محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ چند سال سے میری طبیعت بہت زیادہ خراب تھی‘ مختلف جگہوں سے علاج کروائے مگر کوئی فرق نہ پڑتا‘ پھر دم کروانا شروع کردئیے‘ بعض جگہ سے وقتی فائدہ ہوتا‘ ایک یا دو دن کے بعد پھر وہی حالت ہوجاتی‘ مجھے رات کو بستر کے اردگر د جانور نظر آتے جو کہ مجھ پر پہرہ دیتے‘ میں ساری ساری رات نہ سوسکتا‘ ایک مرتبہ مجھے کسی نے ایک خطیب صاحب کے پاس دم کروانے کیلئے بھیجا‘ انہوں نے مجھے دم کیا اور تاکید کہ شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود چغتائی صاحب کے درس سارا دن سنو‘ تسبیح خانہ میں جاکر اسم اعظم کے روحانی دم میں شرکت کرو‘ میں نے درس کے میموری کارڈ دفترماہنامہ عبقری لاہور سے بذریعہ ڈاک منگوائے اور سارا دن درس سننا شروع کردئیے‘ اور درس سے ہی ایک عمل ملا جو کہ یاقہار کا تھا‘ میں نے صبح و شام 11تسبیح پڑھنا شروع کردی۔ الحمدللہ! درس سننے‘ دم کروانے اور یاقہار کے عمل کی وجہ سے مجھے سترفیصد فائدہ (باقی صفحہ نمبر 55 پر)
(بقیہ: درس سے فیض پانےوالے)
ہوچکا ہے اور ابھی عمل جاری ہے۔ اب میں جو دل چاہے کھاپی سکتا ہوں‘ چلتا پھرتا ہوں‘ ڈر اور خوف ختم ہوگیا ہے۔ اللہ جل شانہٗ آپ کی اور آپ کی نسلوں کی حفاظت کرے‘ تسبیح خانہ اور سارے نظام‘ عبقری کی حفاظت‘ کفالت اور کفایت کرے۔ آپ کا سایہ ہم پر تادیر قائم رہے اور ہمیں اور ہماری نسلوں کو تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے اور تسبیح خانہ کی قدردانی دے اور ادب دے۔آمین!۔ (جاوید امین‘ بھکر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں