محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے ایک درس میں میں نے سنا تھا کہ رمضان سے پہلے جو بھی رشتے دار ناراض ہے اللہ کی رضا کے لیے معافی مانگوں۔ میری بہن چار سالوں سے ناراض تھی اسکے پاس خود چل کے گیا ہوں اس سے معافی مانگی ہے جو چھوٹے بھائی ناراض تھے ان سے معافی مانگی ہے حالانکہ چھوٹے بھائی نے مجھ پر گولی بھی چلائی تھی اللہ کے کرم سے نشانہ خطا ہوگیا تھا۔ رشتے دار سارے حیران ہیں کہ میں کس طرح سب سے معافی مانگنے آگیا ہوں پھر سب کو کہا کہ مرشد کا حکم تھا سب بہت حیران ہوئے کہ وہ کیسا انسان ہے جس نے اتنا نیک مشورہ دیا جمعرات کے آخری درس میں آپ نے ارشاد فرمایا تھا کہ صلہ رحمی کروں غلطیاں بھائیوں کی تھی اس کے باوجود بڑا بھائی ہو کہ اس سے معافی مانگی ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ میرے اس عمل کو قبول فرمائیں اور اس عمل کی برکات سے آپ کی نسلوں تک خیر پہنچے۔الحمدللہ! مجھے اس عمل کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ میری قارئین سےبھی درخواست ہے کہ اس رمضان المبارک روٹھے رشتہ داروں کو جاکر منالیں‘ اگر غلطی آپ کی بھی ہے تو دل پر پتھر رکھ کر منالیں دیکھیں پھر رب کیسے برکات‘ راحتوں‘ خوشحالیوں کے در آپ کیلئے کھول دے گا۔ یہ میرے لیے بھی بہت مشکل تھا مگر میں نے کیا اور آج سکون میں ہوں۔ آپ بھی ضرور کیجئے۔(محمد منشاء)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں