Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گاہک دکان پر عبقری دے گیا اور زندگی بدل گئی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

والدین نے دور کے رشتہ داروں میں ایک لڑکی دیکھ کر میری شادی اس سے کردی‘ شادی کے بعد بھی مجھے عقل نہ آئی اور میں نے بیوی کو جوتی کی نوک پر رکھا‘ میری وہیں گھٹیا عادات تھیں‘ ساری ساری رات گھر نہ آتا‘ بیوی سے کبھی سیدھے منہ بات نہ کرتا‘ مگر وہ میری خوب خدمت کرتی‘ میرے جتن اٹھاتی‘ طعنے برداشت کرتی مگر میں نے کبھی اس کو محبت بھری کیا غصیلی آنکھ سے بھی نہ دیکھا۔ وہ بیچاری راتوں کو اٹھ اٹھ کر میرے لیے دعائیں مانگتی‘ اکثر رات کو دو یا تین بجے آتا تو اسے اکثر مصلے پر بیٹھا دیکھتا اور ہنستا اور اس کا مذاق اڑاتا۔ مگر مجھے کیا معلوم تھا کہ میری زندگی میں اب اہم موڑ آنے والا ہے اور وہ موڑ آگیا۔ایک دن ایک کسٹمر آیا اس کے ہاتھ میں عبقری رسالہ تھا‘ بڑے بھائی کو اس نےہدیہ کیا‘ وہ رسالہ اب دکان پر پڑا رہتا‘ بھائی اسے وقتاً فوقتاً پڑھتا اور اس کے گن گانا شروع ہوگیا‘ اب ہر ماہ نیا رسالہ آتا۔ کچھ عرصہ بعد اس نے اپنے موبائل پر درس لگانا شروع کردیا‘ رسالہ تومیں نہ پڑھتا مگر درس کی آواز میرے کانوں میں آنا شروع ہوگئی۔ بس چند دن مجبوری میں درس سنا اور میرے دل سے زنگ اترنا شروع ہوگیا۔ پہلے مجبوری میں سنتا تھا اب خود دل چاہتا کہ اسے سنوں اور بھائی سے کہتا کہ یار وہ تقریر لگا جو تو سنتا ہے‘ وہ بخوشی لگاتا‘ رسالہ پڑھنا شروع کیا۔ بس پھر زندگی میں پہلی مرتبہ دل کانپ اٹھا‘ روح تڑپ اٹھی‘ اس دن رویا۔ بھائی نے حالت دیکھی تو اسی جمعرات مجھے اپنے ساتھ درس پر لے گیا‘ تسبیح خانہ میں آیا‘ شیخ الوظائف کا درس سنا‘ درس کے بعد ذکر اور دعا میں مجھے نہیں معلوم دعا میں کیا مانگا‘ بس سسکتا رہا‘ سارے گناہ آنکھوں کے سامنے تھے۔ اسی رات درس کے بعد بھائی کی گاڑی میں گھر آیا‘ بیوی نے میری حالت دیکھی تو پریشان ہوگئی‘ جلدی سے مجھے پکڑا میرے منہ سے صرف یہ لفظ نکلا ’’تیری دعائیں قبول ہوگئیں‘‘ اور رونا شروع ہوگیا‘ اس بیوی کے کندھے پر سر رکھ کر خوب رویا اور اس نے بھی مجھے رونے دیا۔زندگی میں پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ پرسکون نیند کیا ہوتی ہے‘ صبح اٹھا نمازفجر پڑھنے مسجد گیا‘ کچھ معلوم نہیں کیا پڑھنا ہے‘نماز کے بعد قاری صاحب سے بات کی‘ وہ بہت خوش ہوئے اور صبح و شام مجھے سپارہ پڑھاتے‘ نماز سکھاتے۔ اب الحمدللہ! پنج وقتہ نمازی ہوں‘ کاروبار میں ترقی ملی‘ تمام غلط راہیں چھوڑ چکا ہوں‘ نمازمغرب پڑھ کر سیدھا گھر جاتا ہوں‘ اللہ تعالیٰ نے دو بیٹوں سے نوازا ہے۔درس میں بیوی‘ بچوں کے ساتھ ہر حال میںپہنچتا ہوں‘ عبقری رسالہ باقاعدگی سے گھر میں پڑھا جاتا ہے‘ میں اور میری اہلیہ اب حضرت شیخ الوظائف سے بیعت ہیں‘ دو مرتبہ کلینک میں ملاقات بھی ہوچکی ہے۔ اللہ نےعزت‘ دولت ‘ شہرت سے نوازا ہے۔ غلاظت بھری زندگی کے بارے میں سوچتا ہوںتو جھرجھری سی آجاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 592 reviews.