Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری دادی اماں کی ڈائری سے لیجئے کچھ خاص

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ کی کافی عرصہ سے قاری ہوں‘ آج چھ ماہ بعد اپنے میکے آئی ہوں تو اپنی والدہ سے عبقری کے متعلق بات کررہی تھی کہ عبقری میں لوگ اپنے آزمودہ ٹوٹکے‘ نسخہ جات اور وظائف بھیجتے ہیں جنہیں شیخ الوظائف من و عن عبقری میں چھاپ دیتے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہوتے ہیں۔ میری بات سن کر میری والدہ اٹھیں اور کمرے سے ایک ڈائری لے آئیں کہ اس میں میری ساس صاحبہ نے کچھ ٹوٹکے اور کچن تراکیب لکھی ہوئی ہیں تم یہ تمام لکھ کر عبقری میں بھیج دو‘ ان کیلئے صدقہ جاریہ ہوجائے گا۔ جب میں نے ڈائری پکڑی تو مجھے بچپن کی ساری باتیں یاد آگئیں‘ یہ ڈائری تو میں کئی مرتبہ پڑھ چکی تھی۔ جلدی سے قلم پکڑا اور لکھنا شروع ہوگئیں۔ لیجئے قارئین وہ تمام کچن تراکیب اور چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے آپ کی نذر کرتی ہوں ضرور آزمائیے اور پوری امت کیلئے خوب دعائیں کیجئے۔
اب سالن کا رنگ کالانہ ہوگا
مصالحہ بنانے کے دوران اس بات کا دھیان رکھیں کہ پیاز زیادہ سرخ نہ ہونے پائے کہ مصالحے کا رنگ کالا پڑ جائے اور کھانا بنانے کے دوران گرم مصالحہ استعمال نہ کریں بلکہ اسے کھانا پکنے کے بعد ڈالیں۔ گھی یا تیل کابھی معیاری ہونا ضروری ہے۔
باورچی خانے میں لال بیگ کا آنا منع ہے
آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے باورچی خانے میں لال بیگ نہ آئے تو اس کے لیے چند تدابیروں پر عمل کریں۔ باورچی خانہ صاف ستھرا رکھیں خاص طور پر رات کو سونے سے پہلے کچن کو صاف کرنا بہت ضروری ہے۔ یہاںکسی بھی قسم کا کچرا نہیں ہونا چاہیے حتیٰ کہ کچرے کی ٹوکری کو بھی رات ہی کو صاف کردیں۔ لال بیگ کے خاتمے کے لیے آپ ایک کپ بورک پائوڈر، ایک کپ میدہ، ایک کپ خشک دودھ اور آدھا کپ شکر پیسٹ(آمیزہ) بنالیں اور اس کی تھوڑی تھوڑی مقدار کچن کیبنٹ وغیرہ پر لگا دیں۔ اس پیسٹ کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بھی بنالیں اور انہیں باورچی خانے کے کونے کھدروں وغیرہ پر رکھ دیں۔ یہاں تک کہ یہ گولیاں فریج کے اندر بھی رکھ دیں۔ اس طرح کرنے سے لال بیگ کم از کم چھ ماہ تک غائب رہیں گے۔ یہ انتہائی مفید تدبیر ہے۔ (ایک روحانی ٹوٹکہ جو کہ آزمودہ ہے سورۂ ماعون صبح و شام تین مرتبہ کچن میں پڑھنے سے موذی جانور و حشرات نہیں آتے)
کلف اب گھر میں خود تیارکریں
کلف بازار سے بہت سستا دستیاب ہوتا ہے لیکن اگر آپ گھر میں بنانا چاہتے ہیں تو میدہ یا اڑا روٹ کے آٹے کو پانی میں گھول کر پکالیں۔ گاڑھا ہو جانے پر اس میں تھوڑا سا سرکہ شامل کرلیں۔ پھر اس پیسٹ کو صاف پانی میں اچھی طرح گھول لیں۔ کپڑے دھونے کے بعد اس میں دس منٹ کے لیے بھگودیں اور نچوڑے بغیر پھیلا دیں۔ کپڑے سوکھ جائیں تو پانی کا چھینٹا دے کر استری کرلیں۔ اگر ممکن ہوتو کپڑے جب خشک ہونے کے قریب ہوں تو تارپر سے اتارلیں۔ اس طرح انہیں استری کرنا اور بھی آسان رہے گا۔یہ کلف بازاری کلف سے سستا بھی ہے اور مفید بھی۔
اب اچھی کھیر تیار کرنا مشکل نہیں
ایک کلو دودھ کو اچھی طرح ابال لیں۔ اس میں ¼کپ باسمتی چاول رات بھر کے بھیگے ہوئے شامل کردیں اور دو کپ چینی مناسب میٹھے کے لیے ڈال دیں اگر تیز میٹھا پسند ہوتو چینی اپنی مرضی کے مطابق ڈالیں۔ اب ان سب کو اچھی طرح پکالیں۔ بعد میں اپنے ذائقے کے مطابق بادام، پستہ وغیرہ شامل کرلیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 676 reviews.