Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اللہ نے ساس کے سامنے عزت رکھ لی!

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

محترم قارئین! نو اور دس محرم الحرام میں نے تسبیح خانہ لاہور میں گزارنے کا ارادہ کیا‘ میرےساتھ میری والدہ اور میری ساس (خالہ) اور میرا بیٹا جس کی عمر تقریباً 12 سال ہے‘ تھا۔ میری ساس پہلی مرتبہ میرے اصرار پر میرے ساتھ آئیں تھیں‘ وہ پہلے کبھی تسبیح خانہ نہ آئیں تھی‘ جب ہم تسبیح خانہ پہنچیں تو وہاں موجود خدمت والی خواتین نے کہا کہ آپ اپنے بیٹے کو مردوں کے تسبیح خانہ میں بھیج دیں مگر بچہ بہت زیادہ پریشان ہوگیا‘ تو انہوں نے کہا کہ آپ دارالتوبہ (خواتین کیلئے مزید ایک بلڈنگ جہاں بچوں کے ساتھ آئیں خواتین رہتی ہیں) چلی جائیں‘ اب ہمارے دو افراد تسبیح خانہ میں رہ گئے (یعنی میری والدہ اور میری ساس) میں اور میرا بیٹا دارلتوبہ چلے گئے‘ وہاں جاکر تھوڑی دیر بعد ہی میرے بیٹے نے شور کرنا شروع کردیا کہ میں نے یہاں نہیں رہنا‘ میں نے دادی اور نانی اماں کے پاس جانا ہے‘ کبھی کہے مجھے پیسے دیں‘ میں اپنےلیے کوئی کھانے کی چیز لے آؤں‘ میں نے کہا کہ جاؤ وہاں دادی اماں کے پاس میرا بیگ پڑا ہےوہاں سے پیسے لے آؤ اور کچھ کھانے کیلئے لے آؤ۔ بیٹا جب وہاں گیا تو اس نے چیک کیا اور مجھے آکر بتایا کہ وہاں بیگ تو موجود ہے مگر بیگ میں آپ کی برکت والی تھیلی موجود نہیں ہے۔ میں نے کہا دوبارہ جاؤ آرام سے چیک کرو‘ مل جائیں گی‘ میں ادھر اُدھر آنے جانے اور بیٹے کے تنگ کرنے سے تھک بھی گئی تھی‘ شاید یہ صبح کا وقت تھا اور شام تک کا وقت گزر گیا یا شاید اگلا دن ہوگیا‘ میں نے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی‘ پھر تھوڑا پر سکون ہوکر میں نے درود پاک پڑھنا شروع کردیا‘ ایک تسبیح درود پاک کی پڑھی‘ ساتھ دو انمول خزانہ تین مرتبہ پڑھا اور یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا‘ میرے دل میں بار بار یہ احساس بڑھ رہا تھا کہ اگرواپس جانے تک پیسے نہیں ملے تومیری ساس صاحبہ وہاں(گھر‘ محلے) سب کو بتائیں گی کہ میں ان کے ساتھ ان کے تسبیح خانہ میں گئی تو وہاں کسی نے ان کے پیسے چرا لیے اور میں اسی درد اور کیفیت میں یہ دعا مانگ رہی تھی کہ یااللہ! تیرا نام لینے والے لوگ ہیں‘ مجھے یقین ہے کہ کسی نے چرائے نہیں ‘ادھر اُدھر ہوگئے ہیں‘ مل جائیں‘ میں دعا مانگ کرا بھی فارغ ہی ہوئی تھی کہ میری ساس جن کے گھٹنوں میں درد ہے وہ چل کر آئیں اور کہا : وہاں موجود خدمت والی کہہ رہی ہیں کہ اس طرح ایک تھیلی ملی ہے جس کی ہے‘پیسے بتا کر لے لیں‘ میں نے جاکر کہا کہ اس میں اتنے پیسے ہیں اور ساتھ یہ چیزیں موجود ہیں‘ میری تھیلی مجھے مل گئی‘ میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا زندگی میں پہلی مرتبہ تجربہ ہوا کہ درد کیساتھ مانگی دعا فوراً قبول ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 462 reviews.