Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نیکیوں کا ترازو وزنی کرنے کا آسان عمل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

اللہ والوں کواللہ کی محبت سکھاؤ:آپ نے کسی کو اللہ کی محبت پر لگادیا ۔ آپ نے کسی کواللہ جل شانہٗ کے تعلق پر لگا دیا۔ آپ نے کسی کو سرورِ کونینﷺ کی محبت پر لگا دیا، آقا سرورِ کونینﷺ کے عشق پر لگا دیا، اُن کے نام پر مر مٹنے والابنا دیا۔آپ نے تھوڑی سی کوشش کی ، آپ نے اُس کو قائل کیا، مائل کیا، گھائل کیا۔آپ نے اُس کے لیے یہ تھوڑی سی محنت کی اور تنہائیوں میں اُس کے لیے دُعا کی کہ یاالٰہی!اُس تک تیری بات پہنچانا میرا کام تھاجو میں نے کردیا، یااللہ دلوں کو پھیرنا تیرا کام ہے، یااللہ ساری مخلوق کے دل تیرے دست قدرت میں ہیں۔ یااللہ ساری مخلوق کے دلوں کو تو چاہے توپھیر دے، یااللہ ساری مخلوق کے دلوں کو تو چاہے بند کردے یا کھول دے یہ تیرے ہاتھ میں ہے۔
دو انگلیوں کے درمیان
یااللہ ساری مخلوق کے دل تیری دو انگلیوں کے درمیان میں ہیں۔ یااللہ اگرتوُچاہے توان کو ملا دے، اگرتوُچاہے توڑ دے۔یہ تیرے ہاتھ میں ہے۔
لَا مَلْجَائَ وَلَامَنْجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّااِلَیْہِ
یااللہ ساری کائنات کا نظام تیرے پاس ہے۔ اِس کائنات کے نظام میں جو کچھ ہورہا وہ سب تیرے امر سے ہورہا ہے۔ اے کریم اللہ تیرے حکم سے ہی ہورہا ہے، اے رحیم اللہ تیری مرضی سے ہی ہورہا، اے شفیق اللہ تیری منشاء سے ہی ہورہا۔ ہم چاہیں تو کچھ نہ ہو،تو چاہے تو سب کچھ ہو جائے۔ اللہ والو!اپنی زندگیوں میںاِس طرح کا نظام بنائیں اور اگر ہماری نیت میں اخلاص ہوا اور ہم مرگئے توہمیں ان لوگوں کی دعائیں ملتی رہیں گی۔
جہنمی لوگ: سرورِ کونینﷺ کی حدیث کا مفہوم عرض کررہا ہوں :’’لوگ جب دنیا سے جائینگے تو جہنمی ہونگے اور جب قیامت کے دن اٹھیں گے تو جنتی ہو نگے۔‘‘اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہانے پوچھا یارسول اللہﷺ وہ کیسے؟ سرورِکونینﷺ نے ارشادفرمایا: ’’وہ لوگ کچھ ایسے صدقات جاریہ چھوڑ کر مریں گے کہ ان کے مرنے کے بعد بھی ان صدقات جاریہ کا ثواب انہیں ملتا رہے گا، اُس ثواب کے ملنے سے ان کی نیکیاں بڑھتی جائیں گی اور ایک وقت ایسا آئے گا کہ ان صدقات کے ثواب کی وجہ سے نیکیوں کا ترازو وزنی ہوجائے گا اور ان کے گناہوں کا ترازوکم ہو جائےگا۔‘‘
رب کی کریمی کا عالم
اللہ جل شانہٗ کتنا کریم ہے‘ میرے ر ب کی کریمی کا عالم دیکھیں کہ انسان کے ترازومیں گناہ بھی ہوں گے،خطائیں بھی ہونگی، غلطیاں بھی ہوں گی لیکن اس نے توبہ کرلی اللہ سے معافی مانگ لی،اللہ کے سامنے جھک گیا، رب کریم کی محبت میں بک گیا۔ اب اِس کی نیکیاں بڑھ جائیں گی اور اس کے لیئے کہا ہے’’ھذا فوزاً عظیماً‘‘ ’’فوزاً عظیم‘‘ایسی کامیابی کو کہتے ہیں جس سے بڑی کوئی اور کامیابی نہیںہوسکتی۔ اِس سے بڑی کوئی عزت ہے ہی نہیں اور اس سے بڑی عزت کسی کو ملی ہی نہیں۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 556 reviews.