Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی منزل میںدم شدہ تیل‘ پانی اور ’’حاجات قبول بورڈ‘‘ سے مشکلات حل

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

چھوٹے بھائی پر لگی بندش ختم:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے چھوٹے بھائی انتہائی لائق فائق طالبعلم تھے جو کہ اپنے خاندان اور اس پاس کے علاقے میں کافی شہرت رکھتے تھے اس پر کسی نے کوئی ایسا عمل کردیا کہ تعلیم سے فراغت کے بعد اسے چپ کی بیماری لگ گئی اور بالکل گم سم رہنےلگا‘ اس کی اس کیفیت کی وجہ سے خاندان والے کافی پریشان تھے۔ اسی دوران عبقری رسالہ میں روحانی منزل مری کےمتعلق پڑھا۔اچانک میرے ذہن میں روحانی منزل جاکر اعمال کرکے اپنے بھائی کیلئے دعا کرنے کا خیال آیا۔ میں نے وہاں پورا مہینہ گزارا۔ رو رو کر اللہ کریم سے اپنے بھائی سے دعائیں مانگیں۔وہاں بتائے اعمال کیے‘ دم شدہ‘ تیل اور پانی لایا‘ حاجات قبول بورڈ پر انگلی سے حاجت لکھی اور واپس روانہ ہوگیا۔ دم شدہ تیل اور پانی استعمال کروانے سے بھائی پر لگی بندش اور بیماری دور ہوگئی۔ اللہ نے مجھے روحانی منزل سے اتنا کچھ نوازا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں بیان کرسکوں ہورہی ہے اللہ عزوجل روحانی منزل کو تاقیامت آباد رکھے۔(قاری محمد یوسف، راولپنڈی)
لاکھ سے ککھ پتی بن گیا: میں گزشتہ دس سالوں میں شدیدزوال کا شکار رہا اور لاکھ سے ککھ پتی بن گیا۔ مجھےکسی نے عبقری رسالہ دیا کہ اس میں بہت زبردست وظائف ہوتے ہیں‘ میں نے سوچا رسالہ کھولتا ہو جو بھی وظیفہ سامنے آیا کروں گا‘ ابھی رسالہ کھولا تو سامنے ’’روحانی منزل‘‘ آیا‘ فوراً بستر باندھا روحانی منزل پہنچ گیا‘ یہاں چند دن گزارے‘ خوب اعمال کیے‘ لینےدنیا آیا تھا مگر میری تو دنیا ہی بدل گئی‘ روحانیت کا ایسا سمندرکہ میں حیران رہ گیا‘ نماز‘ تہجد‘ نوافل‘ ذکر اذکار‘ اور انوکھی دنیا جاگتی آنکھوں سے دیکھتا ہوں‘ بڑی بڑی ہستیوں کی زیارات ہوتی ہیں۔ دنیا کی طلب ‘ لالچ ختم ہوگئی‘ جب سے واپس آیا ہوں اللہ کریم نے رزق کا ایسا آسان بندوبست کردیا ہے میں خود حیران ہوں۔ (کاشف منیر‘ سرگودھا)
دم شدہ پانی سے بیوی ٹھیک: میری بیوی کو جھٹکے لگتے تھے‘ بہت پریشانی تھی‘ وہ خود تو نہ جاسکتی تھی میں اس کی بیماری کیلئے میں روحانی منزل مری پہنچا‘ بتائے گئے اعمال کیے‘ حاجات قبول بورڈ پر اپنی ایک حاجت لکھی‘ دم شدہ تیل اور پانی لیا‘جب بھی بیوی کی حالت غیر ہوتی اس پانی کے چھینٹے بیوی پر مارتا‘ میں حیران ہوںمیری بیوی جہاں بڑے بڑےعاملوں سے ٹھیک نہ ہورہی تھی اس دم شدہ تیل اور پانی کے استعمال سے بالکل ٹھیک ہوگئی۔ روحانی منزل میں موجود حاجات قبول بورڈ پر اپنی ایک حاجت لکھ کرآیا تھا کہ پیسوں کا بندوبست ہوجائے تاکہ میں چھوٹی سی گاڑی لےلوں‘ الحمدللہ! آج میں سوزوکی کار کا مالک ہوں۔ (قاسم‘ ایبٹ آباد)
حاسدین کے شر سے حفاظت: میری شادی غیروں میں ہوئی‘ مجھ سے پہلی میرے شوہر کی منگنی ان کی کزن سے ہوئی تھی‘وہ کسی وجہ سے ٹوٹ گئی۔ جب سے میری شادی ہوئی‘ میں بیمار‘ اکثر میرے اور شوہر کے کپڑے کٹ جاتے‘ بڑی مشکل سے تین سال بعد بیٹی ہوئی‘ وہ بھی اکثر بیمار رہتی۔ ہمیںکسی نے سخت جادو کا بتایا اور یہ بھی بتایا کہ آپ کے شوہر کی عزیز یہ کام شدید حسد میں کررہی ہے۔ہمارے گھر عبقری رسالہ آتا ہے‘ ہم دونوں نے روحانی منزل جانےکا ارادہ کیا‘ وہاں خوب اعمال کیے‘ دم شدہ پانی اور تیل ہمراہ لائے‘جب سے وہاں سے آئے ہیں‘ گھر میں سکون آگیا ہے‘ ہماری اکثر بلاوجہ لڑائی ہوجاتی تھی مگر اب کافی ہوگئے ہمارے درمیان کوئی ایسی بات نہیں ہوئی‘ بیٹی بھی بالکل ٹھیک ہے۔ کاروبارمیں بھی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ واضح محسوس ہوتا ہے کہ کوئی بندش تھی جو ٹوٹ گئی ہے۔ (ج، راولپنڈی)
روحانی منزل مری کے اعمال صفحہ نمبر۔۔۔ پر ملاحظہ فرمائیں!

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 528 reviews.