Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہاتھ اور ناخنوں کی دیکھ بھال کے تین اہم پہلو

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

٭اگرآپ کے پاس وقت ہو تو جو ماسک آپ چہرے پر لگاتی ہیں وہی ماسک ہاتھوں پر لگائیں۔ اپنے ہاتھوں کا یہ طریقہ علاج ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ کریں۔٭ہاتھوں کے لیے جو صابن آپ روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ اس صابن کے جھاگ بنائیں۔ اب ایک چھوٹا چمچ چینی بھی ہاتھوں میں لے لیں اور ہاتھوں کو تب تک دھونے کی طرح مسلتے رہیں جب تک چینی گھل نہ جائے اس کے بعد ہاتھ دھولیں۔ یہ طریقہ ہاتھوں کو بہت ملائم بنا دے گا۔٭بدرنگ ناخنوں پر سفید سر کہ ملیں۔ سرکہ ملنے کے لیے روئی کا ایک پھایا لے کر اس پر دو، تین قطرے سر کہ ڈالیں اور روئی کو ناخنوں پر ملیں اب ناخنوں کو ایک ٹوتھ برش کے ذریعہ جس کو لیموں کے رس میں ڈبویا گیا ہو صاف کریں۔ پھر نیم گرم پانی سے ہاتھ دھولیں۔٭ہاتھوں کو جوان اور خوبصورت رکھنے کا ایک اور مفید نسخہ،ہاتھوں کو کلائیوں تک دودھ میں ڈبوئے رکھنا ہے۔کچھ دیر تک دودھ میں بھگوے رکھنے کے بعد ہاتھوں کو خشک کریں اور ان پر ایک کھانے کا چمچہ تلوں کا تیل اور تین کھانے کے چمچے لینولین کے مکسچر سے کلائیوں تک نرمی سے مساج کریں۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار کیاجائے۔
یہ ٹوٹکہ آزمائیے ہاتھ لچکدار اور ملائم ہوجائیں گے
مساج:٭دونوںہاتھوں کو ایک دوسرے سے مضبوطی سے پکڑیں اور باہر کی جانب دبائیں۔٭ہتھیلی کو گرفت میں لیتے ہوئے انگوٹھے اور انگلیوں کو کھینچئے، اب انگوٹھے سے تمام جوڑوں کو دبائیں۔ اور ہاتھ کو دوسرے ہاتھ کا سہارا دیتے ہوئے رگڑیں تاکہ اس کے ذریعہ ملائم، چمکدار اور خوبصورت نظر آنے والی جلد حاصل کی جاسکے۔ اس کے علاوہ ہاتھوں کی ورزش بھی انہیں لچکدار اور خوبصورت بنانے میں مدد دیتی ہے۔ ورزش کے نتیجہ میں ہاتھوں میں خون کی گردش بہتر ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اس کے ذریعے پٹھوں اور جلد کو تقویت ملتی ہے۔ درج ذیل ورزشیں روزانہ چھ سے دس بار کی جائیں تو آپ کے ہاتھ لچکدار اور نرم ہو جائیں گے۔
-1اپنی مٹھیوں کو ایک سیکنڈ کے لیے سختی سے بھینچیں اور پھر انگلیوں کو تیزی سے کھول کر جس قدر پھیلا سکتے ہیں، پھیلائیں۔-2اپنے ہاتھوں کو اپنے آگے سینے کے برابر اس طرح لائیں کہ ہتھیلیوں کا رخ نیچے کی جانب ہو۔ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے کے خلاف زور سے دبائیں اور پھر انہیں ہٹا کر جس قدر پھیلا سکتے ہیں پھیلائیں ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرےہاتھ کی انگلیوں پر بھی رکھا جاسکتا ہے اور انہیں ایک دوسرے میں پیوست بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایک دو سکینڈ کے باہمی دبائو کے بعد انہیں ایک دوسرے سے ہٹاکر جس قدر کھولا اور پھیلایا جاسکتا ہے، پھیلائیں۔-3ہاتھوں کو ڈھیلا چھوڑ کر کچھ دیر کے لیے لٹکنے کی حالت میں رکھیں، پھر انہیں کلائیوں سے دائروں کی صورت میں گردش دیں، پہلے کلاک وائز پھر اینٹی کلاک وائز۔ اگر آپ کے ہاتھ تھکے ہوئے ہوں تو انہیں دو چار منٹ تک نیم گرم پانی میں ڈبوئے رکھیں لیکن اس پانی میں دو تین کھانے کے چمچے نمک شامل کرلیں۔ نمک والے پانی میں ہاتھوں کو رکھنا انہیں پر سکون کر دیتا ہے۔ ہاتھوں میں خون کی گردش بہتر بنانے کے لیے ایک مفید ترکیب ہے کہ ہاتھوں کو باری باری گرم اور ٹھنڈ ے پانی میں ڈبویا جائے۔ یہ عمل اعصاب کو بھی سکون بخشتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 467 reviews.