Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پاؤ ہلدی اور آدھا کلومکھن !13 دن سے بیمار بھینس بالکل تندرست

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہاولنگر کے ایک مقامی گاؤں میں رہتا ہوں ‘ ہمارا کام کھیتی باڑی کا ہے اور ساتھ ہم نے جانور بھی رکھے ہوئے ہیں‘ عبقری رسالہ پڑھتے ابھی کچھ عرصہ ہی ہوا ہے‘ عبقری رسالہ میں موجود ’’کسان دوست سلسلہ‘‘ ہمیں بہت پسند ہے‘ اس میں موجود جانوروں کے حوالے سے طبی و روحانی ٹوٹکےبہت شاندار ہوتے ہیں‘ کسانوں کو اس سے بہت فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ میرے پاس بھی ان کسانوں کے دو آزمودہ نسخہ جات ہیں جنہوں نے جانور پال رکھے ہیں اور خاص طور پر بھینسیں۔ ہم نے بھینسیں پال رکھی ہیں‘ چند ماہ پہلے ہماری بھینس کو ایک بیماری لگ گئی کہ وہ ہروقت بیٹھی رہتی تھی‘ بہت کوشش کی‘ ڈاکٹرز بلائے‘ انجکشن لگوائے‘ ادویات دیں‘ مگر بھینس اٹھنےکا نام ہی نہ لے رہی تھی‘ ہمیں کسی نے بتایا کہ اس کے جوڑ رک گئے ہیں‘ یہ بھینسوں کی موذی بیماری ہے۔ اس بیماری میں بھینسیں اکثر بیٹھی بیٹھی ہی مرجاتی ہیں۔ علاج کرواتے 13 دن بیت گئے مگر بھینس نہ اٹھی۔ پھر ہمیں کسی نے یہ نسخہ بتایا۔ھوالشافی:ایک پاؤ ہلدی (انڈین) سفوف کرلیں‘ آدھا کلو مکھن دونوں کو اچھی طرح ملالیں‘ پھر فرج یا برف میں خوب ٹھنڈا کرکے دو سے تین گولے بنا کر جانور کو کھلادیں۔ اسی طرح مسلسل تین دن دیں‘ بالکل بیٹھا ہوا جانور کھڑا ہوجاتا ہے اور چلنا پھرنا شروع کردیتا ہے۔ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں‘ ہماری اپنی بھینس 13 دن تک بیٹھی رہی مگر تین دن علاج سے مکمل ٹھیک ہوگئی۔
نوٹ: سردی کا موسم ہو تو مکھن کی بجائے پکا ہوا دیسی گھی استعمال کرسکتے ہیں۔ جانور چھوٹا ہوتو مقدار کم کرلیں۔
جانور کو پیشاب کیساتھ خون آنا
اس بیماری سے ہمارے کئی جانور ضائع ہوئے‘ کئی مرتبہ کا آزمایا ہوا ہے‘ اس بیماری میں جانور کا معدہ خشک ہوجاتا ہے اور پیشاب کے ساتھ خون آنا شروع ہوجاتا ہے‘ جب بھی کسی جانور کو یہ بیماری لگ جاتی‘ بڑی پریشانی بنتی‘ بڑےقیمتی جانور اس بیماری کی وجہ سےضائع ہوئے۔ ہمیںمعلوم ہوا کہ میانوالی میں ایک صاحب ہیں جن کے پاس ایک نسخہ ہے جس کے استعمال سے جانور اس موذی مرض سے ٹھیک ہوجاتے ہیں‘ خاص اس نسخہ کولینے میانوالی گیا‘ بڑی منت سماجت اور مشکل سے یہ نسخہ ان سے حاصل کیا۔ ھوالشافی: مکھن ایک پاؤ‘ گلوکوز ایک چھوٹا ڈبہ‘ دونوں ملالیں اور جانور کو کھلادیں‘ صرف ایک خوراک سے پیشاب خون سے صاف ہوجاتا ہے‘ معمولی کسر رہ جائے تو ایک خوراک اور دےدیں بے ضرر چیز ہے اور کمال کا نسخہ ہے۔ نوٹ: اصلی مکھن نہ ملنے کی صورت میں بازاری مکھن استعمال کریں۔
؎؎

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 474 reviews.