Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ناشتہ کے بغیرسکول جانےوالے بچے

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

میرے چار بچے ہیں اور سب کے سب پڑھائی میں بالکل دلچسپی نہیں لیتے۔ بڑی مشکل سے پاس ہوتے ہیں۔ ویسے ذہین اور کھیل کود میں حصہ لیتے ہیں۔ مجھے یاد ہے جب میں سکول جاتا تھا میری والدہ پراٹھا یا گھی سے چپڑی روٹی بناتی تھیں۔ رات کے سالن اور آملیٹ کے ساتھ ناشتہ ہوتا تھا۔ دودھ یا لسی کا ایک گلاس ضرور ملتا تھا۔ میں اپنی بیگم سے کہتا ہوں کہ وہ صبح ناشتہ بنائیں مگروہ ڈبل روٹی اور مکھن چائے کے ساتھ دیتی ہے۔ لنچ میں لے جانے کے لیے وہ دو تین چکن کےنگٹس تل دیتی ہے اور بس۔ بچے توس بھی نہیں کھاتے، بھوکے سکول جاتے ہیں۔(شکیل ‘لاہور)
مشورہؒآپ کی بات سے میں متفق ہوں بچوں کو ناشتہ کرکےضرور جانا چاہیے۔ پہلے مائیں صبح اذان کے وقت اٹھ جاتی تھیں۔ کام کاج کے ساتھ وہ ناشتہ بھی بناتیں۔ کبھی دلیہ بنتا، کبھی کچوریاں تلی جاتیں۔ چھٹی کے روز گھر میں حلوہ پوری بنتی۔بچوں کو بازار کی چیزیں بالکل نہیں کھلائی جاتی تھیں۔ اب تو فری ہوم ڈلیوری ہے۔ آرڈر کریں تو گھر دے جاتے ہیں۔دفتر جانے والوں کو خاص طور پر دیسی گھی کا پراٹھا انڈہ ناشتے میں دیا جاتا تھا تاکہ وہ تمام دن کام اور تھکاوٹ محسوس نہ کریں۔ اب تو 98 فید بچے ناشتے کے بغیر سکول جاتے اور چھٹی کے وقت کینٹین سے چیزیں خرید کر کھاتے ہیں۔ پہلےخواتین کہتی تھیں روٹی میں بہت غذائیت اور طاقت ہے۔ سوکھی روٹی پیاز کے ساتھ بھی کھالی جائے تو مزدور چلچلاتی دھوپ میں کام کرسکتا ہے۔ ڈبابند جوس اور بیکری کی اشیاء بچوں کے لیے مفید نہیں۔ آپ روٹی پر مکھن یا گھی لگا کر کھا سکتے ہیں۔ دہی کی لسی کے ساتھ پراٹھا کھا سکتے ہیں۔ جو بچے پیٹ بھر کر ناشتہ کرتے ہیں وہ پڑھائی میں بھی تیز ہوتے ہیں۔ بچوں کے کھانے پینے کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کی عمر بڑھوتری کی ہوتی ہے۔ انہیں غذائیت ملے تو وہ چاق و چوبند رہتے ہیں ۔
مائوں کو چاہیے وہ بچوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ انہیں اچھا ناشتہ اور کھانا بنا کر دیں۔ سلاد اور پھل غذا میں شامل کریں۔ بچوں کی صحت اچھی رہے گی۔
گرم چیز کھالوں توپیٹ خراب ہوجاتاہے
میری عمر 19سال ہے جسم میں حرارت رہتی ہے کوئی گرم شے کھا لوں تو پیٹ فوراً خراب ہو جاتا ہے نیز لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپتے ہیں کوئی ٹوٹکہ بتا دیں۔(شہزادی، گجرات)
مشورہ:مجھے لگتا ہے کہ آپ نے طاقت کی دوا کھائی ہے اس سے آپ کے جسم میں حدت بڑھ گئی۔ اس عمر میں ایسی دوا نہیں کھانی چاہیے۔ دبلے پتلے لوگ تو بڑے ذہین ہوتے اور خوب کام کرتے ہیں۔ پھل، سبزیاں اور دودھ استعمال کیجئے۔
نظر کی کمزوری
میری عمر 16 سال ہے عینک لگنے کے باوجود نظر کمزور ہوتی جارہی ہے۔ (ج، جھنگ)
مشورہ:سونف بادام ہم وزن لے کر پیس لیں اس میں چینی یا مصری ملا دیں۔ آپ تینوں چیزیں بھی ہم وزن لے سکتے ہیں۔ صبح ایک چمچ سفوف دودھ کے ساتھ کھائیں۔ آج کل گاجر کا موسم ہے روزانہ گاجر کا جوس لیں اس سے بہت فرق پڑے گا۔ ایل سی ڈی قریب سے نہ دیکھیں۔
چہرے پر دانے
چہرے پر دانے ہیں جس وجہ سے میں پریشان ہوں۔ حل بتائیں (ماہ جبیں،کلرکہار)
آپ نے خود پر بہت پریشانی مسلط کرلی ہے۔ بال ایک دم نہیں بڑھتے۔ انشاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ چہرےپر آپ صرف گھیکوار کا گودا لگائیں اور دن میں تھوڑی دیر کے لیے دہی لگائیں۔ چہرے پر طرح طرح کی کریمیں لگانے سے مسئلہ ہو جاتا ہے آپ کوئی کریم نہ لگائیں ورنہ دانوں اور باتوں کی بڑھوتری اور زیادہ ہو جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 503 reviews.