Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کوئی حاجت ہے توتسبیح خانہ لاہور میںتین دن گزارئیے!

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

سفلی علم ختم ہوگیا: ہمارےگھر پر کسی اپنےنے ہی حسد میں بھر کر سفلی علم کروا دیا‘ لاکھوں روپے خرچ کیے مگر وقتی فائدہ ہوتا‘ گھر ہر کوئی بیمار‘ کاروبار زوال کی طرف گامزن‘ہمسائی سے حال دل بیان کیا ‘ اس نے تسبیح خانہ کا بتایا‘ اسی کے ساتھ تین دن تسبیح خانہ میں گزارے‘میں حیران رہ گئی‘ ایک ماہ میں تین مرتبہ تسبیح خانہ کے چلہ میں شریک ہوئی‘ حالات یوں سنورے کے جیسے کبھی بگڑے ہی نہ تھے‘ مجھے تولگتا ہے کوئی روحانی طاقت میرے ساتھ تسبیح خانہ سے میرے گھر آگئی اور اس نے سارے جادو‘ سفلی علم ختم کردئیے۔ بیمار صحت مند ہوگئے اور کاروبار پھرسے عروج پارہا ہے۔ شوہر کی پریشانی ختم ہوچکی ہے‘ خوشیاں لوٹ رہی ہیں۔
شادی کی بندش ختم: میری بیٹی کی عمر 27 سال ہوچکی ہے‘ مگر کوئی رشتہ طے نہ پاتا تھا‘ سینکڑوں رشتہ والے دیکھنے آئے بات بھی چلی مگر نجانے اچانک کیا بات ہوتی کہ رشتہ ختم ہوجاتا ہے‘ کسی نےبتایا کہ سخت بندش ہے‘ مختلف عاملوں سے علاج بھی کروایا مگر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آیا۔ میری اہلیہ نے مجھے تسبیح خانہ میں تین روزہ روحانی چلہ کے متعلق بتایا جو کہ جمعرات کی شام سے شروع ہوکر اتوار کی شا م کو ختم ہوتا ہے۔ میں اسی دن بستر ہمراہ لیکر روانہ ہوگیا۔ تین دن خوب دعائیںمانگیں‘ اعمال کیے‘ الحمدللہ! اسی مہینے میری بیٹی کا رشتہ طے ہوا ‘ منگنی ہوئی اور صرف چھ ماہ بعد رخصتی طے پائی ہے۔ (حافظ سمیع اللہ‘ اوکاڑہ)
نظربد سے نجات: میرے بچوں کو شروع سے نظربد لگ جاتی ہے‘ گھر میڈیکل سٹور بن چکا ہے‘ ساری ساری رات روتے تھے‘ عبقری رسالہ میں ’’تسبیح خانہ میں تین روزہ چلہ‘‘ کا پڑھا‘ شوہر سے بات کی اور بستر ہمراہ لیا اور جمعرات کو تسبیح خانہ پہنچ گئی۔ وہاں خدمت والی خواتین نے خوب اعمال کروائے‘ رب کریم سے خوب دعائیں مانگیں۔ آج وہاں سے آئے مہینہ ہوگیا ہے‘ میرا اب تک کوئی بچہ بیمار نہیں ہوا‘ نہ ہی میڈیکل سٹور سے ایک روپے کی دوا آئی ہے۔(ع،گوجرانوالہ)
کاروبار بہتر ہوا: میرے میاں کو کاروبار میں یکدم بہت زیادہ نقصان ہوا۔میرا زیور اور گھر کا سامان تک بیچنا پڑ گیا۔اورمزید حالات تنگ ہوتے جا رہے تھے۔رسالہ عبقری میں تسبیح خانہ میں تین دن گزارنے کے متعلق پڑھا۔خواتین کے تسبیح خانہ میں تین دن گزارے‘ بتائے گئے اعمال کیے‘ اسی ہفتے زاول پذیر کاروبار پھر سےٹھیک ہونا شروع ہوا۔الحمدللہ!اس ماہ میرے میاں نے مجھے انتہائی مہنگے برانڈ کا سوٹ گفٹ کیا ہے۔(فائزہ جنید‘ لاہور)
روحانیت کے متلاشی متوجہ ہوں! :مجھے تسبیح خانہ کے متعلق میرے ایک دوست نے بتایا‘ ذرا معلومات حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ وہاں تین روزہ روحانی چلہ ہر مہینے چار مرتبہ ہوتا ہے۔ میں شروع سے ہی روحانیت کا متلاشی ہوں اور جہاں سے روحانیت ملتی ہو ایسی جگہیں تلاش کرتا رہتا ہوں‘ بستر باندھا اور لاہور کی طرف روانہ ہوگیا۔ یہاں پہنچا توعجب سکون‘ اطمینان اور روحانیت کا بہتا سمندر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ تین دن روحانیت کی خوب پیاس بجھائی‘ عجب نظارے دیکھے۔میرے جہاں بگڑے حالات سنورے وہیں مجھے خواب میں اولیاء کرام‘بزرگان دین کی زیارتیں ہوئیں‘ میں بہت جگہوںپر گیامگر جو روحانیت کا نظام ادھر چل رہا ہے مجھے کہیں نہیں ملا۔ (غلا م نبی خان‘ بنوں)
تسبیح خانہ کے3 روزہ روحانی چلہ کے اعمال صفحہ نمبر 64 پر ملاحظہ فرمائیں!

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 546 reviews.