صحابہ کرامؓ کی قبروں سے مُشک کی خوشبو کا آنا:محمد بن شرجیل رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا کہ حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہما کی قبر سے ایک مٹھی مٹی لی جب مٹھی کھولی تو وہ مشک جیسی مہک رہی تھی، تو آپﷺ نے فرمایا سبحا ن اللہ! سبحان اللہ! جس سے معلوم ہوا کہ اس کی خوشبو حضورﷺ کے چہرہ مبارک تک بھی پہنچی تھی۔ ایک اور روایت میں ہے کہ کسی شخص نے حضرت سعد رضی اللہ عنہٗ کی قبر مبارک سے ایک مٹھی بھری اور اس کو لے گیا اس کے بعد جب اس مٹی کی طرف دیکھا تو وہ مشک تھی۔
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے بیان کیا کہ میں ان لوگوں میں تھا جنہوں نے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے لیے بقیع میں قبر کھودی تھی جب کبھی ہم قبرکھودتے اور مٹی کا کوئی حصہ ہم پر آپڑتا تو ہم سے مشک جیسی خوشبو آتی یہاں تک کہ ہم نے ان کی لحدکھوددی۔
حضرت جابرؓ نے فرمایا کہ ہم میں منادی کرائی گئی کہ ہم اپنے جنگ احد کے شہدا کو منتقل کردیں جس وقت کہ حضرت معاویہؓ نے پانی کا چشمہ جاری کرایا چنانچہ ہم نے چالیس سال کے بعد ان کو نکالا ان کے جسم اتنے نرم تھے کے ہاتھ پیر مڑجاتے تھے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ یہ شہدا اپنی قبروں سے چالیس سال کے بعد نکالے گئے‘ ان کے جسم اتنے نرم تھے کہ ہاتھ پیر مڑ جاتے تھے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ یہ شہدا اپنی قبروں سے چالیس سال کے بعد نکالے گئے اسی طرح پر تروتازہ تھے اور ان کے ہاتھ پاؤں ملائم تھے۔(حیاۃ الصحابہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں