ہر انسان میں بہت سی خامیاں ہوتی ہیں جن کی زیادتی کی وجہ سے زندگی میں بے مقصدیت پیدا ہوتی چلی جاتی ہے۔ آئیے اصلاح شروع کیجئے اور آغاز اپنے جسم کے مرکزی حصوں یعنی دل و دماغ سے کریں کیونکہ اگر دل و دماغ کو دنیاوی چیزوں میں مصروف رکھا جائے تو یہ میلے ہو جاتے ہیں۔ ہمیشہ کوشش کریں کہ بزرگوں کی محفل میں بیٹھا جائے اس لیے کہ وہ ہمیشہ آپ کو زندگی کے تجربات کے بارے میں بتائیں گے جن کی روشنی میں آپ اپنی زندگی سنوار سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ہم عمروں سے ملیں تو کوئی علم کی بات شروع کریں۔ گھر میں فراغت ملے تو اچھی کتاب قلم اور کاغذ سے دوستی کریں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ نفرت برے سے نہیں بلکہ اس کی برائی سے کرنی چاہیے۔ گنہگار سے نہیں اس کے گناہ سے نفرت کرنی چاہیے، آداب زندگی سیکھیں اور اپنے آپ کو ہمیشہ عاجزی و انکساری سے طاقتور بنائیں۔ اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط رکھیں اور دنیا سے تعلق کمزور کرنے کے بارے میں ایک لائحہ عمل تیار کریں۔ بالکل اس طرح کہ آپ نے ایک گندے نالے سے گزرنا ہے سوچیں کہ آپ نے اپنے آپ کو اس کے گندے چھینٹوں سے کس طرح بچانا ہے۔ ہر رات سونے سے پہلے جائزہ لیں کہ آپ نے کتنی بار اللہ کو خوش کیا اور کتنی بار ناراض کیا۔ ایک دن جو غلطیاں سرزد ہوں دوسرے دن انہیں مت دہرائیں۔ اپنی زبان سے کبھی کسی کو برا مت کہیں بلکہ اللہ اور حضورﷺ کی تکریم کریں۔ دنیا کی کامیابی پر ہی قناعت نہ کریں بلکہ آخرت کی کامیابیاں بھی حاصل کرنے کی کوشش کریں، اپنی ذات کی تسکین کی خاطر اللہ تعالیٰ کے احکامات اور حضور اکرمﷺ کی پیاری سنتوں کو کبھی مت قربان کریں ان اصولوں پر عمل کرکے آپ ایک بامقصد زندگی گزار سکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں