Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو، اثرات، نظربد کے توڑ کیلئے تیر بہدف عمل

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

وہ لوگ جو اپنی کسی لاعلاج بیماری، بداثرات، نظر بد اور جادو جیسی اذیت ناک حالت کا شکار ہیں ان کیلئے ایک ایسا عمل جو محترم حضرت حکیم صاحب کی بدولت ہم سب کو حاصل ہوا اور جس کی میں خود چشم دید گواہ ہوں اور خود مثال ہوں اور لوگوں کو اور عبقری قارئین کو اس عمل کی چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں اپنے کسی بھی اس طرح کے مسئلے کے لیے کسی عامل کسی پیر کے پاس نہ جائیں بلکہ خود گھر بیٹھے اپنائیں‘اپنے کسی عزیز کا علاج خود کریں اور محترم حکیم صاحب کو ڈھیروں دعائیں دیں کہ اس آسان اور تیربہدف عمل کی بدولت بستر پر پڑا انسان اٹھ کھڑا ہو جاتا ہے اور وہ عمل ہے ’’بیری کے پتوں والا عمل‘‘
جی ہاں! اس عمل کو آنکھ بند کرکے کریں‘ گھر میں بیماری، پریشانی‘ بدحالی‘ جادو یا کوئی بھی بداثرات ہوں اس عمل کو پہلی فرصت میں کریں۔ جعلی پیروں کے ہاتھوں اپنا سرمایہ ضائع مت کریںاور دوسرے لوگوں کو بھی جادو کے توڑ کیلئے‘ بندشوں کے توڑ کیلئے آج سے ہی اس عمل کو خاص اہتمام سےکریں اور آنکھوں سے مشاہدہ کریں‘ آپ اپنی طبیعت میں خود تبدیلی محسوس کریں گے اور ہر دعا میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو یاد رکھیں۔عمل یہ ہے:
40بیری کے پتے لیں ہر پتے پر گیارہ گیارہ بار پہلا کلمہ اور آیت کریمہ پڑھنا ہے اور اتنے پانی میں ابالیں کہ جس سے غسل لیا جاسکے اور یہ پانی مریض کے نہانے والے پانی میں ملادیں اور جب بھی غسل کریں اس پانی سے غسل کریں۔ غرض یہ کہ آپ کو کسی بھی طرح کی بے چینی، پریشانی، اکتاہٹ، سستی، ڈیپریشن، بد حالی، لاعلاج بیماری کوئی بھی دنیا کا مسئلہ ہو اس عمل کو کریں آپ کو آپ کی سوچ سے بڑھ کر اس کا فائدہ ملے گا ۔ میرا اس عمل پر یقین ہے۔دعائوں میں یاد رکھیں۔ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کا جذبہ آپکی بگڑی بنا سکتا ہے۔ جلدی کریں نیکی میں دیر نہ کریں شاید آپ کا ایک عمل کسی کی کھوئی ہوئی زندگی واپس لوٹا دے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 482 reviews.