Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہم شفاء یاب کیسے ہوئے؟

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

 دکھیاروں کے قلم سے بے ربط تحریریں لیکن لفظ لفظ اجلی کرنیں!

زندگی سے مایوس افراد ضرور پڑھیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ چار سال سے پڑھ رہا ہوں۔ اس رسالے نے مجھے نئی زندگی سے نوازا ہے‘ آج میں چاہتا ہوں کہ میری داستان عبقری رسالہ میں چھاپی جائے تاکہ میرے جیسے بے شمار ایسے نوجوان جو زندگی سے مایوس ہوچکے تھے انہیں نئی زندگی مل سکے۔ میری داستان کچھ یوں ہے کہ:۔
میں نے خود کو برباد کرنے فیصلہ کرلیا
میں نے جیسے ہی لڑکپن میں قدم رکھا میرا سامنا ایسے دوستوں اور سوسائٹی سے ہوا جو انتہائی غلط تھے۔میں بھی ان کے رنگ میں رنگ گیا اور خود کو برباد کرنا شروع کردیا۔ قارئین آپ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ ابھی میں آٹھویں کلاس میں تھا جب ایسی سوسائٹی میں خود کو مکمل ڈھال چکا تھا۔ لوگ مجھے بچہ سمجھتے تھے مگر میں گناہوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔ خود کو خود ہی برباد کربیٹھا تھا۔ اب کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہا تھا اور نہ ہی کسی سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا تھا۔ میٹرک کے دو سالوں میں‘ میں نے اپنے آپ کو بہت برباد کیا۔ میٹرک میں میرے نمبر تو اچھے آئے لیکن پھر بھی میں پریشان اور بے چین تھا۔اب میری زندگی کا دوسرا دور شروع ہوا میں نے اشتہاری حکیموں کی طر ف رخ کیا اور دوسری طرف برے کاموں میں دن رات مگن تھا جو میرے پیچھے پڑے ہوئے تھےجن سے لاکھ جان چھڑانا چاہتا مگر چھڑا نہ پاتا۔ پھر جب میں کالج میں گیا تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے جانے انجانے میں بہت کچھ کھودیا ہے۔کالج میں جب ہنستے کھیلتے نوجوانوں کو اچھل کود کرتے دیکھتا‘ ان کے چہروں کے لالی پر نظر جاتی‘ آنکھوں کی چمک مجھے کھاجاتی‘ خود ملامت کرتا‘ کبھی میں بھی ایسا تھا‘کالج کے شروع دن سے ہی میں نے اپنی صحت کیلئے دوڑ دھوپ کرنا شروع کردی‘مختلف ٹوٹکے بناتا‘ نسخہ جات خود ہی بناتا‘ خوراک بہت بہتر کردی‘ مگر بُرے کام نہ چھوٹے نہ چھوڑ سکا‘ اس کا نقصان یہ ہوا کہ صحت بننا تو دور مزید بگڑنا شروع ہوگئی۔ اس دوران میں نے بہت کوشش کی بہت سے حکیموں سے ادویات لیں لیکن کچھ دن کے بعد وہی حال ہوتا۔میرا رنگ پیلا‘ آنکھیں پیلی‘ ہاتھوں کی ہتھیلیاں اور پاؤں کی تلیاں زرد‘چہرہ ہڈیوں کا ڈھانچہ‘ آنکھیں اندر کو دھنس گئیں‘حافظہ انتہائی کمزور ہوگیا۔ ابھی ان مصائب کو جھیل ہی رہا تھا کہ مجھے پوشیدہ امراض نے آگھیرا‘ اب تو میری زندگی میں بالکل ہی اندھیرا ہوگیا۔ احساس کمتری کا شکار‘ سب سے جدا‘ نہ ہنسی ‘ نہ مذاق‘ نہ کھیل کود‘ بس حیرانی سے بیٹھا کالج میں لڑکوں کو ہنستا کھیلتا دیکھتا اور چپ کرکے گھر آجاتا۔
حسرت تھی کسی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کروں
