Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

واشنگٹن پوسٹ امریکہ سے ادرک کے ٹوٹکے پڑھیے!

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

بلغمی امراض میں ادرک کے تازہ رس میں تھوڑا شہد ملا کر چاٹنے سے سینہ اور گلا بلغم سے صاف ہو جاتا ہے۔ اسی مرکب کو پانی میں ملا کر پینے سے بھی نزلہ، کھانسی، گلے کی خراش اور درد کو آرام ملتا ہے اور سردی کم ہو جاتی ہے۔ ادرک کا استعمال جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے۔ تھوڑی سی ادرک یا سونٹھ گڑ میں ملا کر کھانے سے جسم میں حرارت کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ سردیوں میں اس کی چائے یا چائے میں اس کا رس شامل کرکے پینے سے خوش گوار حرارت کا احساس ہوتا ہے۔
قے اورمتلی کے لیے ادرک کا تنہا یا دیگر اجزا کے ساتھ استعمال بہت مفید ہوتاہے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ادرک کے ٹکڑے توے پر ہلکے سینک لیے جائیں اور تھوڑا نمک لگا کر چوسے جائیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس کے رس میں ہم وزن پودینے اور لیموں کا رس شہد میں ملاکر دھیمی آنچ پر گاڑھا کرلیں اور تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں۔
ہندوستانی بحری بیڑے کے افراد کو سمندر روگ یا بحری سفر کی وجہ سے ہونے والی متلی، درد سر وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لیے ’’رسم‘‘ نامی ایک چٹ پٹا مشروب استعمال کرایا جاتا ہے جس سے وہ ان تکالیف سے جلد نجات پاجاتے ہیں۔ رسم دراصل املی کا زلال ہوتا ہے جس میں تازہ ادرک کا رس، سفید زیرہ اور تھوڑا سا نمک شامل کرتے ہیں۔ ادرک املی کے ساتھ مل کر ایک بہترین مانع قے بن جاتی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے ہیلتھ میگزین نے بھی ادرک کی اس خصوصیت کی تصدیق کی ہے۔ اخبار کے مطابق امریکا اور ڈنمارک میں ادرک کی افادیت کا اندازہ لگانے کے لیے برایگھم ینگ یونیورسٹی اور اوہائیو کے مائونٹ یونین کالج میں سمندری روگ میں زیادہ مبتلا ہونے والے افراد کو مروج مانع قے‘ دوائیں اور ادرک استعمال کرانے سے اندازہ ہوا کہ ڈرامین نامی دوا کے مقابلے میں ادرک زیادہ مفید ثابت ہوئی۔ اس کے استعمال سے قے، متلی، دوران سر کی شکایات لاحق نہیں ہوئیں۔ اسی قسم کے دو تجربات ڈنمارک میں کیے گئے۔ ان سے بھی ادرک کی ان خصوصیات کی توثیق ہوگئی۔
میگزین کے مطابق جانوروں کو(باقی صفحہ نمبر 54 پر)
(بقیہ: واشنگٹن پوسٹ امریکہ سے ادرک کے ٹوٹکے پڑھیے!)
ادرک استعمال کرانے سے اس کی ایک اور اہم خصوصیات کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ادرک کھانے والے جانوروں کے خون میں کولیسٹرول کی سطح گرگئی۔ اس طرح لیبارٹری میں ہونے والے تجربات سے ادرک کی ضد حیوی (اینٹی بایوٹک) خصوصیات کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ بعض طبی حلقوں نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ ادرک میں مانع سرطان صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔ یہ بات اب تسلیم کی جارہی ہے کہ ادرک خون کے قوام کو پتلا رکھتی ہے۔طب میں جوارش زنجبیل اور معجون زنجبیل صدیوں سے سردی کے امراض کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ معجون زنجبیل عورتوں کی بہت سی شکایات دور کرتی ہے۔ یہ خراب رطوبتوں کو جذب کرتی ہے اور حیض کے نظام کو درست رکھتی ہے۔ یورپ میں ادرک کی چائے کو سردی کی وجہ سے حیض کی بندش کی شکایت دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ادرک میں لہسن کی طرح خون پتلا کرنے کی صلاحیت سے اشارہ ملتا ہے کہ کولیسٹرول خلط بلغم اور صفرا کے عدم توازن اور بگاڑ کی شکل ہے جو غذائی بے اعتدالیوں اور ورزش کی کمی کے نتیجے میں سخت ہوکر شریانوں میں تہہ نشین ہوتی ہے۔
اسی قسم کی شفاء صلاحیت برگ تنبول (پان) میں بھی پائی جاتی ہے۔
تازہ ادرک، سبزپان، آلوبخارے اور پودینے کے خیساندے پر اسلامی دنیا کے نامور حکیم اور محقق حکیم محمد سعید شہید کے تجربات کے بڑے حوصلہ افزا اور حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔ یہ مرکب عضلات قلب کے ضعف، عظم قلب (دل کا پھیلائو)، جگر کی خرابی اور ورم کے لیے بہت مفید ثابت ہورہا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 509 reviews.