Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شادی والے دن دولہا پر چڑیل عاشق ہوگئی!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتے ہیں‘ خاص طور پر جنات سےمتعلق داستانیں اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو سب سے پہلے پڑھتے ہیں۔ جنات کی حقیقت کے تو ہم چشم دید گواہ ہیں۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ جب میں نویں کلاس میں تھی تو میری بڑی بہن کی شادی ہوئی‘ ہمارا گھر مسجد کے ساتھ تھا کیونکہ میرے ابو وہاں پر پیش امام تھے اس مسجد کے ساتھ ایک کمرہ تھا جس میں دو جنات رہتے تھے‘ دونوں بہن بھائی تھے۔بارات والے دن جب میرا بہنوئی دولہا بن کر آیاتو مسجد کےساتھ کمرے میں موجود جنات(بہن‘ بھائی) نے جب میرے بہنوئی کو دیکھا تو اس جن کی بہن میرے بہنوئی پر عاشق ہوگئی۔ میرے بہنوئی الحمدللہ بہت خوبصورت اور نیک سیرت ہیں‘ مسجد میں ہی میرے بہنوئی کی حالت غیر ہوگئی‘ وہ وہیں بیہوش ہوگئے‘ میرے والد صاحب نے دم وغیرہ کیا تو ہوش بحال ہوئے اس وقت تو انہوں نے کچھ نہ بتایا۔اس کے بعد جب بھی سسرال آتے ان کی حالت غیر ہوجاتی جبکہ اپنے گھر وہ بالکل تندرست اور خوش رہتے۔کچھ عرصہ پہلے جب آئے تو جننی حاضر ہوگئی اور ہم سے باتیں کرنا شروع ہوگئی۔ اس نے بتایا کہ جب یہ دولہا بن کر مسجد میں نکاح کیلئے آئے تو میں اسی دن ان پر عاشق ہوگئی تھی اور آج تک ان کے ہمراہ ہوں۔ اب تو یہ کہتی ہے کہ میں آپ کے بہنوئی کے گھر ان کے ساتھ ہی چلی گئی ہوں‘ اب ادھر ہی رہتی ہوں۔ جب بھی میرے بہنوئی ہمارے گھر آتے ہیں تو یہ حاضر ہوکر سب گھر والوں سے باتیں کرتی ہے۔ سب باتوں کے بعد ایک بات ضرور کہتی کہ میری ان سے شادی کروا دو‘ ہم ہر بار انکار کردیتے ہیں۔ ابھی گزشتہ ماہ ایک اللہ والے سے دم کروایا اور انہوں نے اسے آنے سے منع کیا مگر وہ پھر بھی منع نہ ہوئی تو انہوں نے ہمیں ایک تعویذ دیا جو بہنوئی نے گلے میں پہن لیا۔ اسی وقت حاضر ہوئی اور کہنے لگے: میں آئندہ سے نہیں آؤں گی‘ نہ شادی کی خواہش کا اظہار کروں گی اور نہ ہی ان کے ساتھ ان کے گھر جاؤنگی بس مجھے ان کو دیکھنے کی اجازت دی جائے تنگ نہیں کروں گی‘ اب جب بھی بھائی آتے ہیں تو وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کو کوئی دیکھ رہا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 622 reviews.