Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کچنار کی کلی آپ کے دسترخوان کی زینت

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

موسم بہار کے آتے ہی کچنار کے درخت میں کلیاں اپنی بہار دکھاتی ہیں۔ اسے عام لوگ کچنال بھی کہتے ہیں۔ ان کی کلیاں پھول بننے سے پہلے ہی توڑ لی جاتی ہیں۔ چھ سات ہفتوں کے بعد کچنار بازار سے غائب ہو جاتی ہے۔ اس کی پھلیاں سیدھی اور نکیلی ہوتی ہیں۔ ان میں بیج ہوتے ہیں۔ یہ پھلیاں بھی کھانے کے کام آتی ہیں۔
کچنار کی کلیاں، چھلکا، گوندا دویہ میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ اس کی تاثیر سرد، خشک، ذائقہ ترشی مائل پھیکا اور تیز ہوتا ہے۔ مزاج سرد خشک ہونے کی وجہ سے پکاتے وقت گھی زیادہ ڈالنا چاہیے۔ دہی ڈال کر بھوننے سے ذائقہ بہتر ہو جاتا ہے پھلیوں کا اچار ڈالا جاتا ہے۔ ایک پائو کچنار کی پھلیوں میں دو روٹیوں کے برابر غذائیت نمکیات اور وٹامن سی ہوتا ہے۔ یہ تین سے چار گھنٹوں میں ہضم ہوتی ہے۔ حکیم معدے اور آنتوں کی طاقت، اسہال بند کرنے اور سب سے بڑی بات یہ کہ خون کی تیزابیت دور کرنے کے لیے کچنار تجویز کرتے اور مریض کو اس کا سالن کھلا کر صحت یاب کرتے ہیں۔ جن مریضوں کی آنتوں میں زخم یا خراش ہو، کچنار کی کلیوں کا سالن، خمیری روٹی یا چاولوں کے ساتھ پورے موسم میں کھانے کی تاکید کی جاتی ہے۔
سنگرہنی کے مریضوں کے لیے کچنار بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کے کھانے سے پیٹ کے کیڑے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ جب موسم نہ ہوتو اس کا جوشاندہ بناکر بھی پلاتے ہیں۔ بدہضمی، خوانی بواسیر اور خواتین میں ایام کی کثرت میں آٹھ دس دن کچنار کا سالن پکا کر کھانے سے بہت فرق ہوتا ہے۔ اس کی کلیوں کو اچھی طرح سکھا کر رکھ لیں۔ یہ بھی بہت کام آتی ہیں۔ خون بواسیر کے لیے یہ کلیاں مفید ہے۔ سوکھی کھلیاں پیس لیں اور اس کے ہم وزن چینی یا مصری ملا کر رکھ لیں۔ ایک گرام یہ سفوف ایک چمچہ مکھن میں ملا کر روزانہ چاٹیے۔ آٹھ دس دن میں خونی بواسیر ٹھیک ہو جائے گی۔
کچنار کے کھلے ہوئے پھول بھی کام آتے ہیں۔ ان کا قہوہ بنتا ہے۔ دس گرام پھول لے کر سوا پیالی پانی میں قہوہ کی طرح پکائیں۔ جب خوب جوش آجائے، اتار کر چھان کر چینی ملا کر صبح پی لیں۔ پیٹ میں ریاح نہیں بنے گی۔ اپھارا ٹھیک ہوگا، اجوائن تین گرام پیس کر پہلے پانی سے کھائیں پھر وہ پئیں۔
خون کی صفائی کے لیے کچنار کے پھول دس گرام، منڈی بوٹی چھ گرام ایک پیالی پانی میں جوشاندہ کی طرح پکا کر کوئی اچھی مصفی خون گولی کے ساتھ شہد ملا کر پی لیں۔ خارش، دانوں، پھنسیوں کے لیے یہ قہوہ مفید ہوتا ہے۔
بلڈپریشر میں بھی کچنار کا سالن مفید ہے۔ اس کی سوکھی پھلیاں پیس کر رکھ لیں۔ آئوں کے دست آتے ہوں تو آٹھ گرام سے دس گرام تک یہ سفوف پانی کے ساتھ کھانے سے آرام ہوتا ہے۔ اسی طرح خواتین کی اندرونی بیماریوں میں بھی یہ سبزی بے حد مفید ہے۔ اندرونی زخموں کو بھی بھر دیتی ہے۔ اسی طرح اگر بچوں میں کانچ نکلنے کی تکلیف ہوتو ان کو کچنار کھلانے سے آرام آجاتا ہے۔
کچنار کے تازہ پھول ایک کلو لے کر اس میں دو کلو چینی ملاکر خوب اچھی طرح ہاتھوں سے مل کر مرتبان میں رکھیے۔ مرتبان کا منھ بند کردیجئے۔ ایک ہفتہ دھوپ میں رکھیے اور دن میں دو تین بار ہلاتے رہیے۔ کچنار کا لذیذ گل قند تیار ہو جائے گا۔ اس کے دو چمچے کھانے سے دل کو فرحت محسوس ہوگی۔ معدہ صحیح رہے گا، بھوک لگے گی اور پرانا قبض بھی دور ہوگا۔

اس کے پھولوں کا پلٹس بناکر پھوڑے پر باندھنے کا پلٹس بناکر پھوڑے پر باندھنے سے پھوڑا جلدی پک جاتا ہے۔ سارا مواد خارج ہوکر سکون ملتا ہے۔ خون صاف کرنے کے لیے طب میں مطبوخ ہفت روزہ میں پوست کچنار ڈالتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 640 reviews.