Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر61: کامیاب شادی کے سترہ اصول‘ نبوی ؐطریقے اور جدیدسائنس:گھر اس وقت جنت ارضی ہوتا ہے جب اس میں رہنے والا ہر شخص اس بات کی کاوش میں لگا ہو کہ ہم ایک دوسرے کا لحاظ کریں گے بلکہ اس بات کو ان الفاظ میں کہنا بہتر ہے کہ وہ ایک دوسرے سے اعراض کی نفسیات کے ساتھ چل رہے ہوں۔ اعراض سے مراد کہ ایک دوسرے کی غلطیوں اور خامیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے تعلق کو باقی رکھنا اور پہلے سے بہتر معاملہ کرنا۔ ایک محسن نے کہا تھا کہ میں اپنے دوستوں کو ان کےعیبوں کے ساتھ ہی قبول کرتا ہوں‘ ایک سبق یہ ہے اور ایک اس سے بھی قیمتی سبق ہمیں اسلام نے دیا ہے۔وہ ہم بھول گئے میں سمجھتا ہوں وہ بھولا ہوا سبق یاد کرنا ہی مسلمان کا فرض عین ہے۔ اس کیلئے کوشش محنت اور قدم بڑھائیے جیسا کہ جناب فخری صاحب نے جو تم مسکراؤ کے ذریعے فرمایا ہے اور ایسے لوگوں کی کاوشیں ہی میرے لے خاص طور پر نشان راہ ہوتی ہیں اور ان کا استفادہ امت تک پہنچنے میں میرے ہاتھ استعمال ہوتے ہیں۔ روزانہ سینکڑوں سے ملاقاتیوں سے ملناہوتا ہے‘ گھر گندےگٹروں کی طرح ابل رہے ہیں‘ پاکستان میں طلاق کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے‘ یہ سارے معاملات دیکھتا سنتا ہوں تو دل کڑھتا ہے‘ ہمیں اسلام نے کیا سبق دیا اور ہم کن راہوں پر چل نکلے؟ ناکام شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کا مشن لیے یہ کتاب تالیف کی۔ اس کتاب کی پہلی اشاعت 2003ءمیں لاہور سے ہوئی۔ اس کتاب کی اشاعت کے بعد بے شمار خطوط ‘ فون اور ای میلز کے ذریعے اطلاعات موصول ہوئیں‘ بے شمار اجڑے گھرانے آباد ہوئے‘ گھریلو الجھنیں‘ گھریلو ناچاقیاں ختم ہوئیں‘گھروں میں سکون آیا۔ امید ہے یہ کتاب مزیدگھروںمیں ایمان‘ اعمال‘ تقویٰ اور محبت کا ذریعہ بنے گی۔اس کتاب کی تالیف میں مختلف احادیث مبارکہ کی کتب‘‘رسالہ جات اور محترم شخصیات کی تحریروں سے مواد اکٹھا کیا گیا خاص طور پر محترم جناب فخری صاحب کی تالیف ’’جو تم مسکراؤ تو سب مسکرائیں‘‘ سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 529 reviews.