Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سردی کو ادرک سے بھگانےکے گُر سیکھ لیجئے!

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

تازہ جڑ ادرک کہلاتی ہے اور خشک کو سونٹھ کہتے ہیں ۔ یورپ میں ادرک کا استعمال زیادہ تر بحری ملاح کرتے تھے۔ اس کا مربہ سمندری سفر کے دوران ہونے والی متلی، چکر وغیرہ کے لیے مفید سمجھا جاتا تھا۔ ادرک میں اکتیس فیصد ہلکے زرد رنگ کا فراری تیل(VOLATILE OIL) پایا جاتا ہے۔ اس کے پھولوں میں بھی اس کی مخصوص خوشبو ہوتی ہے۔ تاہم جڑ ہی پھول اور تنے سے زیادہ خوشبودار اور پرتاثیر ہوتی ہے۔ یہ خوشبو تیز اور مرچ کی طرح چرپری ہوتی ہے۔
ادرک کے کیمیائی تجزیے کے مطابق اس میں فراری تیل کے علاوہ تیز تلخ رال، گوند، نشاستہ، ریشہ یا چوبی مادہ‘ ایسٹک ایسڈ، ایسا میزون، ایسی ٹیٹ آف پوٹاش، گندھک وغیرہ ہوتے ہیں۔ طبی اور دوائی اعتبار سے ادرک اہم مقام رکھتی ہے۔ یہ ہاضے کی قوت کو تیز کرتی ہے، ریاح خارج کرتی ہے، اسی لیے اسے اکثر امراض معدہ میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ خاص طور پر شراب نوشی کی وجہ سے ہونے والی ہضم کی خرابیوں کو دور کرنے میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔
ادرک بلغمی مزاج والوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔ مرض سنگرہنی (SPRUE)میں اسے پورے اعتماد کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مرض میں آنتیں بہت کمزور ہوجاتی ہیں، ان کی دیوار پتلی پڑجاتی ہے اور ان پر کہیں کہیں سطحی زخم بھی بن جاتے ہیں۔ اس مرض میں سونٹھ کو گھی میںسرخ کرکے اس کا سفوف ایک دو گرام چھاچھ کے ساتھ دن میں دو تین بار کھلانا مفید ہوتا ہے۔
ادرک غذا کی اصلاح کرتی ہے۔ ثقیل غذائوں مثلاً اُرد کی دال، گوبھی کے ساتھ اسے شامل کرنے سے یہ آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے اور ان کا بادی پن دور ہو جاتا ہے۔
ادرک کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے نمک چھڑک کر کھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے۔ پیٹ میں بھرے ریاح خارج ہو جاتے ہیں اور قبض بھی دور ہوجاتا ہے۔ اس کا تیل گنٹھیا اور سردی کے دردوں کے لیے مفید ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 508 reviews.