Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

39 سال5 ماہ اور 13دن پرانا جادو ختم

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

سارا خاندان شدید مسائل کا شکار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ شادو آباد رکھے اور آپ کی بخشش بلاحساب کتاب کردے۔آمین!۔ میں اور میری بہن 17 اپریل 2013ء کو آپ کے پاس کلینک پر حاضر ہوئے تھے‘ ہمارا سارا خاندان شدید مسائل کا شکار تھا‘ آپ نے والدہ صاحبہ پر 39 سال پانچ ماہ اور 13 دن پرانا جادو بتایا تھا اور ہمیں ’’افحسبتم اور اذان کا عمل دیا تھاساتھ میں کنگھی کا عمل‘ دم والا صابن اور صدقہ کا بتایا تھا۔ ان اعمال سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے۔ میں اورمیری والدہ سر پر بال نہیں رکھ سکتی تھیں ایک انچ بھی سر پر بال آجائے تو ہم فوراً کاٹ لیتی تھیں اس کے بغیر سکون نہیں ملتا تھا۔ ان اعمال کے کرنے سے اور آپ کی دعاؤں سے اس مصیبت سے جان چھوٹ  گئی۔ والدہ صاحبہ اور میں ناچاہتے ہوئے بھی قبرستان جاتے تھے‘ امی ایک بزرگ کی قبر پر جاتی تھیں‘ وہاں سارا دن بلاوجہ بیٹھ کر پڑھائی کرتی رہتیں‘ اگر وہاں نہ جاتیں تو بے چین رہتی تھیں‘ گھر میں حرمل‘ اجوائن کی دھونی لیتی تھیں‘ اکثر گھر میں بے لباس پھرتی تھیں‘ واش روم میں گھنٹوں لگاتی تھیں‘ اپنے ہاتھ‘ بازو‘ ٹانگیں‘ چہرہ گھنٹوں مل مل کر دھوتی تھیں‘ گھنٹوں نہاتی رہتی‘ کپڑے برتن کے پاس سے بھی کوئی گزر جائے تو کہتیں تھیں کہ ناپاک ہوگیا ہے۔
امی کی حالت دیکھ کر چیخیں نکل جاتیں
ہم بہنیں‘ کسی کتاب سے پڑھ کر یا کسی کے بتائے ہوئے اعمال جیسے سورۂ بقرہ‘ سورۂ کوثر یا نماز‘ قرآن پڑھ رہی ہوتیں تو امی دروازے کے باہر اپنے سارے کپڑے اتار کر زور و شور سے گیس کا چولہا جلا کر حرمل‘ اجوائن کی دھونی لے رہی ہوتی تھیں۔ ایسا اکثر رات کے آخری پہر میں ہوتا تھا۔ جتنا ہم پڑھائی کرتیں امی اتنے ہی زور و شور سے بے لباس ہوکر پھرتی تھیں۔ امی کے جسم پر اکثر ناخنوں کے نشانات دیکھنے کو ملتے تھے‘ دھونی لینے کے چکر میں اکثر ان کا جسم جل جاتا تھا‘ ہم لوگ امی کی یہ حالت دیکھ کر روتے‘ چیختے‘ چلاتے‘ آہیں بھرتے مگر امی کی وہی روٹین تھی۔
اب ہر طرف سکون ہے
آپ نے اس کے بعد درس سننے کا کہا۔ سورۂ کافرون کا دم والا تیل استعمال کرنے کاکہا۔ انڈے پرآیۃ الکرسی دم کرکے صدقہ کرنے کا کہا‘ کالے کپڑے پر بیٹھ کر لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ پڑھنے والا عمل دیا تھا۔ الحمدللہ! ہم نے 18 اپریل 2013ء سے لے کر کسی درس میں ناغہ نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمارے مسائل حل ہوچکے ہیں‘ امی اب نماز‘ قرآن پڑھتی ہیں‘ قبرستان اور دربار پر جائےبغیر ہی پرسکون رہتی ہیں‘ لباس پورا پہنتی ہیں۔ دھونی لینا چھوڑ دی ہے۔
افحسبتم اور اذان کا عمل:سورۂ مومنون کی آخری چار آیات 7 مرتبہ اور اذان سات مرتبہ‘ اول وآخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کریں‘ اگر خود نہیں پڑھ سکتےتو کوئی دوسرا تصور کرکے بھی دم کرسکتا ہے‘ گھراور کمرے کے چاروں کونوں میں بھی پڑھ کر دم کرسکتے ہیں۔
سورۂ کافرون کا عمل:سرسوں کا تیل حسب ضرورت لے کر اس پر چند افراد اکٹھے باوضو پاک حالت میںبیٹھ کر 1001 مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کر دم کریں۔ اگر چند افراد اکٹھے نہیں پڑھ سکتے تو ایک فرد بھی پڑھ کر دم کرسکتا ہے۔ پھر اس تیل کو مزید تیل میںملا کر چند قطرے سالن میں‘ آٹا گوندھنے میں‘ سر میں‘ کانوں کی لو پر لگائیں۔ جہاں درد ہو‘وہاں مالش کریں‘ اگر مزید تاثیر چاہتے ہیں تو روزانہ ایک تسبیح سورۂ کافرون اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اسی تیل پر دم کرتے رہیں۔ یہ عمل کم از کم اکتالیس یا اکانوے دن ضرور کریں۔ جادو‘ جنات‘ بندش‘ گھریلو الجھنوں‘ سردرد‘ کمردرد‘ جوڑوں کے درد‘ نظربد کا شافی علاج ہے۔انشاء اللہ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 515 reviews.