Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اخلاقیات کو اپنا کر آنے والی نسلوں کیلئے بہتر مثال بنیے

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

یہ اصول اتنے مختصر اور سادہ ہیں کہ ان کے لیے آپ کو لمبی چوڑی کتابیں پڑھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اخلاقیات کی تمام کتابیں محض ان کی تشریح ہی ہوں گی۔ اس میں کوئی شک نہیں آج کی ہنگامہ خیز، تیز رفتار زندگی، مقابلے بازی اور مسابقت کی فضاء، افراتفری اور نفسانفسی میں ہم ان صولوں کو ملحوظ خاطر رکھنا بھول جاتا ہیں۔ بہت سی دوسری چیزیں ہمیں وقتی طور پر ان سے زیادہ اہم نظر آنے لگتی ہیں جبکہ حقیقت میں وہ اہم نہیں ہوتیں۔ ایس جذبے جب بھی مدھم پڑیں ہمیں پلٹ کر ایک نظر ان اصولوں پر ضرور ڈال لینی چاہیے۔ انہیں ذہن میں تازہ کرلینا چاہیے اور نئے سرے سے ان پر عملدرآمد کے عزم کو پختہ کرلینا چاہیے۔
ان اصولوں کا جائزہ لیا جائے تو پہلی نظرمیںکچھ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان پر عمل کرکے ہم اپنی ذات سے صرف دوسروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ ان پر عمل کرکے درحقیقت ہم خود کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اپنا بھلا کرتے ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ ان اصولوں پر عمل کئے بغیر زندگی گزاری ہی نہیں جاسکتی۔ ہوسکتا ہے وقتی طور پر آپ کو کچھ ایسے فوائد حاصل ہو جائیں آپ کو کچھ ایسی طاقت میسر آجائے یا آپ کو حالات کسی ایسے پوزیشن پر لے جائیں کہ آپ محسوس کریں آپ کو ان اصولوں کی پراواہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور آپ چاہیں تو ہر قدم پر انہیں کچلتے ہوئے گزر سکتے ہیں لیکن آگے بہت آگے کہیں نہ کہیں پہنچ کر آپ محسوس کریں گے کہ ان اصولوں کو نظر انداز کرکے یا حقیر سمجھ کر آپ نے خود کو ایک بند گلی میں پھنسالیا ہے اور اب آپ کے پاس واپس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں یوں آپ کا وہ سارا وقت وہ سارا سفر ضائع ہو جاتا ہے جو آپ نے ان اصولوں کو روند کر طے کیا ہوتا ہے۔پھر آپ اور بھی زیادہ بہتر طور پر محسوس کرسکیں گے کہ ان اصولوں کو زندگی کا محور و مرکز بناکر آپ کہیں زیادہ پرمسرت، بھرپور، آسودہ اور اطمینان بھری زندگی گزارتے ہیں بلکہ صحیح معنوں میں آپ کو زندگی کا مفہوم تب ہی سمجھ میں آتا ہے تب ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم خود ہی مطمئن اور آسودہ نہیں ہوئے بلکہ ہم اپنے شریک زندگی، اپنے دفتری ساتھیوں، اپنے دوستوں، پڑوسیوں اور عزیز و اقارب میں بھی خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔ انہی اصولوں پر عمل کرکے آپ بہتر ملازمت، بہتر شریک زندگی اور بہتر دوست تلاش کرنے میں بھی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔اگر ہم اخلاقیات کے اصولوں کو اپنی زندگی کا ساتھی بنالیں تو ہم یہ امید بھی کرسکتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کے لیے ایک بہتر مثال ثابت ہوں گے۔ ہمیں دیکھ کر وہ بھی معاشرے میں ایک بہتر انسان ثابت ہوسکیں گے اور اس قابل ہوں گے کہ ہم ان پر فخر کرسکیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 522 reviews.