Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کیسی ہی مشکل آن پڑے! بیوی سے دعا کرواتا ہوں مسئلہ حل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

جب یہ کسی کام میں پھنس جاتے ہیں تو یہ صاحب سگریٹ سلگا لیتے ہیں اور سوچنا شروع کردیتے ہیں سوچتے سوچتے جب کوئی حل ان کو سمجھ نہیں آتا تو یہ موبائل نکالتے ہیں اور گھر کا نمبر ڈائیل کرتے ہیں‘ اہلیہ سے بات کرتے ہیں ‘ساری صورت احوال اسے بتاتے ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! زندگی میں کچھ ایسے واقعات ‘ تجربات ‘ مشاہدات ہوجاتے ہیں کہ بھولے نہیں بھولتے ایسا ہی واقعہ اب بھی میرے دماغ میں گھوم رہا ہے‘ سوچا عبقری میں لکھوں‘ لاکھوں قارئین پڑھیں گے ان کیلئے فائدہ اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا سبب ہوگا۔ میرے ایک جاننے والے (س، صاحب)ہیںیہ ایک سرکاری ادارے میں جنریٹرمرمت کا کام کرتے ہیں‘ پارٹ ٹائم پرائیویٹ جنریٹر وغیرہ ریپئرنگ کا کام کرتے ہیں جب کبھی ہمارے جنریٹر کی مرمت کا کام نکلتا ہے تو ہم بھی انہی سےخدمت حاصل کرتے ہیں‘ جن دنوں میںتسبیح خانہ لاہور میں خدمت کررہا تھا تو ہماری فیکٹری کا جنریٹر شارٹ ہوگیا لہٰذا (س)کو کال کرکے بلوایا گیا مورخہ 4ستمبر کو وہ صاحب ہماری فیکٹری آئے‘ ان کے ساتھ ایک او ر صاحب بھی تھے جو پہلی بار ہماری فیکٹری تشریف لائے تھے۔ میں اپنے کام میں مصروف تھا ہلکی پھلکی سلام دعا ہوئی وہ جنریٹر کا کام کرکے چلے گئے۔ آج صبح میں فیکٹری چیئرمین کے آفس میں بیٹھا ہوا تھا کچھ دینی باتیں ہورہی تھیں۔
جب بھی مشکل میں پھنسے بیوی کو فون کیا
ہمارے چیئرمین صاحب مجھ سےکہنے لگے: آپ کو پتہ ہے (س) جو ہمارے جنریٹر کی مرمت کے لیے آتے ہیں میں نے کہا جی سر میں اچھی طرح جانتا ہوں پاکستان کے ایک بڑے ادارے میں جنریٹر میکنیک ہیں۔ کہنے لگے ہاں وہ کل آئے تھے ہمارا جنریٹر ٹھیک کرنے‘ ان کے ساتھ ایک صاحب اور بھی تھے۔ کیا آپ نے ان کو دیکھا تھا؟ میں نے کہا: جی میں نے دیکھا بھی تھا اور ملا بھی تھا مگر تفصیل سے ملاقات نہیں ہوپائی۔ میں ذرا کام میں مصروف تھا ۔کہنے لگے: (س) کے ساتھ جو صاحب آئے تھے (س) ان کے بارے میں بتا رہے تھے کہ یہ صاحب الیکٹریکل کے ماسٹر بندے ہیں مگر جب یہ کسی کام میں پھنس جاتے ہیں تو یہ صاحب سگریٹ سلگا لیتے ہیں اور سوچنا شروع کردیتے ہیں سوچتے سوچتے جب کوئی حل ان کو سمجھ نہیں آتا تو یہ موبائل نکالتے ہیں اور گھر کا نمبر ڈائیل کرتے ہیں‘ اہلیہ سے بات کرتے ہیں ‘ساری صورت احوال اسے بتاتے ہیں ‘اہلیہ ان کو تسلی دیتی ہے اور کہتی ہے کہ آپ فکر نہ کریں ابھی ٹھیک ہو جائے گا وہ اللہ کی بندی وضو کرکے دو رکعات صلوٰہ حاجت کے پڑھنا شروع کردیتی ہے پھر ان صاحب کو بیٹھے بیٹھے خیال آتا ہے اور کہتے ہیں (س)وہ فلاں تار ہم نے غلط لگا دی ہے اور اسے چیک کریں ہم جاکر اس تار کو درست جگہ پر لگاتے ہیں جنریٹر کو سلف لگاتے ہیں جنریٹر سٹارٹ ہو جاتا ہے۔ جنریٹر چلنے کے بعد ان کی اہلیہ کا فون آتا ہے جی جنریٹر چل گیا‘ یہ کہتے ہیں جی چل گیا اور وہ الحمدللہ بول کر فون بند کردیتی ہیں۔
یہ تو تسبیح خانہ کا سچا پیغام ہے
کہنے لگے: رانا صاحب(رانا محمد شہباز فیکٹری کے چیئرمین) اس طرح کے کئی واقعات میری موجودگی میںہوئے‘ انہوں نے اہلیہ کو فون کیا‘ اس اللہ کی بندی نے صلوٰۃ حاجت پڑھنا شروع کی اور ادھر کام ہوگیا۔ ہماری فیکٹری کے چیئرمین صاحب مجھے یہ سچی کہانی سنا رہے تھے اور مجھے وہ اپنےحضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا سبق یاد آگیا کہ جب بھی کوئی پریشانی ہو‘ مصیبت دکھ آئے تو فوراً دھیان مصلے اور اللہ کی طرف جانا چاہیے ۔ میں دل ہی دل میں کہہ رہا تھا یہ تو تسبیح خانہ کا پیغام ہے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 593 reviews.