میں نے کبھی بھی اپنی پریشانی کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا ‘دل ہی دل میں روتا تھا کہ میں نے اپنے ساتھ کیا کردیا اب شاید میں کبھی ٹھیک نہ ہوسکوں۔ قارئین! یقین کیجئے میری ٹانگیں بالکل پتلی ہوگئیں اور مجھے واضح ان میں ٹیڑھا پن نظر آنا شروع ہوگیا۔ بس اب رب کریم کے آگے سجدہ ریز ہوکر روتا‘یا اللہ تو رحیم ہے تو کریم ہے اور مجھ پر بھی کرم فرما اور مجھے سب کچھ واپس لوٹا دے‘ کبھی میں سوچا کرتا تھا کہ میرے پاس کوئی ایسا جادو آجائے کہ جس سے میں بالکل ٹھیک ہو جائوں اور عام جوانوں کی طرح اپنی جوانی دیکھوں اور لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکوں۔ میرے اللہ پاک نے میری فریاد کو قبول کیا اور مجھے عبقری سے ملادیا۔ بہت عرصہ پہلے عبقری سے تعارف ہوا تھا لیکن اتنا پتا ہیں تھا کہ یہ کیا چیز ہے ۔ میں نے عبقری رسالہ کالج کے باہر بک ڈپو سے خریدااور پڑھا اور مجھےبہت اچھا لگا۔ اس میں موجود تحریروں نے مجھے جینے کا سلیقہ سکھایا اور خاص طور پر درس روحانیت و امن کے سلسلہ سے مجھے اپنے گناہوں کا معلوم ہوا‘ رو رو کر رب کریم سے توبہ کی۔ ماہنامہ عبقری میں عبقری دواخانہ کی ادویات کے متعلق پڑھا میں نے دیکھا کہ اتنی سستی ادویات ہیں ‘ یہ بات میں نے اس لیے لکھی کہ کیونکہ میں گزشتہ چند سالوں سے مختلف حکماء حضرات سے ادویات لے کر کھارہا تھا اور مجھے ان کی قیمتوں کا بخوبی اندازہ تھا‘ جب میں نے عبقری دواخانہ کی ادویات کی قیمتیں دیکھیں تو مجھے ان کے مقابلے میں کافی سستی معلوم ہوئیں۔
جوانی کی بہاریں لوٹ آئیں
میں نے کچھ ہی دنوں میں اپنے شہر کی ایجنسی سے چند ادویات منگوائیں‘ اس کے بعد میں کافی عرصہ مختلف ادویات استعمال کرتا رہا جن میں عبقری دواخانہ کی ’’نوجوان شفاء، اکسیر البدن، جوانی گولیاں اور قوتی گولیاں شامل ہیں۔
چند ہفتوں میں ہی مجھے بھوک لگنا شروع ہوگئی‘ میرے ہاضمہ کے مسائل ٹھیک ہوئے‘ کھانا ہضم ہونا شروع اور جزوبدن بننے لگا‘ پہلے کچھ بھی کھانے کو دل نہ چاہتا تھا‘ دل کی دھڑکن تیز رہتی تھی مگر ان ادویات کے استعمال کے بعد میں سارا دن پھل کھاتا‘ دودھ خوب پیتا‘ پہلے دودھ ہضم نہ ہوتا تھا‘ چند دنوں میں ہی چہرے کی لالی لوٹ آئی‘ آنکھوں میں چمک اتر آئی‘ دل گھبراتا مگر اب ایسی کوئی بات نہیں تھی‘ چند سیڑھیاں چڑھ کر سانس اکھڑ جاتا تھا مگر اب میں روزانہ نماز فجر کے بعد سیر کرتا ہوں‘ دو سے اڑھائی کلومیٹر تک تیز چلتا ہوں اور کبھی ہلکا ہلکا بھاگتا ہوں‘ سانس بالکل درست رہتی ہے۔ آج میں دوبارہ جوانی کی بہاریں پارہا ہوں‘ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میں شادی جیسا فریضہ بھی سرانجام دے سکوں گا مگر اب میں رب کریم کا شکر ادا کرتے ہوئے عاجزی سے لکھ رہا ہوں کہ میں سوفیصد اس قابل ہوں۔ اب میں دیگر نوجوانوں سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پراعتماد طریقے سے بات کرتا ہوں‘ میرے اندر کوئی جھجک‘ شرمساری اور احساس کمتری نہیں۔ قارئین آپ پڑھ کر حیران ہوں گے میں نے عبقری ادویات صرف چار ماہ ہی استعمال کی ہیں۔میری ان جوانوں سے گزارش ہے جو منہ چھپاتے پھر رہے ہیں وہ عبقری ادویات کا استعمال کریں انشاء اللہ وہ بھی چمک جائیں گے۔ (مہر عبداللہ، ٹوبہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 630 reviews.