمام اجزاء سات عدد کردیں۔یہ ایک ہفتہ کرنے کے بعد ایک ہفتہ ناغہ کریں‘ جسم موٹا اور خوبصورت بھی ہوگا۔
کھجور امراض قلب میں شفاء کا ذریعہ
کھجور دل کی کمزوری کے علاوہ دیگر بیماریوں کے لیے اکسیر مانی گئی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سقوط قلب (دل کا پھیلائو) کے کچھ مریضوں کو عجوہ کھجوریں کھلائیں اور چند ماہ بعد میڈیکل ٹیسٹ سے حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ ان کے پھیلے ہوئے دل پھر سے سکڑ گئے اور توانا ہوگئے۔ اس کے بعد سے عرب ملکوں میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے سات عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت کوٹ کر کھلانے کی تدبیر آزمائی جانے لگی۔
سینے اور گلے کے امراض
کھجور بلغم ڈھیلا کرکے نکالنے اور سینہ صاف کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتی ہے۔پیٹ کے امراض: قبض جسے ام الامراض کہا جاتا ہے اسی طرح پیچش اور دیگر پیٹ کی بیماریوں حتیٰ کہ بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہو جانے پر بھی کھجور کھلانے سے افاقہ ہوتا ہے۔ یہ قبض کشا پھل ہے۔
کھجور کی کافی
کھجور کی گٹھلیوں کو بھون کر کافی کی شکل میں تیار کیا جاتا ہے یہ گردے، پتے اور آنتوں کی تکالیف میں مفید ہے۔
زچگی کے درد: کھجور میں موجود آئرن یعنی فولاد ماں بننے والی خاتون کو بے پناہ توانائی اور زچگی میں آسانی دیتا ہے۔ آپ چاہیں تو بادام کے ساتھ کھجور کھائیے اسی مقصد کے لیے کھجوروں کے تاجروں نے گٹھلیوں کو علیحدہ اور ان میں بادام بھر کے ایک اور توانا ذائقہ پیش کیا ہے جو طلباء و طالبات کے علاوہ نحیف و نزار افراد کے لیے بھی اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
کھجور کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کیلئےمضر یا مفید؟
ذیابیطس ٹائپ ٹو والے افراد اگر روزہ رکھتے ہیں تو افطار سے پہلے شوگر ٹیسٹ کرنے والے آلے سے اپنی شوگر لیول چیک کریں اگرشوگر 100 یا 110 شوگر ہے تو یہ نارمل ہے۔ ایسے مریضوں کو ڈاکٹر ایک کھجور کھانا تجویز کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں کیونکہ کھجور میں قدرتی مٹھاس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو ذیابیطس کے مریضوں کو اس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں