Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تجرباتِ رومی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

قارئین السلام علیکم! میںآج آپ کو ایسی دعا بتانے جارہا ہوں جو کہ میری آزمائی اور شیخ الوظائف کی بتائی ہوئی ہے۔ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کا لقب علم کا سمندرہو‘ ہر طرف کی روحانی خبر اس کو معلوم ہو اور اس میں اعتماد (Confidence) ایسا کہ جس کو ملے حیران کردے۔جو چاہے کہ اسے کشف مل جائے‘ جس کے سامنے جائے اس کے دل میں کیا ہے پہلے ہی پڑھ لے‘ جسے علم لدنی و علم وہبی کی تلاش ہے اور وہ اللہ کے علم میں سے علم اور حلم میں سے حلم کا متلاشی ہے اس کیلئے لاجواب آزمودہ دعا ہے۔ اور جو چاہتے کہ میرا انداز بیان ایسا ہو کہ جو لوگوں پر سحر طاری کردے اور میرے منہ سے نکلی بات لوگوں کے دلوں میں اتر جائے وہ چند دن، چند ہفتے اسے ضرور پڑھے اوراگر زندگی کا معمول بنالے تو کمال جاگتی آنکھوں سے دیکھے۔جو اسٹوڈنٹس اے پلس گریڈ میں کامیابی چاہتے ہیں ان کیلئے کامیابی کی آخری کنجی ہے۔ بس پڑھیں اور سمجھیں کامیابی کے سارے تالے آپ کیلئے کھل گئے۔تو آئیے قارئین میں آپ کو راز بتائے دیتا ہوں وہ راز ایک مسنون دعا ہے اسے سارا دن پاگل ہوکر پڑھیںیاعلیم یاعلمی یاخبیراخبرنی یا وہاب بھلی من اسرار الدنیا و آخرت اس کے علاوہ ایک راز کی بات بتاتا چلوںرات کو سوتے وقت صرف ایک تسبیح اور گرگڑا کر‘ ڈوب کر‘ مکمل یقین‘ توجہ اور دھیان کے ساتھ پڑھیں او رپھر فوری کمال دیکھیں۔ یہ میری آزمائی ہوئی دعا ہے میں نے تقریباً ایک سال پہلے پڑھنا شروع کی‘ فوائد مجھے بھی نظر آئے۔ جو واقعہ‘ جو بات بعد میں ہونا ہوتی ہے مجھے پہلے ہی معلوم ہوجاتی ہے‘ سکول میں سینکڑوں بچوں کے سامنے سٹیج پر اب پراعتماد طریقے سے بات کرلیتا ہوں‘ آدھا آدھا گھنٹہ تقریر کرتا ہوں بچے اور ٹیچرز تک انہماک سے میری بات سنتے ہیں۔اعتماد اتنا کہ کوئی بھی بڑی شخصیت میرے سامنے آجائے وہ میرے سحر میں گم ہوجاتا ہے اور مجھے دوسروں سے بات کرنے کا سلیقہ آگیا ہے اور ہاں ایک آخری فائدہ بھی پڑھتے جائیے جس شخصیت سے ملنے کی خواہش دل میں پیدا ہوتی ہے ‘ اس کا تصور کرکے ایک تسبیح پڑھتا ہوں‘ اگلے دن یا چند دن بعد اس سے ملاقات ہوجاتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 568 reviews.