Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گوشہ درود و سلام کراچی روحانی و جسمانی امراض کا انوکھاشفاء خانہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

بندش آگ کھل گئی:محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے خاوند کا ہوٹل کا کاروبار ہے‘ بہت خوب چلتا تھا‘کسی حاسد نے آگ کی بندش لگادی‘ تندور جلتا تھا‘ چولہے میں گیس بھی صحیح تھی مگر سب کچھ کچا رہ جاتا تھا‘ تندور میں روٹیاں گر جاتیں‘ کاروبار دن بدن خراب ہوتا جارہا تھا‘ شوہر کو کسی نے بتایا کہ آپ پر کسی نے آگ کی بندش لگادی ہے۔ میں نے شوہر کو بتایا کہ میں ’’گوشہ درود و سلام‘‘ جاکر اعمال کرتی ہوں ان شاء اللہ ‘ اللہ کریم کرم فرمائیںگے۔ میں جاکر اعمال کیے‘ دم شدہ تیل‘ اور پانی لیا۔ ایک طلسماتی پیالہ ملا‘ پانی کے چھینٹے پورے ہوٹل میں لگائے‘ تندور میں بھی لگائے‘ الحمدللہ! تین دن کے اندر اندر ہمارا ہوٹل بالکل ٹھیک ہوگیا۔ آگ کی بندش کھل گئی۔ (زاہدہ اصغر‘ ملیر کراچی)
بچے پڑھنا شروع: میرے بچوںکا پڑھائی میں بالکل بھی دل نہیں لگتا تھا‘ بہت پریشان تھی‘ بچے خود کہتے کہ ہم پڑھنا چاہتےہیں مگرنجانے کیا بات ہے کتاب کھولتے ہیں تو دل گھبرانا شروع ہوجاتا ہے‘ میں نے اپنے شوہر سے بات کی‘ شوہر ’’گوشہ درود و سلام‘‘ میں گئے اور وہاں بتائے گئے اعمال کیے‘ واپسی پر دم شدہ نمک ‘ تیل اور ایک طلسماتی الفاظ سے لکھا ہوا پیالہ لائے‘ ہم تمام گھر والوں نے ان چیزوں کا استعمال شروع کردیا‘ جہاں بچوں کاپڑھائی میں دل لگا وہیں ہمارے دیگر مسائل بھی حل ہوئے۔ (مسز اویس‘ بفرزون کراچی)
وساوس سے نجات: مجھے شیطان ہروقت وساوس میں مبتلا رکھتا‘اللہ تعالیٰ‘ اس کے نبیوں‘ ولیوں‘ بزرگان دین کے بارے میں ایسےایسے وساوس آتے کہ دل چاہتا خودکشی کرلوں‘بہت علاج کروائے مگر بے سود۔ گوشہ درود وسلام کے بارے میں پڑھا‘ وہاں چلا گیا‘ چند دن وہیں جاتا رہا‘ اعمال کیے‘ دم شدہ‘ پانی‘ تیل اور پیالہ استعمال کیا۔ 21 دن کے اندر اندر میں بالکل بدل چکا تھا‘ وساوس ختم‘ طبیعت نماز ‘ ذکر اور اعمال کی طرف مائل ہوگئی۔ (جہانگیر‘حیدرآباد)
جن کا اثر ختم: میرے چھوٹے بیٹے عمر 13 سال پر جن کی حاضری ہوتی‘ بہت عاملوں کے پاس لیکر گئے مگر کچھ حاصل نہ ہوا‘ کسی نے گوشہ درود و سلام کا بتایا‘ وہاں مسلسل جاتے رہے‘ دم شدہ پانی طلسماتی پیالہ میں ڈال کر پلاتے رہے‘ پانی کے چھینٹے اس کے جسم اور منہ پر مارتے‘ الحمدللہ! آج دوہفتے ہوگئے جن کی حاضری نہیں ہوئی۔(ع۔سکھر)
نوٹ:’’ گوشہ درود و سلام‘‘ کراچی میں کیے جانے والے اعمال کی تفصیل صفحہ نمبر63 پر ملاحظہ فرمائیں۔
م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کراچی میں رہتی ہوں‘ گوشہ درود و سلام جاکر اعمال کرتی ہوں‘ یقین کیجئے! جیسے ہی میں وہاں اعمال کرکے گھر لوٹی چند دنوں میں ہی گھر میں ایک نحوست چھائی وہ چھٹ گئی‘ واقعی محسوس ہوتا ہے کہ گھر میں سکون آتا جارہا ہے‘گھر میں بلاوجہ کے لڑائی جھگڑے‘ چڑچڑاپن ختم ہوگیا ہے‘ شیطانی چیزیںرات کو تنگ کرتی تھیںوہ بھاگ گئیں۔ میں جوڑوں کے درد اور شوگر کی مریضہ ہوں مگر اب میں دن بدن صحت مند ہورہی ہوں۔ (ام قیصر امتیاز‘ بفرزون کراچی)
پانچ سو گزکے پلاٹ پر قبضہ:میرا ایک 5 سوگزکا پلاٹ تھا۔چند ماہ قبل کچھ با اثر لوگوں نے اس پر قبضہ کر لیا،وہ قتل کی دھمکیاں دیتے اور کہتے کہ اگر تم نے پلاٹ نہ چھوڑاتواس کا انجام تمہاری بیوی اور بیٹیاں بھگتیں گی۔ گوشہ درود وسلام کراچی میں جاکر اعمال کیے‘ اللہ سے مانگا‘ الحمدللہ! صرف ایک ماہ کے اندر اندر اس قبضہ مافیا سے جان چھوٹ گئی اور انہوں نے خود ہی قبضہ چھوڑ دیا۔(لطیف‘ حیدرآباد)چوری شدہ سرمایہ مل گیا:13 جولائی 2019ء کو ہمارے گھر چوری ہوئی۔بیوی کا 17 تولے سونا اور 4 لاکھ روپے نقدری لے گئےاور گھر والوں پر بہت تشدد بھی کیا۔پولیس چوروں کا سراغ نہیںلگا پا رہی تھی۔ہم سب گھر والے باقاعدگی سے گوشہ درود وسلام میں ہونے والے اعمال میں شامل ہوتےرہے۔چند ہی دنوں میں چور پکڑے گئے اور چوری شدہ سرمایا بھی واپس مل گیا۔(آصف‘ کراچی)مراقبہ کی کیفیات کھل گئی: مجھ سے ذکر نہ ہوتا تھا‘ مراقبہ کرنے کی لاکھ کوشش کرتا مگر کیفیات نہ کھلتی‘ مگر جب سے گوشہ درود و سلام میں جاکر اعمال کیے‘ کوئی خوشبودار چیز تہجد کے وقت اٹھادیتی ہے‘ خوب ذکر اذکار کرتا ہوں‘ مراقبہ مجھ پر کھل گیا ہے‘ بڑی بڑی ہستیوں کے دیدار ہوتے ہیں۔ روحانیت کی عجب دنیا مجھ پر کھلی۔ الحمدللہ! (حمید اللہ‘ ٹنڈو الہ یار)فالج زدہ بہتر ہونا شروع: میرے والد محترم کو کچھ عرصہ پہلے فالج ہوا‘ بہت علاج کروائے مگر وقتی فائدہ‘ میں نے گوشہ درود و سلام میں کیے جانے والے اعمال اپنے والد کی نیت کرکے کیے‘ الحمدللہ ! چند ماہ میں ہی والد پہلے سے بہت بہتر ہوگئے ہیں۔ (عمیر‘ نواب شاہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 510 reviews.