Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سمندری سیپیوں سے جلدی الرجی کا علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںامید کرتا ہوں کہ آپ بفضل خداوند کریم کے بالکل خیریت سے ہونگے اللہ کریم آپ کو صحت شفاء عطا فرمائیں آپ کی عمر دراز کریں آپ کی محبت توجہ آپ کا سایہ ہم سب پر ہمیشہ سلامت رکھیں (آمین)۔ایک علاج اپنے والد(مرحوم) کے حوالے سے آپ کو بتانا چاہتا ہوں جو میرے تجربے سے گزرا۔ خارش کے حوالے سے علاج ہے۔ ایسی خارش کہ اللہ کریم کسی دشمن کو بھی نہ دیں۔ یہ خارش والد صاحب کو دو تین سال رہی اس علاج کیلئے میں نے بہت جتن کیے شاید شوگر کی وجہ سے والد صاحب کو یہ خارش کی بیماری لگی ہو۔ والد صاحب کو یہ خارش اتنی شدید ہوتی تھی کہ وہ زیرو کے ریگ مال سے اپنی ٹانگوں اور بازو کو کھجاتے تھے۔ زیرو ریگ مال کا پورا پیکٹ ایک ماہ میں ختم کردیا کرتے تھے جی ریگ مال سے اپنی پنڈلیوں، رانوں، بازوئوں، کمر پر رگڑتے تھے تو جسم سے خشکی جھڑتی تھی، پنڈیلیاں، رانیں ، بازو ایسے ہوگئے تھے جیسے دودھ پر ملائی جم جاتی ہے ٹانگیں، پائوں، کمر پر ایسا لگتا تھا کہ جیسے ان پر ملائی جم گئی ہو۔ کبھی کبھی والد صاحب اتنا زور زور سے کھجاتے تھے کہ مجھ سے نہیں دیکھا جاتا تھا تب انکی ٹانگوں سے پانی یا خون رسنے لگتا تھا بہت کوشش کے بعد علاج نکال ہی لیا۔ سمندر کی صدف (سیپیاں) جو سمندر کے ساحلی کنارے پر سیپیاں ملتی ہیں اس سے والد صاحب کا علاج کیا تین سال کی یہ موذی بیماری 28 سے 30 دن میں ختم ہوگئی۔
علاج انتہائی آسان اور سستا بس!!!
علاج بہت ہی آسان اور سستا تھا بس سمندر کے کنارے سے سپیاں جمع کرنا تھی جو کہ وزن میں ایک کلو کے قریب ہونا ضروری ہیں تمام سیپیوں کو اچھی طرح نیم گرم پانی سے دھوکر سکھا لیں اس کے بعد ہاون دستے میں ڈال کو موٹا موٹا کوٹ لیں ایک کلو سیپیوں کو چار جگہ تقسیم کردیں مطلب ایک ایک پائو چار جگہ کرلیں ایک پائو سیپی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر ایک پوٹلی بنالیں اسی طرح چار پوٹلیاںبنالیں۔ تین پوٹلی محفوظ جگہ پر رکھ دیں اب اتنا پانی لیں کہ جس میں کھانا بھی پک جائیں سارا دن وہ پانی پینے میں استعمال ہو اور نہا بھی لیں کم از کم 8 سے 10 لیٹر پانی لیںاور اس پانی کو کسی بڑے برتن میں ڈال کر اس پانی میں ایک پوٹلی ڈال کر پانی کو چولہے پر رکھ کر پکالیں جب پانی میں ایک اُبال آجائیں تو سمجھیں پانی تیار ہے۔ اس پوٹلی کو نکال کر کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں اسی پانی سے مریض کیلئے کھانا بنائیں۔ اسی پانی کو مریض کو پینے کیلئے دیں اور اسی پانی سے مریض کو نہلائیں۔ یہ ایک پوٹلی 14 دن کارآمد رہے گی۔ 14 دن کے بعد دوسری پوٹلی استعمال کرنا شروع کردیں پانی زیادہ لینا چاہیں تو 15 لیٹر پانی بھی گرم کرسکتے ہیں۔ کھانے میں گرم اور بادی چیزوں کا پرہیز ہے ویسے ہم والد صاحب کو بلاناغہ بغیر مرچ کے ایک پائو فرائی مچھلی روزانہ کھلاتے تھے وہ شوق سے کھاتے بھی تھے اور ان کو ڈاکٹر نے بھی اجازت دے رکھی تھی۔ میرے والد صاحب کی یہ بیماری 28 سے 30 دن میں بالکل ختم ہوگئی تھی وہ خارش کے اس موذی مرض سے بالکل صحت یاب ہوگئے تھے جبکہ ڈاکٹر بھی پریشان ہوگئے تھے اس خارش کا علاج کرتے کرتے۔ محترم حکیم صاحب آپ میرے مرحوم والدین کیلئے دعا کیجئے گا اللہ کریم میرے مرحوم والدین بہن بھائی اوربھتیجے کے درجات بلند کرے انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں (آمین)۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 610 reviews.