Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بظاہر چھوٹی مگرحقیقتاً بہت بڑی غلطی! درود سے محبت ہےتوضرور پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

اب آپ لوگوں کو تجسس ہورہا ہوگا کہ آخر وہ کونسی ایک غلطی ہے جو اکثر و بیشتر لوگوں سے صرف وہی ایک غلطی ہوتی ہے چلیں باقی باتیں تو بعد میں ہوتی رہیں گی درست درود پاک پڑھنے اور غلطی کو بمعہ ترجمہ بیان کردیتی ہوں۔ درود ابراہیمی پڑھنے میں اس بی بی نے اور بعض اکثر لوگ جو غلطی کرتے ہیں ملاحظہ فرمائیں
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ وَّعَلٓی آلِ مُـحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰٓی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَـمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ
اے اللہ رحمت نازل فرما محمدؐ پر اور آل پر، محمدؐ کی جیسے رحمت نازل فرمائی آپ نے ابراہیم پر اور آل پر ابراہیم کی بے شک آپ تعریف اور بزرگی والے ہیں
جبکہ اکثر لوگ جلدی میں اس طرح پڑھ جاتے ہیں
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓی مُـحَمَّدٍ وَّلَا اٰلِ مُـحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَلَا اٰلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَـمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ۔ترجمہ:’’اے اللہ رحمت نازل فرما محمدؐ پر اور محمدؐ کی آل پر نہیں ، جیسے رحمت نازل فرمائی ابراہیم پر اور ابراہیم کی آل پر نہیںبے شک آپ تعریف اور بزرگی والے ہیں‘‘۔میرا خیال ہے کہ ان کے علاوہ اور بھی جتنے درود پاک ہیں ان میں بھی جہاں وَعَلٰی اٰلِ آتا ہے وہاں اس کی بجائے لوگ وَلَا اٰلِ پڑھتے ہوں گے۔ وَعَلٰی اٰلِ کی بجائے وَلَا اٰل بے شک ایک لفظ کی آپ کو چھوٹی سی غلطی معلوم ہو رہی ہوگی لیکن اس چھوٹے سے لفظ کے ہیرپھیر سے معنی و مطلب مفہوم بدل جائے تو پھر کیا فائدہ۔ بجائے ثواب کے گناہ کمانے کا ۔ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ لوگ یقیناً جان بوجھ کر ایسے نہیں پڑھتے ہوں گے لیکن ان کے علم میں نہیں ہے کہ اس طرح درود پاک کا معنی ہی بدل جاتا ہے کہ ہم اللہ کو کہہ رہے ہیں کہ اے اللہ نبی پاکﷺ پر درود و سلام بھیج اور ان کی آل اولاد اور اصحاب پر نہیں بھیج لَا کا مطلب تو آپ کو پتہ ہے ناں کہ نہیں ہے۔اب بتائیں کے وَعَلٰی اٰلِ اور وَلَا اٰلِ کا فرق محسوس ہوا کہ نہیں ۔ جو انسان اللہ کی مخلوق پر مہربان ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر مہربان ہوتا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا حکم بھی ہے اور درود پاک تو واحد ایسی عبادت ہے جو کہ اللہ اور اس کے فرشتے بھی نبی پاکﷺ پر بھیج رہے ہیں تو پھر ہم کیوں کسی کو غلط پڑھنے دیں اور کیوں نہ اصلاح کریں۔ لہٰذا میں جب بھی کسی کو ایسے درود پاک غلط پڑھتے سنتی ہوں تو موقع مل جائے تو میں لوگوں کو بعد میں کہہ دیتی ہوں نہ ملے تو دل ہی دل میں نادم ہوتی رہتی ہوں۔ بحیثیت مسلمان کیا آپ بھی میرے ساتھ اس مہم میں شامل ہوں گے کہ لوگوں کو درود پاک پڑھتے ہوئے غور سے سنیں اگر وہ یہی غلطی کررہے ہیں تو ان کو چاہیے انتہائی ادب ‘ عاجزی اور محبت کے ساتھ انہیں بتائیں کہ وہ کتنی بڑی غلطی کررہے ہیں‘ ان کے سامنے درود شریف پڑھیں‘ انہیں معنی سمجھائیں ‘ پھر ان سے پڑھوائیں ‘ مجھے امید ہے کہ آپ میرا ساتھ دیں گے ‘ یہ بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے‘ جب تک لوگ پڑھتےرہیں گے آپ اور آپ کی نسلوں کو ثواب عظیم ملتا رہے گا۔ اس عمل کی بدولت ان شاء اللہ رب کریم آپ کے دکھ درد دور فرمادے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 538 reviews.