میں ایک انناس خرید کر لائی تو وہ کھٹا تھا میٹھے انناس کہاں سے ملتے ہیں؟ اس کے بارے میں بتائیں دوسرا یہ کہ میرے کانوں میں کھجلی رہتی ہے۔ اس بارے بھی مشورہ دیجئے (مہرین، لاہور)
مشورہ:انناس صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ دل، جگر، معدہ، دماغ کو فرحت بخشتا ہے۔ اس کے کھاتے ہی پورے جسم میں ٹھنڈک پڑجاتی ہے۔ مکہ مکرمہ میں فجر کی نماز کے بعد لوگ بسوںمیں سوار ہوکر مسجد عائشہ تک جاتے ہیں تاکہ وہاں جاکر احرام باندھ کر آئیں اور عمرے کی سعادت حاصل کریں۔ ملائیشیا، ترکی اور دوسرے ممالک سے آئی ہوئی خواتین بس میں چڑھتیں تو ان کے ہاتھ میں انناس کا ڈبہ اور چمچ ہوتا۔ بڑے مزے سے انناس کھاتی جاتیں۔ یہی ان کا ناشتہ ہوتا تھا۔ ڈبے میں بند انناس میٹھا ہوتا اور اس کا شیرہ بھی مزیدار لگتا ہے۔ بعدمیں پتلا چلا کہ انناس کھانے سے وہ بڑے آرام سے عمرہ کرلیتی تھیں اور تھکن بھی نہیں ہوتی۔ انناس کا پھل بڑے سٹورز پر مل جاتا ہے۔ آپ انناس خرید کر اسے مشین سے کٹوا کر تازہ جوس پی سکتے ہیں۔ اس کو آپ ضرور کھائیں۔ آپ ڈبے میں بند انناس خرید سکتے ہیں۔ رہی بات کان کی تو کان میں خشکی یا میل جمع ہونے سے خارش ہوتی ہے آپ روزانہ کان کی صفائی کریں اور سرسوں کا تیل نیم گرم کرکے ایک دو قطرے کان میں ڈالیں ایک ہفتے یہ عمل کرنے سے کان کی خارش ختم ہو جائے گی اور کان میں چابی، دیا سلائی یا کوئی دوسری چیز پھیرنے سے گریز کریں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں